Topi Press

Topi Press ٹوپی اور علاقہ گدون کی اپڈیٹس اور ویڈیوز کےلیے ٹوپی پریس فالو کیجئیے۔ ✅
(1)

ٹوپی: چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں تحصیل کے ان...
08/12/2025

ٹوپی: چیئرمین تحصیل ٹوپی رحیم جدون صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں تحصیل کے انتظامی اور عوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 🗂️👥

ملاقات میں علاقے کے مسائل، عوامی سہولیات کی بہتری اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ 🤝💡




📢 ٹوپی پریس فالو کریں، اور رہیں باخبر۔

07/12/2025

🚨 صوابی: گدون اکنامک زون کا رابطہ پل خطرناک حد تک خستہ حال، بڑا شگاف کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے

صوابی (قاری زاھد) گدون اکنامک زون کا مرکزی رابطہ پل شدید خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے۔ پل میں بڑا شگاف پیدا ہو چکا ہے جو دن بدن بڑھ رہا ہے اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ روزانہ ہزاروں گاڑیاں اسی راستے سے گزرتی ہیں، جس سے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پل کی مضبوطی بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ عوام نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور اپیل کی ہے کہ کسی بڑے سانحے کا انتظار نہ کیا جائے اور پل کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت یا ازسرِنو تعمیر فوری شروع کی جائے۔

مقامی لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ بروقت قدم نہ اٹھایا گیا تو صورتحال کسی بھی وقت سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔




📢 زاھدنیوز فالو کریں، اور رہیں باخبر!

ٹوپی؛ صفدر چوک کے قریب موٹر کار اور تیز رفتار رکشہ میں ٹکر سے 27 سالہ خاتون اور 7 سالہ لقمان شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122...
07/12/2025

ٹوپی؛ صفدر چوک کے قریب موٹر کار اور تیز رفتار رکشہ میں ٹکر سے 27 سالہ خاتون اور 7 سالہ لقمان شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔




📢 Topi Press فالو کریں، اور رہیں باخبر!

ٹوپی؛ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں منعقد ہوئی جہاں ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی اور ٹوپی یوتھ آرگنائزیشن نے یتیم اور نادار ...
06/12/2025

ٹوپی؛ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں منعقد ہوئی جہاں ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی اور ٹوپی یوتھ آرگنائزیشن نے یتیم اور نادار طلباء میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا۔

ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی اور ٹوپی یوتھ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم یتیم اور نادار طلباء میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا۔

تقریب میں یوتھ آرگنائزیشن کے سرپرست اعلیٰ چئیرمن ماجد آیاز ۔صدر ۔وقاص زیب ۔جنرل سیکرٹری عامر مظفر ۔ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی کی قیادت ،اساتذہ کرام، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب کے منتظمین نے کہا کہ سرد موسم میں مستحق بچوں کی مدد کرنا معاشرتی و اخلاقی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ ہر سال اس کارِ خیر کو جاری رکھیں گے۔

تقریب کے دوران 200 مستحق طلباء میں گرم سویٹرز اور جوتے تقسیم کیے گئے 👕🧤👟۔ شرکاء نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات بچوں کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں یکجہتی کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں 🤝✨۔



📢 زاھدنیوز فالو کریں، اور رہیں باخبر۔

06/12/2025

ٹوپی ؛ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں منعقدہ تقریب سے جنرل سیکرٹری TYO چیئرمین عامر مظفر کا اظہار خیال 🌟



📢 زاھدنیوز فالو کریں، اور رہیں باخبر۔

06/12/2025

ٹوپی ؛ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں منعقدہ تقریب سے سرپرست TYO چیئرمین ماجد آیاز خان یوسفزئی کا اظہار خیال 🌟



📢 زاھدنیوز فالو کریں، اور رہیں باخبر۔

06/12/2025

ٹوپی ؛ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں منعقدہ تقریب سے محمد صدیق جنرل سیکرٹری ٹوپی ٹیچر سوسائٹی کا اظہار خیال 🌟



📢 زاھدنیوز فالو کریں، اور رہیں باخبر۔

05/12/2025

🔥 ٹوپی بٹاکڑہ روڈ پر ایک دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
🚒 ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
❄️ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دوبارہ بھڑکنے والے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔



📢 ٹوپی پریس فالو کریں، اور رہیں باخبر۔

04/12/2025

پرائمری سکولز سپورٹس اور بزمِ ادب کی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں DEO صوابی حافظ محمد نواز عباسی نے SDEOs، ASDEOs اور اساتذہ کرام کو بہترین کارکردگی پر اسناد اور شیلڈز سے نوازا 🎖️📚👏




📢 ٹوپی پریس فالو کریں، اور رہیں باخبر!

04/12/2025

صوابی میں غیررجسٹرڈ رکشوں کی بھر مار، لگ بھگ پانچ ہزار رکشے اس وقت بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کے چل رہے ہیں۔ شہریوں نے محکمہ ایکسائز اور متعلقہ حکام سے فوری ایکشن کی اپیل کی ہے تاکہ تمام رکشوں کی رجسٹریشن لازمی بنائی جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

03/12/2025

ٹوپی بازار میں تجاوزات کی بھرمار، غیر قانونی پارکنگ سے شہری پریشان، انتظامیہ خاموش 🚧

Address

Topi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Topi Press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share