28/08/2025
ٹوبہ ٹیک سنگھ: پریس کلب کی نشاندہی پر مین روڈ سیوریج سسٹم کی مرمت شروع
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے) پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نشاندہی پر مین روڈ لاثانی ہوٹل تا ریلوے پھاٹک کے خستہ حال سیوریج سسٹم کی مرمت کا کام ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی ہدایت پر شروع کر دیا گیا ہے، مقامی شہریوں نے بروقت اقدام پر ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی نشاندہی نے ایک بڑے مسئلے کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے میڈیا اور انتظامیہ اسی طرح اپنا فعال کردار جاری رکھیں گے۔