
19/09/2025
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں غزہ کیلئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کر دی۔قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین میں سے چار اور تمام منتخب ممبران نے ووٹ دیا۔
غزہ پر صیہونی حملے کے بعد پچھلے دو برس میں امریکہ نے چھٹی بار سیز فائر کیخلاف ویٹو کا اختیار استعمال کیا ھے۔امریکی حکومت کا یہ شرمناک ظالمانہ اقدام خود امریکی راۓ عامہ کی امن کی خواھش کے منافی ھے۔امریکی انتظامیہ غزہ کے قتل ِ عام میں نیتن یاھو حکومت کے ساتھ برابر کی مجرم ھے۔
وقت آ چکا ھے کہ ویٹو کا اختیار ختم کر کے سلامتی کونسل کے تمام اراکین کو مساوی اختیار دیا جاۓ ۔ ویٹو کے اختیار نے اقوام متحدہ کو محض ایک کاغذی ادارہ بنا رکھا ھے جو کمزور ، مظلوم اور غریب اقوام و طبقات پر ھونیوالےمظالم روکنے میں ناکام رھتا ھے۔
امریکی استعمار سے آزاد مستقبل دنیا کا حق ھے ۔