21/06/2023
" ضلع صوابی کے عوام کے نام محکمہ فوڈ کا پیغام "
ڈسٹرکٹ صوابی میں دودھ دہی کی قیمتوں کے سرکاری ریٹ مقرر ,خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کے خلاف سخت قانون ایکشن کا فیصلہ ۔۔۔۔۔!!!!
21/06/2023
ضلع صوابی میں ڈپٹی کمشنر صوابی کے حکم اور محکمہ فوڈ صوابی کے زیر نگرانی دودھ اور دہی کے سرکاری طور پر نرخ مقرر کردئیے گئے ھیں۔ ضلع صوابی میں صارفین دودھ دہی کو اس پیغام کے ذریعے مطلع کیا جاتا ھے کہ وہ مقرر کردہ سرکاری ریٹ سے زیادہ نرخ پر دودھ اور دہی نہ خریدیں اس پوسٹ کے ساتھ جو سرکاری نوٹیفیکیشن شئیر کیا گیا ھے اسے پرنٹ کرکے اپنے پاس رکھیں اور ضرورت پڑنے پر اسے دکاندار کو دیکھائیں اور جو دکاندار اس سرکاری ریٹ سے زیادہ پیسوں کا مطالبہ کریں تو اس سے جھگڑا نہ کریں اسی نوٹیفیکشن میں درج محکمہ فوڈ صوابی والوں کا نمبر موجود ھے, ان کو فون کریں یا ان کے آفس واقع صوابی پرانی کچہری بلمقابل تھانہ صوابی ,اپنی تحریری شکایت درج کریں۔
یاد رھے اس مصنوعی اور خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ھم عام عوام نے ملکر کرنا ھے ,اس کے خلاف آواز بھی سب نے مشترکہ طور پر اٹھانی ھے اگر آپ چپ کرکے بیٹھ گئے تو اس میں نقصان آپ لوگوں کا ہی ھے ۔۔۔۔۔۔!!!!
محکمہ فوڈ صوابی کا نمبر 0938920028 ( شکایت سیل نمبر )