18/09/2026
ضلعی انتظامیہ اور کمانڈنٹ پنجگور کے زیر اہتمام پنجگور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 200 بیواؤں،یتیموں اور معذور افراد میں نوبت لسٹ کے ٹوکنزتقسیم کی تقریب کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ اور کمانڈنٹ پنجگور کے زیر اہتمام پنجگور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی بیواؤں،یتیموں اور معذور افرادمیں نوبت لسٹ کے ٹوکنز تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا مقصد معاشی بدحالی سے متاثر افراد کی معاونت اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پنجگور نے 200بیواؤں، یتیموں اور معذور افرادمیں نوبت لسٹ کے ٹوکنز تقسیم کیے۔
شرکاء نے اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے معاشرتی بہبود اور مستحق افراد کی معاونت کے لیے ایک قابل تحسین اقدام قرار دیا۔