17/10/2025
جیسا کہ سب کو معلوم ہے، ضلع کرم چھپری میں "امن بحالی ٹورنامنٹ" کا آغاز ہو چکا ہے۔
آج افتتاحی میچ کے دوران ماسٹر خبیب اور ماسٹر مسعود سے خصوصی انٹرویو لیا گیا،
جس میں دونوں شخصیات نے نوجوانوں کو اتحاد، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کے ذریعے ہم محبت، برداشت اور ایک دوسرے کے احترام کا درس حاصل کرتے ہیں۔
ایسے مثبت سرگرمیاں نہ صرف نوجوانوں کو منفی رجحانات سے دور رکھتی ہیں
بلکہ علاقے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔