citizen police news district thatta

citizen police news district thatta citizen police News thatta sindh

07/10/2024

2024-10-07
*ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع ٹھٹہ میں امن وامان بحال رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔*

سنیپ چیکنگ میں موٹرسائیکلوں، رکشہ، مسافر وین، بس و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس کے علاؤہ متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتارے گئے۔

تمام ایس ڈی پی اوز کی جانب سے اپنے علاقے کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ اپنی حدود میں سنیپ چیکنگ جاری ہے۔

اس کے علاؤہ پولیس کی جانب سے شہر کے اہم علاقوں بلخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد۔ بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکلز کو تحویل میں لیکر ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے۔

سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو سکے۔

07/10/2024

2024-10-07*

ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ضلع ٹھٹہ کی اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اقلیتی برادری کے ڈاکٹر شیام کمار، مسٹر جھون، مسٹر شہروز جھون، مسٹر جے کمار نے شرکت کی۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے بین المذاہب ہم آہنگی اور شہر میں قیام امن کی خاطر اقلیتی برادری کے تعاون کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ اقلیتی برادری نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لایا جارہا ہے۔

اندرون شہر میں واقعہ تمام اقلیتی برادری کے عبادتگاہوں اور دیگر مقدس مقامات کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اس کے علاؤہ ٹھٹہ پولیس کی جانب سے فیسلیٹیشن ڈیسک کے نمائندے سے سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

23/08/2024

سندھ پولیس
ڈسٹرکٹ ٹھٹہ
(شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
پریس ریلیز
مورخہ 2024-08-23

*ٹھٹہ پولیس کی گٹکا کارخانہ پر کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں گٹکا برآمد*

*3 گٹکا فروش ملزمان گرفتار، مقدمہ درج-*

*6000 پیکٹ گٹکا، 25 کلو تیار گٹکا، اور گٹکا میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد*

آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی سب انسپیکٹر مختیار علی کلہوڑو اور انچارج پولیس پوسٹ ور سب انسپیکٹر نجم الدین بلوچ بمعہ اسٹاف نے ور شہر میں بدنام گٹکا فروش غنی تنیو کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی کرکے 3 گٹکا فروش ملزمان عباس ملاح، پپو ملاح اور رحیم بخش منگنھار کو گرفتار کرلیا.

6000 پڑیاں گٹکا، 25 کلو تیار گٹکا، چونا، ردی اور گٹکا تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھوڑاباڑی پر گٹکا ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے سے پولیس پارٹی کو شاباش۔

*ترجمان ٹھٹہ پولیس*

*ڈسٹرکٹ پولیس بدین*مؤرخہ 5 اگست 2024*بدین پولیس نے کاروائی کرکہ شہری سے چھینی گئی کیش رقم 4 لاکھ روپے برآمد کرلی**مزيد ک...
05/08/2024

*ڈسٹرکٹ پولیس بدین*
مؤرخہ 5 اگست 2024

*بدین پولیس نے کاروائی کرکہ شہری سے چھینی گئی کیش رقم 4 لاکھ روپے برآمد کرلی*

*مزيد کاروائيوں کے دوران 7997 سفینا گٹکہ اور ماوا برآمد*

*کاروائیوں کے دوران 11 منشیات فروش ملزمان گرفتار*

*ایس ایس پی بدین شیراز نظیر* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

* تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ کھورواہ کی حدود سجاول مین روڈ پر کارو گونگڑو اسٹاپ پر نامعلوم ملزمان نے شہری نامی محمد رمضان جت سے کیش رقم 4 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے، ASP محمد علی کی سربراہی میں انچارج ڈی آئی سی سب انسپکٹر محمد عارف جروار، ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر شفقت زمان تنولی و دیگر اسٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے چھینی گئی رقم چار لاکھ روپے کیش برآمد کرلی ہے۔

* ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر شفقت زمان تنولی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ گٹکہ فروش ملزمان منصور علی شاھ اور کامران ابڑو کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم شاہد ملاح موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 510 گٹکہ ماوا برآمد کرلیا گیا ہے۔

* ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور

23/07/2024

ٹھٹھہ سٹی میں بچے کو اغوا کرنے والے دو شخص بائک پر سوا ر 7 سال کی بچی مدرسہ پڑھ کر نکلی تو بائک پر اغوا کر لیا ہاتھ پاؤں باند دئے تھے اور ایک شخص نے دیکھ لیا اسنے شورمچایا اور دونوں افراد فرار ہو گئے اور چھوٹی بچی اپنے ماں باپ کو مل گئی اور ایسی رپورٹٹھٹھ تہانے میں درج کرائی گئے ھے۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر اقبال شیخ سٹیزن پولیس نیوز

23/07/2024
22/06/2024

*🚨کراچی پولیس نے گلشن معمار کے قریب ان تین نو عمر لڑکوں کو وارداتیں کرتے ہوئے پکڑ لیا"*

*ایک منصوبہ بندی کے تحت "کراچی سب کا" نعرہ لگا کر انہیں شہر کے اطراف بسایا گیا انہیں چوری کی بجلی گیس اور پانی مہیا کیا گیا اب یہ ہمیں غربت کے نام پر لوٹ بھی رہے ہیں اور مار بھی رہے ہیں*

15/06/2024

*ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ*

*مورخہ 2024-06-15*

*ٹھٹہ پولیس پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)*

*ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے محکمہ پولیس میں بطور پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے خواہشمند امیدواروں کیلئے پولیس ہیڈکوارٹرز مکلی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔*

ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل/ لیڈی کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے خواہشمند امیدواروں کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس ھیڈ کوارٹر ٹھٹہ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس ضمن میں آج ضلع بھر کے سینکڑوں مرد و خواتین امیدواروں نے تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا اور تربیت حاصل کی ۔

ورکشاپ کے دوران ایس ایس پی ٹھٹہ سمیت ضلع ٹھٹہ کے سینیئر افسران و دیگرز نے امیدواروں کو بھرتی کے مختلف مراحل بشمول جسمانی اور تحریری ٹیسٹ، انٹرویو کے میں کامیابی کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی کی اور ایس ایس پی ٹھٹہ نے امید ظاہر کی کہ ضلع ٹھٹہ کے امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کامیاب ہوں۔

تمام امیدواروں نے اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرنے پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

*ترجمان ٹھٹہ پولیس*

Address

Thatta
Thatta
92

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when citizen police news district thatta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share