Press Club Tranda M Panah

Press Club Tranda M Panah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Press Club Tranda M Panah, Media, Tranda Muhammad Panah, Trinda Muhammad Panah.
(1)

مرکزی پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ، (قائم شدہ1981)
ترنڈہ محمد پناہ صحافت کے بانیوں و سینئرز پر مُشتمل پریس کلب،جس کی شفاف اور غیر جانبدار کوریج، عوام الناس اور حکام بالا تک بروقت پہنچتی رہے گی۔ انشاء اللہ
جو قلم کی حُرمت کو بیچے گا وہ ھم میں سے نہیں۔

29/08/2025
رپورٹ: ڈاکٹر محمد ناصر
29/08/2025

رپورٹ: ڈاکٹر محمد ناصر

کوریج مرکزی پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ
28/08/2025

کوریج مرکزی پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ

🌸 مبارکباد محترم سئیں یعقوب شہزاد 🌸اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اسی طرح کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازتا رہے۔دی گلوریس انسٹی ٹیو...
20/08/2025

🌸 مبارکباد محترم سئیں یعقوب شہزاد 🌸
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اسی طرح کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازتا رہے۔
دی گلوریس انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کا یہ شاندار نتیجہ آپ کی محنت، رہنمائی اور والدین کے اعتماد کا ثمر ہے۔ 🌹✨

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنتعزیتی پیغامتحصیل لیاقت پور کی ممتاز سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیت، جنرل سیکر...
03/08/2025

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْن

تعزیتی پیغام

تحصیل لیاقت پور کی ممتاز سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیت، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) تحصیل لیاقت پور، سابق صدر پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ، سینئر صحافی جناب محمد اختر صدیقی بٹ کے انتقال پر دل انتہائی افسردہ ہے۔
مرحوم گزشتہ بارہ برس سے صاحبِ فراش تھے لیکن بیماری کے باوجود ان کے حوصلے بلند، عزم مضبوط اور فکر ہمیشہ قوم و ملت کے لیے زندہ رہی۔

محمد اختر صدیقی بٹ نہ صرف ایک باصلاحیت اور بے باک صحافی تھے، بلکہ وہ اپنے سیاسی کردار، خدمتِ خلق، اور معاشرتی بہتری کے لیے کی گئی کاوشوں کی بدولت ایک عہد کی حیثیت رکھتے تھے۔
ان کی تحریر، ان کا موقف، اور ان کا لہجہ ہمیشہ حق گوئی کا آئینہ دار رہا۔
بطور صدر پریس کلب، انہوں نے صحافت کو وقار بخشا، اور نوآموز صحافیوں کی راہنمائی کی۔

ان کی رحلت سے تحصیل لیاقت پور ایک فعال، بااثر اور مخلص شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
ان کا خلا نہ صرف صحافت بلکہ سیاست اور سماج میں بھی مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔

تحریک انصاف نہیں، مسلم لیگ ن کے کارکن کا دکھ!لیاقت پور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مخلص، دیرینہ اور سرگرم کارکن، تحصیل ل...
29/07/2025

تحریک انصاف نہیں، مسلم لیگ ن کے کارکن کا دکھ!

لیاقت پور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مخلص، دیرینہ اور سرگرم کارکن، تحصیل لیاقت پور کے جنرل سیکرٹری محمد اختر بٹ صدیقی کئی سالوں سے ایک المناک حادثے کے باعث ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر کا شکار ہو کر بسترِ علالت پر پڑے ہیں۔ اس طویل علالت کے باوجود اختر بٹ صدیقی صاحب نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے مسلم لیگ ن کے پیغام کو عام کرنے، پارٹی کے دفاع اور ترویج کے لیے شب و روز کام جاری رکھا۔

یہ امر افسوسناک ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باوجود نہ انہیں کسی معیاری اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی گئی اور نہ ہی کوئی اعلیٰ عہدیدار یا قیادت کا فرد ان کی عیادت کے لیے پہنچا۔ یہ رویہ پارٹی کے ان وفادار کارکنوں کے جذبے کو مجروح کرنے کے مترادف ہے جو ہر حال میں پارٹی کے ساتھ مخلص رہتے ہیں۔

ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر محمد اختر بٹ صدیقی صاحب کے لیے اعلیٰ سطح پر ہنگامی طبی امداد فراہم کی جائے اور انہیں کسی معیاری اسپتال میں داخل کروا کر مکمل علاج کروایا جائے۔ ان کی صحت کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

یہ وقت ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی قیادت کے عزم کو سچے کارکنوں کے حق میں عملی طور پر ثابت کرے۔
Prime Minister's Office of Pakistan
Maryam Nawaz Sharif
Hamza Shahbaz Sharif
Mian Muhammad Shafique
Mian Khalid Shaheen

🌅 "بعض اوقات خاموشی بھی ایک فریاد ہوتی ہے..."کسی کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپا دکھ،کسی کی خاموشی میں چھپا درد،اور کسی کی تنہا...
13/07/2025

🌅 "بعض اوقات خاموشی بھی ایک فریاد ہوتی ہے..."

کسی کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپا دکھ،
کسی کی خاموشی میں چھپا درد،
اور کسی کی تنہائی میں چھپی بےبسی…
سمجھنے والا چاہیے، سننے والا نہیں۔

🕊️ آج کسی کو وقت دے دیں… شاید آپ کے ایک جملے سے کسی کی زندگی بدل جائے!

📢 افسوسناک سانحہ... چوتھی بچی بھی خالق حقیقی سے جا ملی!سانحہ احمد پور شرقیہ میں جھلسنے والی چوتھی معصوم طالبہ بھی آج زند...
11/07/2025

📢 افسوسناک سانحہ... چوتھی بچی بھی خالق حقیقی سے جا ملی!

سانحہ احمد پور شرقیہ میں جھلسنے والی چوتھی معصوم طالبہ بھی آج زندگی کی جنگ ہار گئی...
اب تک چار ننھے پھول، جن کے خوابوں نے ابھی کھلنا تھا، اس غفلت، لاپرواہی، اور غیر ذمہ داری کی نذر ہو چکے ہیں۔

یہ صرف ایک واقعہ نہیں، یہ پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے!

📛 اگر 30 مئی کو شائع ہونے والی ہماری رپورٹ پر بروقت ایکشن لے لیا جاتا...
📛 اگر غیرقانونی ایل پی جی پوائنٹس کے خلاف مستقل کریک ڈاؤن ہوتا...
📛 اگر صرف کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کیے جاتے...

تو آج یہ خاندان اپنے لختِ جگر دفنانے پر مجبور نہ ہوتے۔

مرکزی پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ
مطالبہ کرتا ہے کہ:

فوری طور پر ضلع بھر سے تمام غیرقانونی ایل پی جی پوائنٹس ختم کیے جائیں

غیرقانونی کمرشل سلنڈرز پر مکمل پابندی لگائی جائے

اور اس سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے

🌹 ہم ان بچیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور ان کی جدائی کو ایک قومی سانحہ سمجھتے ہیں۔

یہ وقت صرف افسوس کا نہیں، عمل کا ہے۔

11/07/2025

📢 شدید مذمت!
بی ایل اے کی ایک اور بربریت!

آج رات کوئٹہ سے پنجاب آنے والی بس سے
8 معصوم پنجابی مسافروں کو شناخت کے بعد
بی ایل اے دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔

ان میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے
جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

یہ ظلم کب رکے گا؟
یہ نسل کشی کب تک؟

📌 حکومت اور افواجِ پاکستان سے مطالبہ:
بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف
فوری اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے!

✊ خاموشی جرم ہے،
آواز بلند کریں…!

#بلوچستان #پاکستان #شہداء

11/07/2025

دہشت گردی کے خلاف آواز! – بی ایل اے کی بربریت کی شدید مذمت

ہم حکومتِ پاکستان، بالخصوص افواجِ پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے—بی ایل اے نامی دہشت گرد تنظیم مسلسل پنجاب سے تعلق رکھنے والے معصوم شہریوں کو شناخت کے بعد نشانہ بنا رہی ہے۔ آج رات ایک بار پھر یہ ظلم دہرایا گیا۔ کوئٹہ سے پنجاب واپس جانے والی بس پر سوار 8 مسافروں کو صرف اس بنا پر شناخت کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا کہ وہ پنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔

ان شہداء میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے، جن کے والد کی کل وفات ہوئی تھی اور آج صبح 9 بجے ان کا جنازہ ہونا تھا۔ مگر ظالم دہشت گردوں نے ان غمزدہ بیٹوں کو بھی والد کے جنازے میں شرکت سے پہلے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ صرف ظلم نہیں، یہ انسانیت کے چہرے پر بدترین داغ ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں:

🔹 بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے
🔹 شہداء کے اہل خانہ کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے
🔹 ایسے سفاکانہ واقعات پر خاموشی ختم کی جائے
🔹 بلوچستان میں بسنے والے معصوم شہریوں اور دیگر اقوام کے درمیان نفرت پیدا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

ہم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اور ہم پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان مظلوموں کے حق میں آواز بلند کریں۔

خاموشی جرم ہے — بولیے! سچ کے ساتھ کھڑے ہوں!

Address

Tranda Muhammad Panah
Trinda Muhammad Panah
64030

Telephone

+923006744169

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club Tranda M Panah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category