
28/09/2025
خوشی غم میں بدل گئ
زندگی کی حقیقت یہی ہے کہ خوشی اور غم دونوں انسان کے سفرِ حیات کا حصہ ہیں۔ کبھی خوشیوں کے رنگ بکھرتے ہیں اور کبھی غم کے سائے چھا جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دل سوز واقعہ حال ہی میں پیش آیا جب بتکول پنجونئی کے حاجی فضل اللہ عرف فضا اکا کے فرزند جنید کی شادی کی خوشی میں عزیز و اقارب اور احباب بڑی تعداد میں ایبٹ آباد میں جمع ہوئے۔ یہ محفل خوشیوں سے لبریز تھی اور ہر چہرہ مسکراہٹ سے کھلا ہوا تھا۔
لیکن تقدیر کے فیصلے نرالے ہوتے ہیں۔ انہی خوشیوں کے دوران نہایت خوش مزاج، نیک دل اور نرم گفتار شخصیت جناب انعام اللہ صاحب کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ یہ اچانک صدمہ ہر دل کو غمگین کر گیا اور خوشیوں بھرا ماحول لمحوں میں غم و اندوہ میں بدل گیا۔
انعام اللہ صاحب اپنی شخصیت، اخلاق اور نرم دلی کی وجہ سے سب کے دلوں میں بسے ہوئے تھے۔ ان کی جدائی نے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ پورے علاقے کو غمگین کر دیا۔ ہم اس کٹھن اور آزمائش کی گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ساتھ ہی اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔