Ay News Balochistan

Ay News Balochistan AY News Balochistan- Breaking news, latest updates, and in-depth coverage of national stories.

*دعا کی اپیل* بی ایس او کے *سینٹرل کمیٹی کے رکن کرم خان بلوچ* کا کل *بروز اتوار* کراچی کے ایک نجی اسپتال میں آپریشن ہو ر...
22/08/2026

*دعا کی اپیل*

بی ایس او کے *سینٹرل کمیٹی کے رکن کرم خان بلوچ* کا کل *بروز اتوار* کراچی کے ایک نجی اسپتال میں آپریشن ہو رہا ہے۔

آپ تمام دوست و احباب سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپریشن کامیاب کرے۔ آمین ثم آمین

بلیدہ ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی، ڈی سی کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ا...
31/07/2026

بلیدہ ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی، ڈی سی کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی کا فوری ایکشن، سرکاری منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

تربت۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے تحصیل بلیدہ میں سرکاری رٹ کے مؤثر نفاذ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے بلیدہ ماڈل ٹاؤن میں قائم غیر قانونی تعمیرات کا سخت نوٹس لیا۔ موقع پر پہنچ کر متعلقہ تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد قوانین کی خلاف ورزی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر، تجاوزات یا قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے شہید ایوب بلیدئی ماڈل اسکول کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو باریک بینی سے چیک کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی منصوبہ مقررہ معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاجبکہ ناقص تعمیراتی کام یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی کی بروقت، جرأت مندانہ اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی، سرکاری رٹ کے استحکام اور عوامی مفاد کے تحفظ کی جانب ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔

اپنے ہیروز کی زندگی میں ان کی خدمات کا اعتراف ہی اصل خراجِ تحسین ہے: کپتان شمیم اکرم کے نام سے منسوب فٹبال ٹورنامنٹ پر ب...
31/07/2026

اپنے ہیروز کی زندگی میں ان کی خدمات کا اعتراف ہی اصل خراجِ تحسین ہے: کپتان شمیم اکرم کے نام سے منسوب فٹبال ٹورنامنٹ پر بالاچ اقبال کا خراج تحسین

*ہیروز کی خدمات کا اعتراف*
ہم ہمیشہ سے یہ سنتے آرہے ہیں کہ یہ قوم مردہ پرست ہے۔ اپنے محسنوں،فنکاروں،کھلاڈیوں اور ہیروز کو ہمیشہ اُس وقت یاد کرتی ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے جب وہ اس فانی دنیا کو الوداع کہہ چُکے ہوتے ہیں۔ان ہیروز کی اُن کے ابدی جگہ جانے کے بعد اُن کی خدمات کا اعتراف کرنا بھی قابلِ تحسین ھے۔لیکن اگر ھم اِن ہیروز کی اُن کی زندگی میں ہی ان کی خدمات کا اعتراف کریں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ ہمارے دلوں میں ان کے لئے کتنی عزت اور احترام ہے تو یہ ان ہیروز کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہوگا۔۔
وہ کہتے ہیں کہ *دیر آید دُرست آید*
میں کوئی لکھاری نہیں ہوں لیکن
آج ایک پوسٹر سامنے سے گزرا جس میں فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ ٹورنامنٹ فٹبال کے ایک *Living legend* کپتان شمیم اکرم کے نام پر رکھا گیا ہے جو ڈسٹرکٹ کیچ کے ایک نامی گرامی فٹبالر رہے ہیں۔تو چند سطور لکھنے کو دل نے مجبور کیا۔اگر ہم دس،پندرہ سال پیچھے کا ذکر کریں تو مکران ڈویژن کاشاید ہی کوئی اسپورٹس دوست ہو جو اس نام*شمیم اکرم* سے واقف نہ ہو۔۔وہ کیچ فٹبال کلب تربت کی طرف سے کیھلتے تھے اور ڈی ایف اے کیچ کی بھی نمائندگی کافی عرصے تک کرتے رہے ہیں۔وہ جب ڈیفنس میں کھڑے ہوتے تھے تو مجال ہے کہ مخالف ٹیم کا کوئی کھلاڈی ان کی دفاع کو پار کرکے گول کر پاتے۔۔کپتان شمیم اکرم کی طرح کے دفاعی کھلاڈی کیچ کے فٹبال کو بہت کم ہی ملے ہیں۔
آج ان کے نام پر فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر میں ٹورنامنٹ منتعظین کودل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں۔اور اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک قابلِ تحسین عمل کا آغاز کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ مزید پروان چڑھے گا اور ہمارے ہیروز کی اُن کی زندگی میں ہی اُن کی خدمات کا اعتراف کرکے انہیں یہ احساس دلایا جائے گا کہ یہ قوم *مردہ پرست* نہیں ہے۔بلکہ اپنے ہیروز کو ہمیشہ عزت واحترام دیتی ہے چائے وہ زندہ وحیات ہیں یا اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔۔
والسلام
"*بالاچ اقبال*"
ینگ بلوچ فٹبال کلب آبسر

صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کے فنڈز سے نلونج دشتک زامران میں اسکول کی عمارت مکمل، محمد نعیم اور عمران علی کا اظہارِ ...
31/07/2026

صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کے فنڈز سے نلونج دشتک زامران میں اسکول کی عمارت مکمل، محمد نعیم اور عمران علی کا اظہارِ تشکر

تربت: صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی کے فنڈز سے زامران کے علاقے نلونج دشتک میں اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، جس پر علاقے کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کو تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اہلیانِ نلونج دشتک زامران نے صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی اور قبائلی رہنما و سابق صوبائی وزیر و سابق سینیٹر میر اسلم بلیدی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی 2024-25 کے تحت اس اہم منصوبے کی منظوری اور تکمیل سے علاقے کے طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر علاقے میں تعلیمی شعبے کی بہتری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، جس سے نہ صرف تعلیمی ماحول بہتر ہوگا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی اس کے مثبت ثمرات حاصل ہوں گے۔

بیان کے آخر میں محمد نعیم اور عمران علی، کاروان میر ظہور احمد بلیدی، نے صوبائی وزیر اور میر اسلم بلیدی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ایسے منصوبے جاری رہیں گے۔

پیپلز پارٹی بلیدہ زامران کے کارکن یاسر بیبگر کا صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی آمد پر پرتپاک خیرمقدم، ترقیاتی اقداما...
26/07/2026

پیپلز پارٹی بلیدہ زامران کے کارکن یاسر بیبگر کا صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی آمد پر پرتپاک خیرمقدم، ترقیاتی اقدامات کو عوامی خوشحالی کی ضمانت قرار دیا

بلیدہ۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلیدہ زامران کے سرگرم کارکن یاسر بیبگر نے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی کی بلیدہ آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
اپنے بیان میں یاسر بیبگر نے کہا کہ میر ظہور احمد بلیدی نے ہمیشہ بلیدہ، زامران اور پورے مکران کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے شہید غلام فاروق میموریل اسپتال، شہید ایوب بلیدی ماڈل اسکول اور بلیدہ ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا خود معائنہ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے دورے کے دوران متعلقہ حکام اور تعمیراتی اداروں کو کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات دینا قابل تحسین اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بلیدہ کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی شہری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور بھی شروع ہوگا۔
یاسر بیبگر نے مزید کہا کہ میر ظہور احمد بلیدی کا ترقیاتی وژن، عوامی خدمت کا جذبہ اور مکران کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے مسلسل جدوجہد قابل ستائش ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی وزیر کی قیادت میں بلیدہ اور پورے مکران میں ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی، نئے عوامی فلاحی منصوبے شروع ہوں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے آخر میں میر ظہور احمد بلیدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت کے اس سفر میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کی کوششوں سے بلیدہ، زامران اور مکران ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منزلیں طے کریں۔

تمپ ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی نظام کی بہتری پر زورتمپ (اے وئی نیوز بل...
23/07/2026

تمپ ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی نظام کی بہتری پر زور

تمپ (اے وئی نیوز بلوچستان): ڈپٹی کمشنر تمپ برکت علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تمپ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی، تعلیمی معیار، بنیادی سہولیات اور شعبۂ تعلیم سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تمپ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل)، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس ایم حلیم بلوچ، یونیسف کے نمائندے فیض الرحمن اور ضلع کی مختلف تحصیلوں کے مرد و خواتین تعلیمی افسران نے شرکت کی۔

شرکاء نے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری، تدریسی ماحول، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور جاری ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا، جبکہ مختلف تحصیلوں کے تعلیمی افسران نے اپنے اپنے علاقوں کی تعلیمی صورتحال، درپیش مسائل اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، اس لیے ضلع تمپ میں تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تمام تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کو یقینی بنائیں اور طلبہ کی تعلیمی استعداد بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سازگار تعلیمی ماحول کی تشکیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو قائم شدہ ضلع تمپ میں تعلیم کے شعبے کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر ضلع تمپ میں تعلیمی شعبے کی بہتری، ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

ایمرجنسی وارڈ واقعہ، ڈپٹی کمشنر کیچ کا ٹیچنگ ہسپتال کا ہنگامی دورہ، ملزمان کی گرفتاری کی ہدایتتربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر ...
21/07/2026

ایمرجنسی وارڈ واقعہ، ڈپٹی کمشنر کیچ کا ٹیچنگ ہسپتال کا ہنگامی دورہ، ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایمرجنسی وارڈ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وحید بلیدی، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ افسران سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ سرکاری طبی اداروں میں محفوظ ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت تمام طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں، ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے، مرکزی داخلی راستے پر نگرانی سخت کرنے اور ہسپتال کے احاطے میں مسلح افراد کے داخلے کی روک تھام کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے طبی عملے پر زور دیا کہ وہ بلاخوف و خطر مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے انہیں ہر ممکن تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

اتوار کی شب ٹیچنگ ہسپتال تربت میں مسلح افراد کی یلغار، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت ...
21/07/2026

اتوار کی شب ٹیچنگ ہسپتال تربت میں مسلح افراد کی یلغار، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، اتوار کی شب ٹیچنگ ہسپتال تربت میں پیش آنے والے انتہائی افسوسناک، شرمناک اور تشویشناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس میں مسلح افراد ہسپتال کے احاطے میں داخل ہوئے، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے کو اسلحہ کے زور پر دھمکایا، خوف و ہراس پھیلایا اور ہوائی فائرنگ کر کے ہسپتال کے تقدس کو پامال کیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا مؤقف ہے کہ یہ واقعہ محض ایک اتفاقیہ سانحہ نہیں بلکہ متعلقہ انتظامیہ کی مسلسل غفلت اور سکیورٹی انتظامات کو نظرانداز کرنے کا نتیجہ ہے۔ تنظیم گزشتہ کئی ماہ سے ہسپتالوں میں فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے مطالبے کے لیے احتجاج، دھرنوں اور متعدد بار متعلقہ حکام کو تحریری و زبانی طور پر آگاہ کرتی رہے ہیں، مگر افسوس کہ ان جائز مطالبات کو مسلسل نظرانداز کیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومتِ بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، ٹیچنگ ہسپتال تربت سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، اور ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت تمام طبی عملے کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (PPMSA)، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) کیچ اور ٹیچنگ ہسپتال تربت کے تمام طبی عملے کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ طبی برادری کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی، تشدد یا اسلحے کے زور پر خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔

اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان طبی برادری کے ساتھ مل کر احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ پابندیوں کی تیاریاں، ہفتہ وار تین چھٹیوں کی تجویز زیر غور :ذرائع اسلام آباد: وفاقی دارالحکوم...
21/07/2026

وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ پابندیوں کی تیاریاں، ہفتہ وار تین چھٹیوں کی تجویز زیر غور :ذرائع

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں توانائی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے دوبارہ پابندیاں نافذ کرنے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے میں تین چھٹیوں، سرکاری ملازمین کے لیے دوبارہ ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں کمی، سرکاری پٹرول کے کوٹے میں کمی اور مارکیٹوں کے اوقات کار محدود کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ذرائع

تجاویز پر تاحال باضابطہ منظوری یا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔ فیصلے کی صورت میں حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ذرائع

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے بلوچستان سول سروس (BCS) کی گریڈ 18 کی افسر، مح...
20/07/2026

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے بلوچستان سول سروس (BCS) کی گریڈ 18 کی افسر، محترمہ ثنا ماہ جبین عمرانی کو ایکٹنگ ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ داخلہ (ہوم ڈیپارٹمنٹ) تعینات کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محترمہ ثنا ماہ جبین عمرانی آئندہ احکامات تک ایکٹنگ ایڈیشنل سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فرائض انجام دیں گی۔

Address

Turbat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ay News Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share