
17/09/2025
https://www.facebook.com/share/p/19p88REfZK/
, 📢. یوم والدین
ضلع صوابی کے تمام مردانہ سرکاری سکولوں میں یومِ والدین و اساتذہ مورخہ 22 ستمبر 2025 کو منایا جائے گا۔ اس دن ضلع صوابی کے تمام سکولوں میں نرسری سے لے کر میٹرک تک کے طلبہ اور ان کے والدین کو سکول آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور موجودہ پوزیشن سے آگاہ ہوسکیں۔
اسی موقع پر حالیہ پہلی سہ ماہی امتحانات کے نتائج بھی والدین کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ والدین کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے بچوں کے پرچے خود دیکھ سکیں اور ان کی اصل کارکردگی کا جائزہ لے سکیں۔
مزید برآں، اساتذہ اور والدین مل بیٹھ کر بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔
تمام والدین سے مودبانہ گزارش ہے کہ اپنی دیگر مصروفیات کو مؤخر کر کے ضرور سکول تشریف لائیں تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
شکریہ
حافظ محمد نواز عباسی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ صوابی
Faisal Khan Tarakai
KP Elementary & Secondary Education Department
Deputy Commissioner Swabi