22/06/2023
کراچی پاکستان ( اوچ نیوز آن لائن ) رپورٹ : نمائندہ اوچ نیوز / پاکستان کے صوبہ سندھ کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس کا مفرور اشتہاریوں سمیت اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں .
سرسید تھانہ
سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان کی شناخت نادر علی ولد احمد بخش، فراز کریم ولد عبدالکریم اور فراز ولد ممتاز کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین اور 5 چوری شدہ موبائل فون برآمد
سرسید پولیس نے دوسری کاروائی میں جعلی کرنسی نوٹ چلانے والا ملزم گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت شاہد ولد رفیق کے نام سے ہوئی ملزم کے قبضے سے چرس 7000 روپے کے جعلی نوٹ برآمد
تیسری کاروائی میں اشتہاری ملزم علی گل ولد محمد بخش کو گرفتار کر لیا ملزم تھانہ کے مقدمہ نمبر 985/21 دفعہ 5/5A میں کورٹ سے اشتہاری تھا
ناظم آباد تھانہ
ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم شہزاد رضا ولد عبداللہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور 1 موٹر سائیکل برآمد کر لی ملزم کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے
شریف آباد تھانہ
شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 325/20 دفعہ 489F کا اشتہاری ملزم سلیم قریشی ولد محمد شریف قریشی کو گرفتار کر لیا
شاہراہِ نور جہاں تھانہ
شاہراہِ نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم ندیم احمد عرف نانگا ولد نذیر احمد کو گرفتار کر لیا ملزم مقدمہ نمبر 586/22 دفعہ 302/324/148 /149 /34 ت پ میں مفرور تھا
دوسری کاروائی میں کار کی بیٹری چوری کرنے والا ملزم گرفتار ملزم کی شناخت منظر ولد افسر کے نام سے ہوئی ملزم کے قبضے سے کار کی بیٹری بھی برآمد کر لی گئی
تیموریہ تھانہ
تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 271/22 دفعہ 448/380/506/34 کا مفرور ملزم خدا بخش ولد فقیر احمد کو گرفتار کر لیا
ایف بی انڈسٹریل ایریا تھانہ
ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ساجداللہ ولد محمد عارف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ملزم تھانہ کے مقدمہ نمبر 271/20 اور 117/23 دفعہ 392/397 /34 اور 147/148/149/353/225/337Ai میں مفرور بھی ہے..
حیدری مارکیٹ تھانہ
حیدری مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم حاکم اقبال ولد محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ملزم مقدمہ نمبر 147/148/302 ت پ میں مفرور تھا.
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس