Naseerabad News HD

Naseerabad News HD Naseerabad news hd

16/08/2026

ڈیرہ مراد جمالی کے تاجر نواز مینگل سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کےزور پرجت محلہ سے سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل2022نقدی اور موبائل چھین چھین کر فرار ہوگئے

16/08/2026

ڈیرہ مراد جمالی اتوار 16 اگست 2026 عبدالحق جمالی کا نیوز کانفرنس سے خطاب و اپیل،

نصیرآباد کے گوٹھ عبد الخالق جمالی بیرون کے رہائشی خود عبدالخالق جمالی بخشلانی نے ایریگیشن نصیرآباد کے زمہ داران کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید تفصیلات اس کی اپنی زبانی وڈیو کلپ میں۔

08/08/2026

نصیرآباد
چند روز قبل قتل ہونے والے ندیم ابڑو کے ورثاء قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

30/07/2026

انتہائی افسوس ناک خبر
ڈیرہ مراد جمالی ڈی سی چوک کے قریب مزدا نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
ماں اور معصوم بیٹا موقع پر جانبحق
مرد زخمی
اب اس درد ناک واقعہ کی فریاد کس سے کریں یہ صرف بائی پاس نا ہونے کی وجہ سے ہم روز لاشیں اٹھا رہے ہیں
افسوس ہمارے ناہل نکمے کرپٹ حکمرانو افسوس 😭😭

17/07/2026

نصیر آباد میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو تین سو چھیاسٹھ گرام چرس، پچاس گرام آئس (شیشہ) اور نو بوتل شراب برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

16/07/2026

کویٹہ
میرا نام شاہد خان کھوسہ ہے میں ضلع جعفرآباد کا ایک چھوٹا سا زمیندار ہوں شاہد خان کھوسہ
کویٹہ۔لیکن گزشتہ چند سالوں جھڑیر شاخ کی RD70 سے RD80 کے درمیان کچھ با اثر زمینداروں نے پانی کو روکنے کیلئے جھڑیر شاخ میں دیوار بنادی ہے شاہد خان کھوسہ
کویٹہ ۔ٹیل کے ہزاروں کسانوں پانی نہیں مل رہا شاہد خان کھوسہ
کویٹہ ۔پانی شاخ میں غیر قانونی پائپ لگا کر چوری کیا جاتا ہے شاہد خان کھوسہ
کویٹہ ۔وزیراعلی بلوچستان سے کافی مرتبہ ملنے کی کوشش کی مگر وہ مجھ جیسے غریب کسان سے کہاں ملیں گے شاہد خان کھوسہ
کویٹہ ۔جو بیج لگایا ہے وہ پانی نہیں ہونے وجہ سے سوکھ رہا ہے شاہد خان کھوسہ
کویٹہ ۔فصیل کی کاشت کیلئے کسانوں نے اُدھار اور سودپر بیج اور کھاد لیے ہیں شاہد خان کھوسہ
کویٹہ ۔اگر یہی حال رہا تو کسان لاکھوں کروڑوں کے قرضےتلے دب جائیں گے اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے شاہد خان کھوسہ کی پریس کانفرنس

15/07/2026

صادق آباد کوئیٹہ جانے والی مسافر بسوں کو بختیار آباد کے قریب ڈاکوؤں کی جانب سے پر فائرنگ تین مسافر زخمی واقع کے خلاف ڈرائیوروں کی جانب شدید احتجاج کیا گیا

13/07/2026

نصیر آباد
ماضی میں زرعی پانی پہ احتجاج کرنے والے آج اقتدار میں خاموش ہیں تو ایک بات واضح ہوگی کہ یہ سیاسی یتیم اپنی باری کے لیے احتجاج کر رہے تھے

ماضی میں زرعی پانی کے لیے احتجاج کرنے والے صوبائی وزیر ایریگیشن اور انکے حمایتی اتحادیوں کی خاموشی بتا رہی ہے کہ وہ عوام کے لیے نہیں اپنے اقتدار کے لیے احتجاج کیا کرتے تھے

آج صادق عمرانی صوبائی وزیر ایریگیشن ہیں اور نصیرآباد ڈویژن بنجر بنتا جا رہا ہے صوبائی وزیر ایریگیشن کے اپنے حلقہ انتخاب کی دو اہم شاخیں جھڈیر شاخ ٹیپل شاخ کے زمیندار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی حاجی نظام لہڑی سمیت موجودہ حکومت کے تمام اتحادی صرف اس لیے خاموش ہیں کہ انہیں زرعی پیداوار سے زیادہ مل رہا ہے

نصیر آباد نوتال گوٹھ شیر۔دل۔قومی۔شاہراہ پرنامعلوم افراد نے اوچ۔پاور۔پلانٹ سے سبی۔جانے والی220کےوی بجلی کے ٹارو کو دھماکہ...
13/07/2026

نصیر آباد
نوتال گوٹھ شیر۔دل۔قومی۔شاہراہ پرنامعلوم افراد نے اوچ۔پاور۔پلانٹ سے سبی۔جانے والی220کےوی بجلی کے ٹارو کو دھماکہ۔خیز مواد سے۔اڑا دیا دوسرےکو جزوی نقصان پہنچا پولیس۔حکام

11/07/2026

نصیر آباد میں بھی ایسا ہی حال ہے پٹ فیڈر کینال کے پانی پر بااثر افراد اور وڈیروں کی جانب سے غیر قانونی قبضے یا پانی کی چوری ایک بہت پرانا اور بڑا مسئلہ ہے۔ محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کی بااثر افراد کے ساتھ ملی بھگت سے پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال پر پانی چوری ہوتا ہے، جس کی وجہ سے نیچے کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہو جاتی ہے

Address

Naseerabad
Temple Dera
80700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naseerabad News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share