
26/09/2022
تمپ(روزانہ قائم تمپ) تمپ سول سوسائٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر اختر عمر منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے۔ جن میں ضلع تمپ کی نوٹیفکشن کی اجراء میں تاخیری، محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی، محکمہ ایجوکیشن کی آفیسران کی وجہ سے پورے تحصیل تمپ میں تعلیمی نظام کی زبوں حالی، امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، پورے تحصیل میں منشیات کی بھرمار اور سول سوسائٹی کے کارکردگی اور گزشتہ چھ ماہی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام سے بہت جلد ملاقات کا فیصلہ کیاگیا۔ جبکہ مختلف امور پر بھی تفصیلی بحث مباحثہ ہوا۔ ڈگری کالج تھپ کی پرنسپل کی کرپشن اور کالج کے مسائل بھی ایجنڈے میں شامل تھے۔ اجلاس میں نائب صدر رحیم ملک میری خزانچی میں لیاقت بوت پریس سکریٹری ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اللہ بخش بلوچ نبيل محمود،جاوید بوت رحیم عظیم آسکانی اسد بوت،وارث قادر، واحد اور بھی موجود تھے۔