All About Attock

All About Attock تاریخ،تاریخی مقامات، لوک ورثہ، ثقافت،زراعت،باغبانی،مویشی پالنا،کاروبار،اٹک کا ٹیلنٹ،غربت سے کامیابی تک کی کہانیاں،
(1)

14/07/2025
یہ دیہات کے ایک چھوٹے سے گھر 🏡کا کمرہ ہے ۔ میں جونہی کمرے کے دروازے سے اندر داخل ہوا اس گڑھا نما شے پر نظر👀 پڑی۔ میں اس ...
11/07/2025

یہ دیہات کے ایک چھوٹے سے گھر 🏡کا کمرہ ہے ۔ میں جونہی کمرے کے دروازے سے اندر داخل ہوا اس گڑھا نما شے پر نظر👀 پڑی۔ میں اس کمرے میں بیٹھ کر کافی دیر سوچتا رہا کہ مجھے تو کمرے کے دروازے کے سامنے اندر کی طرف بناۓ گۓ اس گڑھے کا مقصد اور افادیت کا پتہ ہے، نجانے آپکو بھی اس کا پتہ ہے کہ نہیں ؟؟؟ اگر پتہ ہے تو بتائیں کہ اس گڑھے کا کیا مقصد ہے 🙋؟؟؟؟
۔

11/07/2025

تحصیل جنڈ کے گاؤں تھٹہ میں جنازے کے دل چیرنے والے مناظر ۔۔۔۔۔کیا تھٹہ گاؤں کے درمیان سے گزرنے والے اس نالے کے دونوں جانب کی آباد مکینوں کی سہولت کیلئے ایک پل تعمیر نہیں ہوسکتا یا اس مسئلے کا کوئی پائیدار اور مستقل حل نہیں نکالا جاسکتا تاکہ اہل علاقہ کو مزید ایسے مناظر دیکھنے کو نہ ملیں اور انکو اس نالےمیں پانی آنے کی صورت میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان میں کمی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے حلقہ کے اربابِ اختیار کی توجہ کی سخت ضرورت۔۔۔۔

امام حُسین اور اُنکے اہل و عیال آخری رزیسٹنس یعنی رکاوٹ تھے اسلامی نظام میں رائج ہوتے ٹرائی اینگولر استحصالی نظام کے خلا...
05/07/2025

امام حُسین اور اُنکے اہل و عیال آخری رزیسٹنس یعنی رکاوٹ تھے اسلامی نظام میں رائج ہوتے ٹرائی اینگولر استحصالی نظام کے خلاف۔۔۔اور اُن سب کو بلآخر شہید کر دیا گیا۔

انسانی تاریخ میں تین کردار بڑے اہم ہیں اور آپکو ہر دور میں ملیں گے۔ ہامان (مذہبی پیشوا)، قارون (سرمایہ دار) اور فرعون (بادشاہ یعنی ملوکیت)، قرآن نے ان کرداروں کو موسیٰ علیہ السلام کے قصے میں کھل کر ایکسپوز کیا ہے۔۔۔۔۔ان تینوں کا گٹھ جوڑ چکی کے پاٹوں کی طرح خلق خدا کو پیستا ہے، انکا استحصال کرتا ہے اور زمین پر انکا جینا دوبھر کر دیتا ہے۔

مختلف تاریخی ادوار میں اسی استحصالی ٹرائی اینگل یعنی مثلث کی بنیادیں ہلانے کے لیے انبیاء کرام مبعوث ہوتے رہے اور پھر کسطرح ایک طرف انبیاء اور انکے ساتھ استحصال زدہ، مفلس و مجبور اور ظلم و جبر کا شکار عوام ہوتی جبکہ دوسری طرف انکے مد مقابل باقی کے تین کرداروں کا گٹھ جوڑ ہوتا۔ پھر گھمسان کی جدوجہد ہوتی، کبھی آگ جلا کر اُسمیں پھینکنے کے بندوست، کبھی نومولود بچوں کی خون ریزی، کبھی گھر باہر چھوڑ کر ہجرت، کبھی شعب ابی طالب کا بائیکاٹ الغرض حق و باطل کے بیچ ایک لمبی جدوجہد رہتی۔

محمد رسول اللہ کے وصال کے کُچھ ہی عرصے بعد جب اس استحصالی ٹرائی اینگل کے نظام نے ایک مرتبہ پھر اپنی جڑیں نکالنا شروع کیں تو جلیل القدر صحابہ کرام نے اسکے خلاف آواز بلند کی۔ انمیں سے کچھ کو تو جلاوطن ہونا پڑا جیسا کہ حضرت ابو ذر غفاری کے ساتھ ہوا جبکہ امام حُسین اور انکے اہل و عیال کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب جانتے ہیں۔

استحصال زدہ معاشروں میں آپ اپنے معاشرے کی ہی مثال لے لیجیئے، سمجھنا آسان ہوگی۔ مثلث کا پہلا رکن ہے فرعونی گروپ جو طاقت اور ڈنڈے کے زور سے لوگوں کو کنٹرول کرتا اور انکا خون چوستا ہے۔ ایک غریب مزدور کا بل دو سو یونٹ سے اوپر تین گنا اور پھر پورے چھے مہینے تک اسی ریٹ پر وصولی جبکہ دوسری طرف شاہی رؤسا کو بیشمار یونٹس فری۔۔۔اس قسم کے استحصالی قوانین قانون کے ڈنڈے کی مدد سے لاگو کر کے خلق خدا کا خون نچوڑا جاتا ہے۔

مثلث کا دوسرا رکن ہے قارونی گروپ، یہ دولت کے انبار ایک جگہ اکٹھے کر کے پیسہ صرف چند خاندانوں تک محدود کر دیتے ہیں اور پھر معاشرے میں دولت کی تقسیم غیر مساوی ہو جاتی ہے۔ امیر غریب کے بیچ گیپ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ غریب کسی قابل نہیں رہتا اور رؤسا و اہل شمشیر کی خدمت و غلامی کے سوا اسکے پاس سروائیول کا اور کوئی ذریعہ باقی نہیں رہتا۔

مثلث کا تیسرا رکن ہے ہامانی ٹولہ، یہ مذہب اور تقدیس کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کی بہت بڑی اکثریت کو گمراہ کرتے ہیں۔ عوامی بربادی کی زمہ داری باقی کے دو ٹولوں پر عائد کرنے کی بجائے، تقدیر، امتحان، آخرت میں اجر وغیرہ ٹائپ کے پاٹ پڑھا کر لوگوں کی توجہ اصل مسائل کی جڑوں سے ہٹائے رکھتے ہیں۔ لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں میں تقسیم کیئے رکھتے ہیں اور کبھی فرعونیت اور ہامانیت کے خلاف متحد نہیں ہونے دیتے۔ یہ خود استحصالی سسٹم کے بینی فیشری ہوتے ہیں۔ آپ اپنے ہاں کے تمام بڑے بڑے مذہبی پیشواؤں کو دیکھ لیجیئے۔ سب پراڈو لینڈ کروزر میں گھومنے والے ہیں۔ ایسا کوئی نہیں جسے دو سو یونٹ کی فکر ہو۔

اب نظر دوڑائیں چین یا یورپ کے ایسے ممالک پر جہاں لوگ استحصالی نظام کے حامل ممالک کی نسبت زیادہ خوشحال ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ اُن سب نے یہ مثلث بریک کی۔ اسمیں سے صرف ہامان گروپ کو مائنس کیا۔ یورپ کے جن ممالک میں پچھلی صدی میں پادریوں نے عوام کے بیڑے غرق کروا رکھے تھے آج وہی عوام خوشحال جبکہ چرچ کی اتھارٹی صرف نام کی رہ گئی۔ استحصالی مثلث کی صرف ایک کڑی توڑنے سے اُنکی زندگیوں میں کتنی بہتری آئی۔ اب سوچیئے اگر باقی کے دو بت بھی پاش پاش ہو جائیں۔۔۔۔جو کہ ہمارے دین کا اصل خاصہ ہے، اور جسکے لیئے امام حسین اور اُنکے رفقاء نے الٹیمیٹ قربانی دینے سے بھی درگرز نہیں کیا۔۔۔۔تو اس کرہ ارض پر انسانیت کا وقار کیا ہوگا؟ یہی "الدین" ہے جسے ہم ہامانی ٹولے کے ہاتھوں میں کھیل کر بھلائے بیٹھے ہیں اور جسے تازہ کرنے کی خاطر امام عالی مقام اور اُنکے رفقاء کار نے کربلا کی خاک پر جام فنا پی کر رہتی دنیا تک کے لیئے سٹینڈرڈ سیٹ کر دیا۔

آج یہ سوچنے کی اشد ضرورت ہے کہ
کیوں پیا ابنِ حیدر نے جامِ فنا؟

بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ،  پنجاب حکومت نے "پنجاب پبلک ریپریزنٹیٹوز لاز بل 2025" منظور کر لیا ہے، جس کے بعد وزرا ، ...
04/07/2025

بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پنجاب حکومت نے "پنجاب پبلک ریپریزنٹیٹوز لاز بل 2025" منظور کر لیا ہے، جس کے بعد وزرا ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو چھٹیوں کے دوران بھی مکمل تنخواہ ملے گی، یعنی اب آرام کے دنوں میں بھی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان کی جیبوں میں جائے گا۔ ایسے وقت میں جب ان کا تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ بھی شدید تنقید کی زد میں ہے، انہوں نے اپنی عیاشیوں کا ایک اور بل بھی پاس کروا لیا ۔ تفصیل پڑھتے جائیے اور کلستے جائیے ۔۔۔ اب اور تب کا فرق یہ ہے ۔۔

پہلے وزیروں کو چھٹی الاؤنس کے طور پر 74 ہزار روپے ملتے تھے۔ اب انہیں ہر مہینے 9 لاکھ 60 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اسپیکر کا چھٹی الاؤنس 37 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر کو بھی پہلے 37 ہزار روپے ملتے تھے، اب انہیں 7 لاکھ 75 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، صرف چھٹیوں میں بیٹھنے کا صلہ!!
یہ اضافہ کیوں ؟ کیا ہمارے ملک میں تیل کا کنواں نکل آیا ہے ؟ عوام بجلی کے بلوں پر چیخ رہے ہیں کہ کم ازکم 200 یونٹ سے اوپر کا بھتہ بند کرو ۔۔۔ جہاں ایک اضافی یونٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے دینا پڑتا ہے، بل نہ دینے کی سکت رکھنے والے تیزاب پی رہے ہیں ، 37 فیصد کیڑے مکوڑے غربت کی لکیر سے بھی نیچے جی رہے ہیں ، 2 سو یونٹ کراس کرنے کے ڈر سے لوگ پنکھے بند کرکے جھلس رہے ہیں ، ٹیکسوں کی بھرمار ہے ، ںجلی ، گیس ، پٹرول ، ڈیزل ، ادویات۔۔۔ سب کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ۔ مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے۔۔
ایسے میں یہ بےشرم ٹولہ اپنی مراعات بڑھائے چلا جارہا ہے ،
یہ لوگ وہ گِدھ ہیں جو قرضوں میں ڈوبی، بھوکی، نڈھال عوام کی ہڈیاں تک نوچ رہے ہیں۔ یہ گدھ 35 سال سروس کرنے والے ملازم کی پینشن بند کرنے کا قانون بنا رہے ہیں ۔۔۔ مگر اپنی سات نسلوں کی عیاشی کا انتظام اپنی پانچ سالہ شاہانہ ,, سروس ،، میں کرکے جاتے ہیں ۔
ہے کوئی زندہ لاشوں میں سے اس ظلم پر آواز اٹھانے والا ؟؟
خدا کے لیے قفل توڑیے ۔۔۔

آصفہ عنبرین قاضی

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا جرم ہو جس کی سزا چھ مرتبہ دی جائے... سوائے اس کے کہ آپ نے مہینے میں 200 یونٹ بجلی استعمال کرل...
03/07/2025

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا جرم ہو جس کی سزا چھ مرتبہ دی جائے...
سوائے اس کے کہ آپ نے مہینے میں 200 یونٹ بجلی استعمال کرلی ہو۔ اگر آپ سے یہ غلطی ایک بار بھی ہو جائے تو اس کا خمیازہ آپ کو چھ مختلف طریقوں سے بھگتنا پڑے گا!😡

01/07/2025

انتہائی ذلیل انسان تھاجس نےیہ بل بنایاکہ 20 لاکھ تنخواہ والےکوساتھ میں فری پیٹرول بجلی گاڑی ملے گئی اور 20ہزار والا سب کےٹیکس دےگا😡

30/06/2025

*آج رات غریبوں کی بہتری کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں صرف 15 روپے متوقع اضافہ کیا جائے گا*

200اور 201 کا ڈرامہ ختم کرو ظالمو😡
30/06/2025

200اور 201 کا ڈرامہ ختم کرو ظالمو😡

29/06/2025

پاکستانی اشرافیہ!!!

امیر آدمی سولر لگا کر بجلی مفت میں استعمال کر رہا ہے،اے سی کی ٹھنڈی ہوا میں آرام سے سو رہا ہے۔غریب آدمی پنکھا بھی مشکل س...
29/06/2025

امیر آدمی سولر لگا کر بجلی مفت میں استعمال کر رہا ہے،
اے سی کی ٹھنڈی ہوا میں آرام سے سو رہا ہے۔
غریب آدمی پنکھا بھی مشکل سے چلا رہا ہے،
اور اس پنکھے کا بل بھی اس پر ہزاروں کا بوجھ بن جاتا ہے۔

سوچنے کی بات یہ ہے:
ہم اپنے اردگرد ان لوگوں کا خیال رکھیں
جن کے پاس بجلی کا بل دینے کی بھی سکت نہیں۔

🌸 اگر آپ کے پاس وسائل ہیں تو کسی غریب کا بل ادا کر دیں۔
🌸 کسی کا پنکھا ٹھیک کروا دیں۔
🌸 کسی کو ایک سولر پنکھا لے کر دے دیں۔
🌸 کم از کم ایک دفعہ اس کے گھر جا کر پوچھ تو لیں کہ وہ کیسا ہے۔

یہ چھوٹے چھوٹے کام کسی کے لیے بڑی راحت بن سکتے ہیں۔
کسی کے چہرے کی مسکراہٹ بننا،
کسی کی دعا لینا،
اور کسی کا بوجھ ہلکا کرنا انسانیت ہے۔

🤲🏻 اللہ ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی توفیق دے۔ آمین

Address

Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All About Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to All About Attock:

Share