10/07/2025
باجوڑ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور پرامن جدوجہد کے داعی مولانا خانزیب کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
یہ سانحہ صرف ایک شخص کا نہیں، بلکہ امن، رواداری، اور سیاسی شعور کی ایک توانا آواز کا خاموش ہو جانا ہے۔
مولانا خانزیب ہمیشہ بات چیت، بھائی چارے اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتے تھے۔ ان کی پوری زندگی پرامن جدوجہد، شعور کی بیداری اور عوامی خدمت کے لیے وقف رہی۔
ان کی خدمات نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی بلکہ پورے باجوڑ کے امن، استحکام اور سیاسی بلوغت کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔
مولانا خانزیب کی شہادت پورے خطے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
ان جیسے باشعور، جمہوریت پسند اور باوقار رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔