Knowledge World

  • Home
  • Knowledge World

Knowledge World A page where you can see and learn about various topics, such as science, technology, history, culture, arts, nature, and more. Digital Creator

You can also interact with other knowledge seekers and experts, and join online events and quizzes.

26/05/2026
مناسک حج کا آغاز، لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں، منیٰ میں لاکھوں عازمین کے روح پرور مناظربیرون ملک سے آنے والے حجاج کی ...
25/05/2026

مناسک حج کا آغاز، لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں، منیٰ میں لاکھوں عازمین کے روح پرور مناظر
بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے
دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا آغاز کرتے ہوئے خیموں کے شہر منیٰ کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جہاں روحانی ماحول میں عبادت اور لبیک کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

حجاج کرام کی منیٰ آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا جبکہ پیر کی شب تمام عازمین منیٰ میں قیام کریں گے۔اس کے بعد منگل 9 ذی الحج کو حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے منیٰ سے عرفات روانگی ہوگی۔
دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ اور اطراف میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ہوا میں نمی تقریباً 40 فیصد رہنے اور بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری دھوپ سے بچیں زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جن میں بڑی تعداد فضائی راستے سے مکہ پہنچی ہے۔

ادھر مقدس مقامات پر عازمین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں سایہ دار جگہوں، کولنگ فینز اور طبی سہولیات میں اضافہ شامل ہے تاکہ عبادات کے دوران زائرین کو زیادہ سے زیادہ راحت فراہم کی جا سکے۔

01/05/2026

16/04/2026

خوش آمدید،رات گئے ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد،فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم نے استقبال کیا،پاک فضائیہ کے لڑاکا...
11/04/2026

خوش آمدید،رات گئے ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد،فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم نے استقبال کیا،پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نےسکیورٹی پروٹوکول دیا
Late-Night Arrival: Iranian Delegation Lands in Islamabad Under Tight Security I Knowledge World Pakistan

گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے مگر یہاں کی آبادی صرف تقریباً 57 ہزار ہے، اس لیے یہ دنیا کے سب سے کم گنجان آباد علا...
10/04/2026

گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے مگر یہاں کی آبادی صرف تقریباً 57 ہزار ہے، اس لیے یہ دنیا کے سب سے کم گنجان آباد علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ جزیرے کا قریب 80٪ حصہ مستقل برف سے ڈھکا ہوا ہے، جہاں گلیشیئرز، پہاڑ اور خوبصورت فِیورڈز ایک الگ ہی منظر پیش کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جغرافیائی طور پر یہ شمالی امریکہ میں آتا ہے لیکن ثقافتی اور سیاسی طور پر یورپ، خاص طور پر ڈنمارک سے جڑا ہوا ہے۔
یہاں کی زندگی سادہ اور فطرت کے قریب ہے، زیادہ تر لوگ ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں اور انویٹ کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ شکار اور ماہی گیری آج بھی ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ دارالحکومت نوک ہے، اور سرکاری زبان گرین لینڈک ہے۔ یہ علاقہ ڈنمارک کے تحت ایک خود مختار حیثیت رکھتا ہے، جہاں 2009 کے بعد سے زیادہ تر اختیارات مقامی حکومت کے پاس ہیں۔

وہ پیاری چڑیا، جو کبھی گاؤں، دیہات اور چھوٹے قصبوں میں کھلے عام چہچہاتی نظر آتیں تھیں آج تقریباً غائب ہو چکی ہیں۔ کیا وج...
08/04/2026

وہ پیاری چڑیا، جو کبھی گاؤں، دیہات اور چھوٹے قصبوں میں کھلے عام چہچہاتی نظر آتیں تھیں آج تقریباً غائب ہو چکی ہیں۔ کیا وجہ؟ یہ چھوٹی چڑیا ہمارے بدلتے ماحول کی سب سے بڑی قربانی بنی ہیں۔
فصلوں پر کیڑے مار ادویات کا عام زیادہ استعمال جس کی وجہ سے چڑیا کے بچوں کی خوراک کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں، جو اب زراعت میں سپرے سے مر جاتے ہیں ان کی خوراک ختم ہو گئی ہے۔
پرانے کچے گھر، چھپر، دیواروں کے سوراخ اور پرانی چھتیں غائب ہو گئیں ہیں۔ کنکریٹ کے جدید گھروں میں گھونسلہ بنانے کی جگہ نہیں رہی۔ شہری توسیع اور درختوں کی کٹائی: سبزہ، بوٹیاں اور قدرتی رہائش گاہ ختم ہو رہی ہیں۔
یہ سب مل کر چڑیا کی آبادی تیزی سے کم کر رہے ہیں۔ موبائل ٹاورز کی تابکاری بھی کچھ لوگ وجہ بتاتے ہیں، لیکن سب سے بڑی وجہ خوراک کی کمی اور گھونسلے کی جگہ کا نہ ہونا ہے۔ اگر چڑیا واپس لانی ہو تو گھروں میں گھونسلے کے باکس لگائیں اور کیمیکل سپرے کم کریں۔

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتے کی جنگ بندیوزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر...
08/04/2026

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتے کی جنگ بندی
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات اسلام آباد میں کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جہاں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔

ایرانی نیشنل سپریم کونسل کے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 10 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے اور یہ عمل زیادہ سے زیادہ 15 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایک حتمی اور دیرپا معاہدہ طے کرنا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد کو مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ قطری میڈیا نے بھی ایرانی نیشنل سپریم کونسل کی جانب سے جنگ بندی کی تصدیق کی خبر نشر کی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق حالیہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ایک باضابطہ معاہدے کی شکل دینا مذاکرات کا اہم ہدف ہوگا، جبکہ اگر دونوں فریق متفق ہوئے تو مذاکرات کا سلسلہ مزید آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائی دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونے والی گفتگو کے بعد کیا گیا جنہوں نے ایران میں ممکنہ تباہی کو روکنے کی درخواست کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ جنگ بندی ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے مکمل اور محفوظ کھولنے کی یقین دہانی سے مشروط ہے اور اسے دوطرفہ سیز فائر قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بھی پاکستان کی تجویز کردہ جنگ بندی کو قبول کر لیا ہے، جس کی منظوری ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دی

پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہش*تگردی مشق "تھنڈر-ٹو" کا آغاز ہو گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہ...
07/04/2026

پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہش*تگردی مشق "تھنڈر-ٹو" کا آغاز ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط یہ مشترکہ مشق 6 اپریل 2026 سے اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ میں شروع ہوئی ہے جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری فوج کی اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مشق میں شریک دستے باہمی تجربات اور مہارتوں کے تبادلے سے بالخصوص انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے حوالے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

Address


Telephone

+923456283354

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knowledge World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Knowledge World:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share