
07/07/2025
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو خراجِ تحسین
نائب صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد آصف حسین رانا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اور ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کو محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں قیامِ امن، مثالی سیکیورٹی انتظامات اور اعلیٰ نظم و ضبط کو یقینی بنانے پر دلی خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، آپ دونوں کی انتھک محنت، مؤثر قیادت اور ہم آہنگ ٹیم ورک کی بدولت عزاداری کے تمام جلوس اور مجالس نہایت پُرامن، منظم اور باوقار انداز میں اختتام پذیر ہوئیں، یہ کامیابیاں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ حضرات عوام کے جان و مال کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور سماجی استحکام کے لیے بھرپور عزم اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، میری دلی دعا ہے کہ آپ کی قیادت میں قانون، عدل اور امن کا یہ روشن سفر مزید کامیابیوں اور عوامی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتا رہے۔ آپ بلاشبہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا فخر ہیں۔