یااللہ ہرگھر کے سربراہ مرد کو اتنی دولت دے کہ وہ اپنے والدین اور بیوی بچوں کی ہر جائز خواہش اور ضروریات زندگی پوری کر سکے
03/07/2025
ہمیں سی پی آر آنا چاہیے!
پرسوں سے اسکول ٹیچر کی اچانک موت کی ویڈیو تقریباً 50 بار دیکھ چکا ہوں۔ ہر بار دل یہ سوچ آتی کہ اگر آس پاس موجود لوگوں میں سے کسی نے بھی بروقت CPR (سی پی آر) کی کوشش کی ہوتی تو شاید وہ ٹیچر بچ جاتے۔ وہ صرف بیٹھے، دیکھتے رہے
اور دل بند ہو گیا۔....
۔۔Cardiac Arrest۔ کیا ہوتا ہے؟
یہ دل کی وہ حالت ہوتی ہے جب دل اچانک دھڑکنا بند کر دیتا ہے۔ انسان بظاہر مردہ لگتا ہے لیکن اگر فوری CPR شروع کر دی جائے تو وہ واپس آ سکتا ہے !---
۔CPR (Cardiopulmonary Resuscitation)۔ کیا ہے؟
یہ ایک ہنگامی طبی عمل ہے جو ایسے شخص پر کیا جاتا ہے:
* جس کا دل دھڑکنا بند ہو جائے
* جو بے ہوش ہو
* جس کی سانسیں رک چکی ہوں
کیسے کیا جاتا ہے؟
1. شخص کو لٹائیں
2. پہلے 30 بار سینے پر زور سے دباتے جائیں۔۔۔۔(Chest Compressions)
3. پھر 2 بار منہ سے سانس دیں (Rescue Breaths)
یہ عمل بار بار دہراتے رہیں جب تک طبی مدد نہ پہنچے۔
یاد رکھیں
سی پی آر کرنے والا شخص ڈاکٹر نہیں ہوتا، لیکن فوری ردعمل ایک عام انسان کو بھی ہیرو بنا دیتا ہے۔
سی پی آر کسی کی آخری سانس کو نئی زندگی میں بدل سکتا ہے
اپیل۔۔۔
خدا را ! CPR سیکھیں–خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔
یہ صرف 5 منٹ کا علم ہے، لیکن کسی کا پورا جہاں بچا سکتا ہے
30/06/2025
سکون والے ہیں چین والے ہیں
شکر ہے کہ حسین والے ہیں
26/06/2025
تمام اہل اسلام کو نیا اسلامی سال یکم محرم 1447 مبارک ہو
17/06/2025
چینی صدر شی جن پنگ 🔥🔥🔥
13/06/2025
زندگی کی حقیقت بس یہی ھے….
242 لوگ ایک ✈️۔۔۔ اپنے شہر سے لندن کے لئے اڑان بھرتے ہیں معلوم نہیں کتنے سپنے سجائے کوئ اپنوں سے ملنے👫
کوئی کاروبار کرنے💼📁🧑💻 کوئی نوکری کرنے 🧑🏭🧑🔬🧑🚒👷♂️
کوئی ڈگری🧾🧑🎓 مکمل کرنے جا رہا ہو گا
وہاں کچھ آنکھیں منتظر👀 ۔۔۔گن گن کر منٹ گزارتی رہی⌚️ ہونگی ۔۔ لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ھے۔۔۔ کنڑول روم میں کال📞 کی دومنٹ کی پرواز کے بعد اور پھر سارے رابطہ کٹ گئے✂️ ہمیشہ کے لئے۔۔۔دل سے دل کے💕۔۔۔ روح سے روح کے👥️۔۔۔ فون سے فون کے۔۔۔آنکھوں سے آنکھوں کے🫲🫳
انسانی تاریخ کا بہت افسوسناک حادثہ ہے…..
انڈیا سے انگلینڈ کے لیے پرواز کرنے والا طیارہ احند آبد کے قریب پرواز کے دو منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا💔😢
#بس #بعد #بعد
03/06/2025
بہت ہی زبردست فیصلہ ہے اب عوام بینکوں میں پیسہ رکھنے کے بجائے گھر پر کیش رکھنے اور کیش میں ہی لین دین کو ترجیح دے گی جس سے ہماری اکانومی چاند سے سیدھا مریخ پر پہنچ جائے گی۔ (منقول)
31/05/2025
Hello awesome Life Review fan ♥️
Hum jaanna chahte hain ke aap hamare page par kaisa content dekhna pasand karte hain.
Aapki rai hamare liye bohat zaroori hai taake hum aapke liye behtareen aur dilchasp posts la saken.
28/05/2025
*عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اور اہمیت* 🌙
سال کے بارہ مہینوں میں اللہ تعالیٰ نے کچھ ایام کو خاص فضیلت عطا کی ہے۔ ان میں سب سے افضل دن وہ ہیں جو ذوالحجہ کے پہلے دس دن کہلاتے ہیں۔
📖 قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
*"وَالْفَجْرِ وَلَيَالٍ عَشْرٍ"*
" _قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی_ "
(سورۃ الفجر)
علمائے کرام کے مطابق یہ دس راتیں ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں جن کی اللہ نے قسم کھائی اور یہ صرف ان ایام کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لیے ہے۔
*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*
"کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ کو نیک عمل اتنے محبوب ہوں جتنے ان دس دنوں میں۔"
(صحیح بخاری)
یعنی ان دنوں کا صدقہ، ذکر، نماز اور ہر عمل، عام دنوں سے بڑھ کر اجروثواب کا باعث ہے۔
*ان دنوں میں کیا کریں؟*
✅ زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کریں
✅ روزے رکھیں (خاص طور پر 9 ذوالحجہ کو)
✅ صدقہ و خیرات کریں
✅ توبہ و استغفار کریں
✅ نمازوں کی پابندی کریں
✅ اپنے والدین اور محتاجوں کا خیال رکھیں
✅ اور جن کو توفیق ہو، قربانی کریں
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ان بابرکت دنوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، اور ہمیں اپنی رحمت سے نوازے۔ آمین 🤲
*اگر یہ پیغام پسند آئے تو اس پر ہارٹ ری ایکٹ دیں اور شیئر ضرور کریں۔* ❤
28/05/2025
ثابت ہوا اللہ کی مدد شامل حال ہو تو آپ اکیلے سسٹم کو ہلا کر رکھ سکتے ہیں عامر کی طرح۔ ما شاء اللّٰہ 💖
Be the first to know and let us send you an email when Life Review posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.