04/09/2026
صوابی کے لینڈ اونرز کے لیے اہم ترین ڈیجیٹل اقدام,
زمین کا ریکارڈ اب آپ کی انگلی پر,
صوابی (اویس خان سے)
ضلعی انتظامیہ صوابی نے زمین کے تمام مالکان کو ایک شفاف، جدید اور محفوظ ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کی خصوصی ہدایت پر لینڈ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، تاکہ عوام کو ملکیت کے حوالے سے تمام سہولیات ایک ہی کلک پر میسر آ سکیں،
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک خصوصی موبائل ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے شہری دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر اپنی زمین اور ملکیت کا مکمل ریکارڈ دیکھ اور جانچ سکیں گے۔
ضلع کے تمام زمین مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ پٹواری سے خود رابطہ کریں یا فیلڈ عملے کو اپنا درست شناختی کارڈ (CNIC) فراہم کریں۔
اس ڈیجیٹلائزیشن کا بنیادی مقصد زمین کے ریکارڈ کو محفوظ بنانا، جعل سازی کے تمام امکانات کا خاتمہ کرنا اور مالکان کو براہ راست رسائی دینا ہے۔
پٹواری حضرات خود بھی زمین مالکان سے رابطہ کریں گے، لیکن اس کارآمد اور فلاحی عمل کی بروقت تکمیل کے لیے شہریوں کی ذاتی دلچسپی اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اپنا شناختی کارڈ بروقت درج کروائیں تاکہ آپ کی ملکیت کا ریکارڈ محفوظ ہاتھوں میں منتقل ہو سکے۔