Topi Press Club

Topi Press Club Topi Press Club Official Page plz like and share

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹ (PTC) نے کسانوں کی معاونت، تمباکو کے پتوں کی خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے، اور غیر...
07/08/2025

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹ (PTC) نے کسانوں کی معاونت، تمباکو کے پتوں کی خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے، اور غیر قانونی تجارت کے خلاف جدوجہد کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک کی سختی سے پابندی کرنے کا اعادہ ہے۔تمباکو کی صنعت پاکستان ٹوبیکو بورڈ (PTB) کی نگرانی میں کام کر رہی ہے اور یہ صنعت 1968 کے پی ٹی بی آرڈیننس کے تحت منظم ہے، جو پیداوار کے اہداف، خریداری کے کوٹے اور منصفانہ مارکیٹ طریقہ کار کو کنٹرول کرتا ہے۔ایم ایل او 487 کے مطابق، ہر سال پی ٹی بی تمباکو ساز کمپنیوں کو ان کی ظاہر کردہ ضروریات کی بنیاد پر خریداری کے کوٹے الاٹ کرتا ہے، جنہیں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عوامی طور پر نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔ اس سال تمام تمباکو کمپنیوں کی مشترکہ طلب تقریباً 81.5 ملین کلو گرام تھی، جس میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا حصہ 25 فیصد تھا۔تاہم، اس سال تمباکو کی کل پیداوار تقریباً 100 ملین کلو گرام سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔اضافی پیداوار کی صورت میں، پی ٹی بی کمپنیوں کے درمیان تناسب سے تقسیم کو یقینی بناتا ہے تاکہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہو۔ ایم ایل او 487، یا مارشل لاء آرڈر 487، پاکستان میں تمباکو مارکیٹنگ کا قانون ہے جو کمپنیوں کو کسانوں سے تمباکو خریدنے کے ضوابط فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اضافی تمباکو کم از کم مقررہ قیمت (Minimum Indicative Price - MIP) یا اس سے زیادہ قیمت پر خریدیں۔ یہ قانون پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968 اور تمباکو مارکیٹنگ کنٹرول رولز 2016 جیسے وسیع فریم ورک کا حصہ ہے۔ضلع صوابی کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی سی کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی کا براہ راست معاہدہ 10,000 سے زائد تمباکو کے کسانوں کے ساتھ ہے، اور تقریباً 150 زرعی ماہرین کے ذریعے بیج بونے سے لے کر فصل کی کٹائی تک تکنیکی تربیت اور زرعی معاونت فراہم کی جاتی ہے، تاکہ ذمہ دار خریداری اور معیار میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔پی ٹی سی کسانوں کو قرضوں کی صورت میں مالی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں، پی ٹی سی نے خطے کے تمباکو کے کسانوں کو ایک ارب روپے سے زائد مالی معاونت فراہم کی ہے۔ اس ماڈل کے تحت، معاہدہ شدہ کسانوں کو خریداری کے دوران ترجیح دی جاتی ہے، جس سے ان کی آمدنی کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے اور مقامی و بین الاقوامی معیارات کی پاسداری کو فروغ ملتا ہے۔نمائندوں نے مزید بتایا کہ تمباکو نہ صرف ایک اہم نقد آور فصل ہے بلکہ پاکستان کی برآمدات میں درکار اضافے کے لیے ایک نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں تمباکو کی برآمدات میں 158.31 فیصد اضافہ ہوا، جو 65 ملین ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 167 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔پاکستان کے تمباکو سیکٹر میں سب سے نمایاں ادارے کے طور پر، پی ٹی سی کو اس ترقی میں قیادت کرنے پر فخر ہے۔ یہ ہماری کسانوں کی تربیت، ذریعہ معاش میں بہتری، معیار کی ضمانت، اور پائیدار خریداری کے طریقوں میں مستقل سرمایہ کاری کا ثمر ہے۔ پی ٹی سی تمباکو کی صنعت سے متعلق قوانین اور ضوابط کی مکمل طور پر پابندی کرتا ہے، اور اپنی سرگرمیوں کو پی ٹی بی کی ہدایات اور عالمی بہترین طریقہ کار کے مطابق ڈھالتا ہے۔

🚨 *داخلے جاری ہیں!*  پہلے آئیے پہلے پائیے ۔۔محدود نشستیں۔۔۔۔۔🎓 *گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر (بوائز)، گدون امازی، ص...
06/08/2025

🚨 *داخلے جاری ہیں!*
پہلے آئیے پہلے پائیے ۔۔محدود نشستیں۔۔۔۔۔
🎓 *گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر (بوائز)، گدون امازی، صوابی* میں ستمبر 2025 سے نئے سیشن کا آغاز!

🔹 1 سالہ DIT ڈپلومہ
🔹 6 ماہ کے فنی کورسز (الیکٹریشن، آٹو مکینک، کمپیوٹر آپریٹر، پلمبنگ، ریفریجریشن)
🔹 3 ماہ کے LTV/HTV ڈرائیونگ کورسز

✅ سرکاری سرٹیفکیٹ
✅ تجربہ کار اساتذہ
✅ کم فیس
✅ روزگار کے وسیع مواقع

📅 *فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 31 اگست 2025*
📞 رابطہ کریں:
0938270402-3

🎯 *ہنر مند بنیے، بااختیار بنیے!*

06/08/2025

22 Year's
فوج سے ریٹائرڈ دوستوں کا 22 سال بعد وہ یونین ،باجا میں فوج سے 22 سال قبل ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے فوجیوں کا ملن پارٹی عمر کی وجہ سے بعض کی آپس میں پہچان مشکل

شکیل احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات
06/08/2025

شکیل احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات

تربیلاڈیم میں پانی کی صورت حالتحریر جاویداقبال حان تربیلا غازیتربیلاڈیم میں 90 فیصد پانی برف کے گلیشئیر پگھلنے سے اتا ھے...
06/08/2025

تربیلاڈیم میں پانی کی صورت حال
تحریر جاویداقبال حان
تربیلا غازی

تربیلاڈیم میں 90 فیصد پانی برف کے گلیشئیر پگھلنے سے اتا ھے اور برف اس وقت پگھلتی ھے جب سکردو اور اس کے گردونواح میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جاتا ھے اور تربیلا جھیل میں مون سون کا کیچمنٹ ایریا صرف 10 فیصد ھے اس وقت تربیلا جھیل کا لیول مکمل بھرنے یعنی پانی کا ذخیرہ مکمل ھونے کی اخری حد 1550 فیٹ سطح سمندر سے چند فیٹ نیچے ھے اور بھرنے کے قریب ھے ھر سال یہ عمل 20 اگست تک مکمل ھوجاتا ھے تربیلاڈیم سے پیدا ھونی والی سستی ترین پن بجلی بھی مکمل پیداوار 4888 میگاواٹ پر ھے. . . . . . . . . . .
اج کل سوشل میڈیا پر ترپیلاڈیم سے سیلاب کے انے خدشات پیان کرکے بے بنیاد معلومات پھیلا کر خوف اور تشویش کی کیفیت پیدا کی جارھی اور بدقسمتی سے یہ پریکٹس ھرسال سوشل میڈیا پر ھورھی ھے اصل صورت حال یہ ھے کہ 2010 میں
1997 میں 1992 میں میں تربیلاڈیم سے 6 لاکھ کیوسک سے لیکر 8 لاکھ کیوسک پانی ریلیز کرچکا ھے اس وقت بھی سیلاب نہیں ایا تو ابھی تو اس کا نصف بھی نہیں ھے اور ڈیمز کا ایک فائدہ یہ بھی ھوتا ھے کہ وہ سیلاب کو بھی کنٹرول کرتے ھیں پاکستان میں جتنے بھی سیلاب ائے ھیں وہ صرف دریائے سندھ سے نہیں آئے اور جب سے سیلاب ایا تو ملک کے وسیع ترین ایریا میں مسلسل تین سے چار روز یا اس سے زائد دن مسلسل تیز بارش سے اور انڈیا میں ھونیوالی مون سون ک زیادہ بارشوں بارشوں سے تمام۔دریا اور ندی نالوں سے طغیانی اجانے سے اتا ھے ابھی تو صورت حال مکمل کنثرول میں ھے اور تربیلاڈیم کی جھیل میں داخل ھونے والے پانی کی مقدار تقریبا" 4 لاکھ کیوسک سے کم ھوکر 2لاکھ 50 ھزار کیوسک ھو چکی ھے لہزا ابتک کی صورت حال میں بارشوں کی کیوجہ تربیلاڈیم سے سیلاب کا امکان نہیں ھے
اصل بات یہ ھے کہ اج اگر دیامیر بھاشاڈیم اور کالا باغ ڈیم ھوتے کئی لاکھ ملین ایکڑ فیٹ قیمتی پاوی سمندر میں گر کر ضائع نہ ھوتا اور اس سے ملک کا مزید لاکھوں ایکڑ رقبہ سیراب ھوتااور ھزاروں میگاواٹ مزید سستی تریں بجلی پیدا ھوتی
پروردگار ھمیں سمجھ نصیب فرمائے امین
بشکریہ
جاویداقبال خان
ترپیلا غازی

‏الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیدیا ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، صاحبزادہ حامد رضا ، زرتاج گل...
05/08/2025

‏الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیدیا ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، صاحبزادہ حامد رضا ، زرتاج گل ، جنید افضل ساہی ، رائے حسن نواز ، رائے مرتضی اقبال نااہل قرار ، نوٹیفکیشن جاری ، سیٹیں خالی قرار ۔۔۔ !!

05/08/2025

اتفاق ہیئر ڈریسرز کا صوابی بھر میں بروز پیر ناغہ کا اعلان ، تمام ہیئر ڈریسرز ضلع بھر میں نوٹ کرلیں اگر کوئی دوکان کھلا پایا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی
اتفاق ہیئر ڈریسرز کے بانی سرتاج کا دبنگ اعلان

05/08/2025

یوم استحصال کشمیر پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عثمان صاحب ، رحیم جدون مئیر تحصیل ٹوپی ، سید عرب صاحب ، ڈی ایس پی ٹوپی سرکل کا اظہارِ خیال ،مولنا تاج نبی خان کی اختتامی دعا

05/08/2025

یوم استحصال کشمیر پروگرام سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عثمان صاحب کی گفتگو

04/08/2025

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصرالله خان شہداء پولیس کو خراج تحسین کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے ۔

04/08/2025

ڈی آر سی صوابی کا 2025 شروع سے جون 2025 تک کارکردگی رپورٹ ۔
تفصیلات جناب سہیل صاحب

04/08/2025

یوم شہداء پولیس صوابی پروگرام رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

Address

Near Khyber Bank
Topi
23460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Topi Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Topi Press Club:

Share

Category