16/10/2025
حق دو تحریک بلوچستان
16 اکتوبر 2025 کیچ عدالت نے 26 اور 29 جون 2025 کے احتجاجی مقدمے میں معزز عدالت نے حق دو تحریک بلوچستان کے رہنماؤں کو باعزت بری قرار دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ کیچ کی عدالت نے 16 اکتوبر 2025 کو 26 اور 29 جون 2025 کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے مقدمے میں حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی وائس چیئرمین حاجی ناصر پلیزئی, ضلعی چیئرمین صادق فتح اور دیگر مظاہرین کو باعزت بری قرار دیا۔ یاد رہے کہ 26 جون 2025 کو حق دو تحریک بلوچستان کیچ اور بارڈر سے وابستہ تاجروں نے عبدوئی بارڈر بندش کیخلاف ڈی بلوچ M-8 شاہراہ پر اپنے معاشی حقوق کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ پہ دھرنا دیکر اختجاجاً بند کیا تھا، اور 29 جون 2025 رات کی تاریکی میں ڈی بلوچ کے دھرنے پر ریاستی کریک ڈاؤن کے دوران حق دو تحریک بلوچستان کیچ کے ضلعی چیئرمین صادق فتح دیگر متعدد کارکنوں گرفتار کیے گئے تھے۔
شدید عوامی ردِعمل کے بعد صادق فتح سمیت دیگر مقید گرفتار رہنما و کارکنوں کو جلد رہا کیا گیا تھا اور مقدمہ تربت مجسٹریٹ کورٹ میں زیرِ سماعت رہا۔ کیس کی قانونی پیروی کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید مجید شاہ (ایڈوکیٹ) اور مَجید دشتی (ایڈوکیٹ) نے کی۔ عدالتِ مجسٹریٹ کیچ نے منصفانہ سماعت کے بعد تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کو باعزت بری قرار دے کر حق دو تحریک بلوچستان کی پُرامن جدوجہد کو قانونی فتح سے نوازا۔
ہم کیچ بار، وکلاء، اور عوامی حامیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کٹھن گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔ ہمارا عزم برقرار ہے قومی حقِ خودارادیت اور بنیادی حقوق کے لیے پُرامن، جمہوری جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی۔ جعلی اور سیاسی مقدمات ہمارے راستے کو نہیں روک سکتے۔