01/09/2025
سیلابی صورتحال میں امن و بھائی چارے کی ضرورت ہے، محمد آصف حسین رانا
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیورو رپورٹ) پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سرپرست محمد آصف حسین رانا نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال میں ہمیں صبر و برداشت اور امن و بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے، یہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے اور تعاون کرنے کا ہے، متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہماری دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیلابی پانی کے قریب جانے سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہیں، غیر ضروری سفر نہ کریں اور بچوں کو پانی کے کنارے کھیلنے نہ دیں، متاثرہ علاقوں کے لوگ فوری طور پر اونچی جگہوں پر منتقل ہوں اور ریسکیو اداروں کی ہدایات پر عمل کریں، محمد آصف حسین رانا نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر جذبۂ ایثار و قربانی کا ثبوت دینا ہوگا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر آفت سے محفوظ رکھے اور تمام متاثرہ خاندانوں کو اپنی پناہ میں رکھے۔