Toba Tek Singh News

Toba Tek Singh News News, current affairs , sports , analysis , international news , historical news and updates.

04/09/2026
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ کرپشن کا راج!جائز سرکاری کام بھی ’’نذرانے‘‘ کے بغیر ناممکن؟ ملازمین کو چکر پر...
04/09/2026

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ کرپشن کا راج!

جائز سرکاری کام بھی ’’نذرانے‘‘ کے بغیر ناممکن؟ ملازمین کو چکر پر چکر، سروس بک پر اسٹیمپ کی مبینہ 500 روپے فیس نے بھانڈا پھوڑ دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات نے سرکاری ملازمین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کے جائز سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنا معمول بن چکا ہے، جبکہ ’’نذرانہ‘‘ نہ دینے والوں کو مبینہ طور پر بار بار دفتر کے چکر لگوا کر کام میں تاخیر کی جاتی ہے۔ سروس بک پر سرکاری اسٹیمپ کے لیے مبینہ طور پر 500 روپے فیس مقرر کیے جانے کی شکایت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

متاثرہ ملازمین نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور اعلیٰ حکام سے فوری، شفاف اور بلاامتیاز تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے عوض رشوت طلب کرنے اور جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں مبینہ ’’رشوت کلچر‘‘ کا خاتمہ کیے بغیر شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام کا قیام محض دعویٰ بن کر رہ جائے گا۔

18/08/2026

16ویں صدی میں پیدا ہونیوالی شخصیت جس کا صوفیانہ کلام آج بھی درسی نظام کا حصہ ہے۔

17/08/2026

گندے نالے میں ڈوب کر مرنے والی 2 سالہ فریحہ کی موت ، انتظامیہ کی غفلت پر سنگین سوالات ، وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ مبذول

پیرمحل: 2 سالہ فریحہ کی گندے نالے میں ڈوب کر المناک موت کے بعد بھی غریب خاندان کو انصاف نہ ملنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ فریحہ کے نالے میں ڈوب کر مرنے کے بعد انتظامیہ کا اطمینان ایسا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں " سب بہترین ہے "
اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر، ستھرا پنجاب اتھارٹی پیرمحل کے متعلقہ افسران اور ڈپٹی کمشنر کے ماتحت عملے کی مبینہ غفلت، لاپرواہی اور عدم توجہی پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب غریب والدین پر مبینہ طور پر کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب اس دلخراش واقعے کا فوری اور سخت نوٹس لے کر فریحہ کے خاندان کو انصاف دلائیں گی؟ کیا مبینہ غفلت کے ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر اور دیگر افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی؟
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں، نالے سے سلیبیں اٹھانے کی حقیقت سامنے لائی جائے اور اگر کسی افسر یا اہلکار کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو اس کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے۔
فریحہ کی موت محض ایک حادثہ نہیں، انتظامی ذمہ داریوں اور انسانی جان کے تحفظ پر ایک بڑا سوال ہے—غریب خاندان کو دباؤ نہیں، انصاف چاہیے۔

17/08/2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، شکایت کرنے والی خاتون ورکر کی چھٹی کا معاملہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سینٹری ورکرز سمیت ڈیلی ویجز ملازمین کو مبینہ طور پر گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ملازمین کے مطابق طویل عرصے سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ دنوں سیکرٹری صحت پنجاب کے ہسپتال کے دورے کے دوران ایک خاتون سینٹری ورکر نے بھی تنخواہ کی عدم ادائیگی کی شکایت کی تھی۔ اب مذکورہ خاتون کی چھٹی کیے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے، جس پر ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے اور شکایت کرنے والی خاتون کی چھٹی کے معاملے کی بھی شفاف انکوائری کی جائے۔

Address

Toba Tek Singh
36300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Toba Tek Singh News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share