Startup Gilgit Baltistan

  • Home
  • Startup Gilgit Baltistan

Startup Gilgit Baltistan 𝕊𝕥𝕒𝕣𝕥𝕦𝕡 𝕘𝕚𝕝𝕘𝕚𝕥 𝔹𝕒𝕝𝕥𝕚𝕤𝕥𝕒𝕟 ℕ𝔼?

23/11/2025
یاسر دانیال صابریگلگت بلتستان کے ضلع گلگت حراموش کے گاؤں کھلتارو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان صحافت کے طالب علم، کالم ن...
23/11/2025

یاسر دانیال صابری
گلگت بلتستان کے ضلع گلگت حراموش کے گاؤں کھلتارو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان صحافت کے طالب علم، کالم نگار اور رائٹر ہیں۔ وہ مختلف سماجی، تعلیمی، سیاسی اور فکری موضوعات پر لمبے، تحقیقی اور جذباتی انداز میں کالم لکھتے ہیں۔ ان کے کالموں کا اسلوب علامتی، ادبی، تنقیدی اور سادہ زبان پر مشتمل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں نوجوان لکھاریوں میں ایک منفرد مقام ملا ہے۔
وہ انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی ہیں۔
وہ گلگت بلتستان کے مسائل، نوجوانوں کی ترقی، سماجی رویوں، مذہبی ہم آہنگی اور علاقائی سیاست پر باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔
ان کا قلمی حوالہ اکثر منزل عقاب"یاسر دانیال صابری" ہی ہوتا ہے
ان کی تحریروں کا بڑا حصہ گلگت بلتستان کی سیاست، عوامی حقوق، نوجوانوں کے مسائل، نظریاتی مباحث، اخلاقی اصلاح، اور معاشرتی بگاڑ کے اسباب سے متعلق ہوتا ہے۔

حلقہ تین سینئر قیادت مسلم لیگ ن و سابق اپوزیشن لیڈر کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے
08/11/2025

حلقہ تین سینئر قیادت مسلم لیگ ن و سابق اپوزیشن لیڈر کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے

25/09/2025

Pakistan to Launch 5G in these Cities Soon

Read More: Link in Comment.

Disclaimer: The information is shared for informational purposes only. Startup Pakistan does not guarantee timelines, coverage, or service quality of 5G networks. All official announcements regarding 5G rollout are the sole responsibility of the Government of Pakistan & telecom operators.

گلگت بلتستان کے سیاستدانوں میں منافقت عروج پر۔۔۔
25/09/2025

گلگت بلتستان کے سیاستدانوں میں منافقت عروج پر۔۔۔

25/09/2025

انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن کو وزیراعلی جی بی اور چیف سیکریٹری کی حمایت حاصل ہے ۔مولانا حسین اکبر شاہ

کراچی / پی ٹی آئی 22 ستمبر 2025پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان فوزیہ صدیقی کی جانب سے شہر میں ڈی...
25/09/2025

کراچی / پی ٹی آئی
22 ستمبر 2025

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان فوزیہ صدیقی کی جانب سے شہر میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے پر اظہارِ تشویش

سندھ میں صرف رواں سال کے دوران ڈینگی کے 260 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ کراچی متاثر ہوا – فوزیہ صدیقی

جولائی 2025 میں سندھ میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہونا حکومت کی سنگین غفلت ہے – فوزیہ صدیقی

ملیریا کے کیسز سندھ میں 154,000 سے تجاوز کر گئے، جبکہ کراچی میں اب تک 1,200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں – فوزیہ صدیقی

اکتوبر تا دسمبر ڈینگی اور ملیریا کے پھیلاؤ کے مہینے ہیں لیکن میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تماشائی بنے بیٹھے ہیں – فوزیہ صدیقی

اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں 40 سے 50 فیصد مریض ڈینگی و ملیریا کے کیسز ہیں، حکومت پھر بھی خوابِ غفلت میں ہے – فوزیہ صدیقی

شہر بھر میں مچھر مار اسپرے کی گاڑیاں غائب ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صرف بیانات پر اکتفا کر رہے ہیں – فوزیہ صدیقی

جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز بھی صرف تقریروں تک محدود ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہیں – فوزیہ صدیقی

بارش کے بعد کھلے پانی کی نکاسی نہ ہونا حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے – فوزیہ صدیقی

عوام ڈینگی اور ملیریا سے تڑپ رہے ہیں جبکہ حکمران عیش و عشرت کی محفلوں میں مصروف ہیں – فوزیہ صدیقی

ہم حکومتِ سندھ اور بلدیہ عظمیٰ سے فوری مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں – فوزیہ صدیقی

عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ لازمی استعمال کریں – فوزیہ صدیقی

کراچی کے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، میئر کراچی فوری طور پر ایمرجنسی ایکشن پلان کا اعلان کریں – فوزیہ صدیقی

ڈینگی اور ملیریا کے خلاف بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئندہ ہفتوں میں صورتحال سنگین تر ہوسکتی ہے – فوزیہ صدیقی

کارکنان اور عوام دونوں حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر سخت غم و غصے میں ہیں – فوزیہ صدیقی

پی ٹی آئی کراچی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی – فوزیہ صدیقی

*میڈیا سیل پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن*

21/09/2025

گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنی بیٹیوں کی شادی لوکل جی بی میں کریں پنجاب سائیڈ میں شادی کر کے بیٹیوں کی زندگی تباہ نہ کریں۔

چلاس: ہوڈر موڑ پر گلگت بلتستان اسکاؤٹس پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ، سنگین اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ یہ حملہ صرف چند جو...
29/08/2025

چلاس: ہوڈر موڑ پر گلگت بلتستان اسکاؤٹس پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ، سنگین اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ یہ حملہ صرف چند جوانوں پر نہیں بلکہ پوری قوم پر حملہ ہے۔ دشمن قوتیں اس دھرتی کے محافظوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ ہمارے دو جوان نے جامِ شہادت نوش کر کے وطنِ عزیز کا دفاع کیا اور تین جوان زخمی ہوئے، مگر ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔
ہم پوری قوم کی طرف سے اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا خون اس دھرتی کی حفاظت کے لیے امانت ہے۔ دشمن چاہے کسی بھی روپ میں ہو، چاہے کسی بھی سازش کے ساتھ آئے، ہم اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ یہ وطن ہمارے شہداء کی قربانیوں پر قائم ہے، اس پر کسی بزدل حملے سے کوئی اثر نہیں پڑ سکتا۔
ہم حکومتِ پاکستان اور ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ انہیں ایسا عبرتناک انجام دیا جائے کہ دوبارہ کوئی بھی ملک کے محافظوں پر حملہ کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ یہ وقت اتحاد، یکجہتی اور عزم کا ہے۔ پوری قوم اپنی افواج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع مسلم لیگ ن

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Startup Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Startup Gilgit Baltistan:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share