27/08/2025
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول ریحانپور، جو علاقے میں علم و تربیت کا ایک معتبر ادارہ ہے، اپنے طلباء و طالبات کو جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سے بھی آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر ادارے کو اس وقت اسلامیات اور مطالعۂ قرآن مجید کے لیے ایک کوالیفائیڈ اور تجربہ کار استاد کی اشد ضرورت ہے۔
مطلوبہ خصوصیات
اسلامیات اور مطالعۂ قرآن میں کم از کم ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی دینی تعلیم کی سند۔
تدریس کا تجربہ اور جدید تدریسی طریقۂ کار سے واقفیت۔
قرآنِ مجید کی تجوید و قرأت میں مہارت۔
طلباء کی اخلاقی، روحانی اور فکری تربیت کا جذبہ۔
خوش اخلاقی، صبر و برداشت اور طلباء کے ساتھ مثبت تعلق قائم کرنے کی صلاحیت۔
Contact: 0945883399
Whatsapp: 03040990300
Email address: [email protected]