Tehsil Topi Press Club

Tehsil Topi Press Club Tehsil Topi Press Club Official Page, Follow, like and share Please 🤝🙏🇵🇰

11/09/2026

ریسکیو1122 خیبر پختونخوا میں 800 نئی آسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری

خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے لیے 800 آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اہل امیدوار ETEA کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

آسامیوں اور تعلیم، ڈپلومہ اور تجربہ کی تفصیلات:-

1۔ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن: BPS-12
آسامیاں: 350
قابلیت: پیرامیڈیکل ڈپلومہ، نرسنگ، LHV یا متعلقہ ڈپلومہ
عمر: 22 سے 35 سال

2۔ فائر ریسکیور: BPS-11
آسامیاں: 175
قابلیت: F.Sc پری انجینئرنگ یا DAE، ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلومہ
عمر: 22 سے 35 سال

3۔ ڈرائیور: BPS-06
آسامیاں: 275
قابلیت: مڈل، جسمانی طور پر فٹ اور HTV/LTV کا درست ڈرائیونگ لائسنس
عمر: 22 سے 35 سال

آن لائن درخواستوں کا آغاز: 15 ستمبر 2026
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2026

اہم معلومات:
• آسامیوں کی تقسیم اشتہار میں درج زونز کے مطابق ہونگی۔

• صرف خیبر پختونخوا کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

• خواتین اور اقلیتی امیدواروں کو بھی درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

• امیدواروں کو فزیکل سکریننگ، تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

• فزیکل ٹیسٹ اور دیگر شرائط اشتہار کے مطابق ہوں گی۔

• منتخب امیدواروں کو 6 ماہ کی لازمی تربیت مکمل کرنا ہوگی۔

• بھرتی کا عمل میرٹ اور مقررہ قواعد کے مطابق ہوگا۔

درخواستیں ETEA کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائیں گی۔

11/09/2026

آصف خان ولد غنچہ حاجی خیل مینائی گرفتاری پر ایم پی اے حاجی رنگیز احمد سہیل یوسفزئی ندیم خان زروبی ندیم طاہر خیلی صوابی پریس کلب کے صدر سید عارف شاہ و دیگر پیر خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں

11/09/2026

🤝 ٹوپی: اتمان لویہ جرگہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، دو فریقین کے درمیان دیرینہ تنازعہ ختم، صلح ہوگئی

ناصر خیل مسجد میں راضی نامہ تقریب، دونوں فریقین نے گلے مل کر تمام تلخیاں ختم کرنے اور آئندہ محبت و بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا۔

ٹوپی: اتمان لویہ جرگہ ٹوپی رجسٹرڈ کی مسلسل کاوشوں سے دو خاندانوں کے درمیان مستورات کے معاملے پر جاری دیرینہ تنازعہ بالآخر صلح پر اختتام پذیر ہوگیا۔ اس سلسلے میں ناصر خیل مسجد میں راضی نامہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں جرگہ مشران کی موجودگی میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور سابقہ رنجشیں ختم کرتے ہوئے آئندہ کے لیے باہمی احترام اور بھائی چارے کا عہد کیا۔

تقریب کی صدارت اتمان لویہ جرگہ ٹوپی رجسٹرڈ کے صدر حبیب الرحمن نے کی، جبکہ صوابی پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر سید عارف شاہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

اس موقع پر مولانا نیاز محمد حقانی اور مولانا حضرت حسین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں صلح، معافی اور باہمی اتحاد کی اہمیت و فضیلت پر تفصیلی گفتگو کی۔

قرآنِ کریم میں ارشاد ہے: "اور صلح بہتر ہے" (النساء: 128)۔
اسی طرح قرآنِ کریم مسلمانوں کو باہمی تعلقات درست کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ۔ (الحجرات: 10)

رسول اللہ ﷺ نے بھی باہمی اختلافات ختم کرنے اور صلح کرانے کی بڑی فضیلت بیان فرمائی۔ اس لیے صلح صرف ایک تنازعے کا خاتمہ نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے، رشتوں کو بحال کرنے اور معاشرے میں امن و بھائی چارہ قائم کرنے کا ذریعہ ہے۔

سلطان محمد ممبر نے صلح کے پس منظر اور جرگہ مشران کی کوششوں کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ فریقین کو صلح پر آمادہ کرنے کے لیے مسلسل رابطے اور گفت و شنید کا سلسلہ جاری رہا۔

فریق اول نوروز خان ولد امام شیر، خان نبی اور نہار پسران نوروز خان جبکہ فریق دوم فقیر گل ولد خائستہ خان، میان سید، کوکا اور دیگر متعلقہ خاندانوں کے درمیان مستورات کے معاملے پر دیرینہ تنازعہ چلا آرہا تھا، جسے جرگہ مشران کی مسلسل کوششوں سے بالآخر خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔

صلح کے اس عمل میں سلطان محمد ممبر، ظہور خان جدون، علی گوہر جدون، صدر اتمان لویہ جرگہ حبیب الرحمن، خان شیر، سلیم بہادر، شہر افسر خان، پیر خان، مولانا حق نواز خان اور صدر الخیر انجمن تاجران ٹوپی محمد سلیم کی کاوشیں قابلِ قدر رہیں۔

🌿 دشمنی کا خاتمہ، دلوں کا ملاپ اور معاشرے میں امن کا قیام ہی جرگہ نظام کی اصل روح ہے۔

اتمان لویہ جرگہ ٹوپی رجسٹرڈ — اختلافات نہیں، اتفاق اور امن کی کوشش۔

🕊️ اعلان فوتگی انا للہ وانا الیہ راجعونانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹوپی محلہ بانڈئی  بوبہ خیل میں زیور شاہ...
10/09/2026

🕊️ اعلان فوتگی

انا للہ وانا الیہ راجعون

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹوپی محلہ بانڈئی بوبہ خیل میں زیور شاہ کے بیٹے بارون زادہ انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز جمعہ، 11 ستمبر، صبح 10 بجے
علی زئی جنازہ گاہ مینئی لار ٹوپی میں ادا کی جائے گی۔
تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اپیل ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

فاتحہ خوانی: بانڈئی ٹوپی مسجد میں ہوگی۔

10/09/2026

ٹوپی: محلہ میرو میں زبانی تکرار پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، خاتون اور بچی زخمی

ٹوپی کے محلہ میرو میں انعام کے گھر میں زبانی تکرار کے بعد ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، جبکہ انعام کی اہلیہ اور بچی زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہارون ولد زیورشاہ، بوبہ خیل بانڈئی اور وقاص ولد شفیع الرحمن، موسیٰ خیل جاں بحق ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے کرتے ہوئے صاحب زادہ اور بابو کو گرفتار کرلیا۔ فائرنگ کے دوران زوجہ انعام اور اسکی بیٹی بھی زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ زبانی تکرار کے بعد ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔
صاحب زادہ اور بابو پولیس نے گرفتار کر لئے

🚦 ٹوپی بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کارروائیصوابی، 09 ستمبر 2026:ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی خصوصی ہدایا...
09/09/2026

🚦 ٹوپی بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کارروائی

صوابی، 09 ستمبر 2026:
ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک صوابی امتیاز خان نے ٹوپی بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے گئے۔

ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز خان نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی پارکنگ، سڑکوں پر غیر ضروری رکاوٹ اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹوپی بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، ٹریفک میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بازار میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کارروائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

🚨 یونیسف کے فنڈز سے ٹوپی کے گرلز سکولز کی سولرائزیشن، منصوبہ سوالات کی زد میںسولر سسٹم، واٹر سپلائی، سی سی ٹی وی کیمروں ...
09/09/2026

🚨 یونیسف کے فنڈز سے ٹوپی کے گرلز سکولز کی سولرائزیشن، منصوبہ سوالات کی زد میں

سولر سسٹم، واٹر سپلائی، سی سی ٹی وی کیمروں اور واش رومز کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

تحصیل ٹوپی کے 136 گرلز پرائمری سکولز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے یونیسف (UNICEF) کی جانب سے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں اور مختلف سکولوں میں پیرنٹس ٹیچرز کونسل (PTC) کے ذریعے لاکھوں روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض سکولوں کو 4 سے 6 لاکھ روپے جبکہ بعض سکولوں کو 13 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز بھی فراہم کیے گئے۔ تاہم والدین، مقامی شہریوں اور بعض حلقوں کی جانب سے سولرائزیشن کے کام کے معیار اور فنڈز کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

الزامات کے مطابق متعدد سکولوں میں مطلوبہ تعداد کے بجائے محدود سولر پلیٹس نصب کی گئیں، جبکہ ہائبرڈ انورٹرز کی جگہ کم قیمت انورٹرز استعمال کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ مزید تشویش ناک بات یہ ہے کہ بعض سکولوں میں نصب سولر سسٹم مبینہ طور پر کام نہیں کر رہے۔

سوال یہ ہے کہ یونیسف کی جانب سے فراہم کیے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز کس طریقہ کار کے تحت خرچ کیے گئے؟ ہر سکول کو کتنی رقم ملی، کتنی رقم خرچ ہوئی، کون سا سامان خریدا گیا اور اس کا معیار کیا تھا؟

اسی طرح واٹر سپلائی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور واش رومز کی تعمیر کے منصوبوں کے حوالے سے بھی مقامی سطح پر مختلف شکایات اور تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض مقامی سیاسی کارکنوں نے بھی مبینہ بے ضابطگیوں پر آواز اٹھانے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں خاموشی اختیار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

🔎 عوام کا مطالبہ

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیسف کے فنڈز سے جاری تمام منصوبوں کا غیر جانب دارانہ مالی اور تکنیکی آڈٹ کرایا جائے، ہر سکول کو جاری فنڈز، خریداری، تنصیب اور اخراجات کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں اور جہاں ناقص کام یا مالی بے ضابطگی ثابت ہو وہاں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں بوائز اور مڈل سکولز کو بھی سولرائز کرنے کا منصوبہ ہے، اس لیے پہلے مرحلے کے کام کی شفاف جانچ ضروری ہے تاکہ مستقبل کے منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا راستہ روکا جا سکے۔

مساجد کی سولرائزیشن کے منصوبوں کے حوالے سے بھی عوامی سطح پر تحفظات موجود ہیں، جن کی شفاف وضاحت اور ریکارڈ کی جانچ ضروری ہے۔

⚠️ یونیسف کے فنڈز بچوں کے تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہیں—عوام کا مطالبہ ہے کہ ان ایک ایک روپے کے استعمال کا حساب شفاف انداز میں سامنے لایا جائے۔

متعلقہ محکمہ تعلیم، ضلعی انتظامیہ، یونیسف کے متعلقہ حکام اور منتخب عوامی نمائندے اس معاملے کا نوٹس لے کر حقائق عوام کے سامنے لائیں۔

🕊️ اعلانِ فوتگی/ و اعلان جنازہآج بروز بدھ بعد از نماز عصر علی زئی جنازہ گاہ کوٹھا مینئ لار میں ادا کی جارہی ہے انتہائی ا...
09/09/2026

🕊️ اعلانِ فوتگی/ و اعلان جنازہ
آج بروز بدھ بعد از نماز عصر علی زئی جنازہ گاہ کوٹھا مینئ لار میں ادا کی جارہی ہے

انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ممتاز انجینئرنگ ورکس ٹوپی کے ممتاز علی آف کوٹھا، باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں گزشتہ 7 روز سے زیرِ علاج تھے، تاہم آج دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ بعد از نمازِ عصر، مینئی لار نزد ہسپتال، کوٹھا میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین و پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین۔

🤲 تمام احباب سے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔

🩺 سروائیکل کینسر سے بچاؤ — بروقت اقدام، محفوظ مستقبلوالدین ہونے کے ناتے اپنی اولاد کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ذمہ داری...
09/09/2026

🩺 سروائیکل کینسر سے بچاؤ — بروقت اقدام، محفوظ مستقبل

والدین ہونے کے ناتے اپنی اولاد کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین بچیوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اپنی بیٹی کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں اور بیماری کے آغاز سے پہلے ہی حفاظتی اقدام کریں۔

💚 اپنی بیٹی کا محفوظ مستقبل، آج کے درست فیصلے سے وابستہ ہے۔

📞 مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن: 1166

آئیں، آگاہی پھیلائیں اور اپنی بیٹیوں کو محفوظ بنائیں۔




اعلانِ فوتگیانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ممتاز انجینئرنگ ورکس ٹوپی کے ممتاز علی آف کوٹھا، باچا خان میڈیکل ک...
09/09/2026

اعلانِ فوتگی

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ممتاز انجینئرنگ ورکس ٹوپی کے ممتاز علی آف کوٹھا، باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں گزشتہ 7 روز سے زیرِ علاج تھے، تاہم آج دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

نمازِ جنازہ کا وقت اور مقام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

Address

Near Khyber Bank
Topi
23460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehsil Topi Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tehsil Topi Press Club:

Shortcuts

Share

Category