Gilgit Baltistan valley's

  • Home
  • Gilgit Baltistan valley's

Gilgit Baltistan valley's let's explore GB 🗾

آغا راحت حسین الحسینی (خطبہ نماز جمعہ )لینڈ ریفارمز بل نے عوام کو حق حاکمیت اور حق ملکیت سے محروم کردیا ہے منتخب نمائندو...
30/05/2025

آغا راحت حسین الحسینی (خطبہ نماز جمعہ )

لینڈ ریفارمز بل نے عوام کو حق حاکمیت اور حق ملکیت سے محروم کردیا ہے منتخب نمائندوں نے کبھی نہ پورے ہونے والی امیدوں کے لئے غریب عوام کے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے.

جو مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں ان کو کل پتہ چلے گا کہ انہوں نے عوام کے ساتھ کتنا ظلم کیا ہے اور خُدا ان کو ذلیل و رسوا کرے گا.

اگر گورنر نے انجمن امامیہ کے تحفظات دور کئے بغیر بل پاس کیا یا نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر یہاں پر جنگ و جدل شروع ہوجائے گا... عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کو گرفتار کر نے والے خود دہشت گرد ہیں. سپریم کورٹ کے مطابق متنازعہ خطے میں ٹیکسز غیر قانونی ہیں. حکومت جان بوجھ کر تاجروں کے کاروبار کو برباد کر رہی ہے

حکومت تاجروں کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے

عوام کا سمندر نکلے گا تو حکومت کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔شرعی قوانین کے ساتھ متصادم قوانین قبول نہیں۔لینڈ ریفارمز بل ن...
22/05/2025

عوام کا سمندر نکلے گا تو حکومت کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔شرعی قوانین کے ساتھ متصادم قوانین قبول نہیں۔
لینڈ ریفارمز بل نامنظور
شہداء سانحہ 88 کی برسی سے آغا سید راحت حسین الحسینی کا خطاب

نواز خان ناجی کے لازوال قومی جدوجہد کو سرخ سلام ۔۔۔۔نواز خان ناجی نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے سامنے بل کو  پ...
21/05/2025

نواز خان ناجی کے لازوال قومی جدوجہد کو سرخ سلام ۔۔۔۔

نواز خان ناجی نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے سامنے بل کو پھاڑدیا تھا تو ابھی یہ ہر دیک میں استعمال ہونے والے چمچوں کی کوئی اوقات نہیں ہے ان کی تاریخ یہ ہے کہ ہر پانچ سال بعد کرایہ پر کوئی بھی لے سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

صدر بی  این  ایف   ڈسٹرکٹ گلگت عرفان عباس آزاد اور دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کر...
18/05/2025

صدر بی این ایف ڈسٹرکٹ گلگت عرفان عباس آزاد اور دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، بلکہ جمہوری اقدار پر کھلا حملہ بھی ہے۔

ایسے غیر قانونی اقدامات ریاستی جبر کی علامت ہیں، جو عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں۔ حق کی آواز گرفتاریاں، دھمکیاں یا جبر سے دبائی نہیں جا سکتی۔

اگر واقعی امن و استحکام مقصود ہے، تو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیے جائیں۔ یا تو اسے مکمل طور پر آئینِ پاکستان کا حصہ بنایا جائے، یا پھر سٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کر کے مقامی تشخص اور حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

یہ سلسلہ علاقے کے امن و امان کو ناگوار کرنے کی سازش معلوم ہوتا ہے۔ حکومت اور ادارے ہوش کے ناخن لیں

17/05/2025
16/05/2025

نواز خان ناجی اسمبلی میں ٹوٹ پڑے

ہنزہ عوامی ایکشین کے زمدارں نے علی آباد تھانے میں اجمتاعی گرفتاری دے دی۔
16/05/2025

ہنزہ عوامی ایکشین کے زمدارں نے علی آباد تھانے میں اجمتاعی گرفتاری دے دی۔

قائد  ملت  جعفریہ  آغا سید راحت حسین الحسینی کا جمعے کے خطبے میں خطاب:آغا سید راحت حسین الحسینی نے اپنے جمعے کے خطبے میں...
16/05/2025

قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی کا جمعے کے خطبے میں خطاب:

آغا سید راحت حسین الحسینی نے اپنے جمعے کے خطبے میں فرمایا کہ آج یومِ تشکر ہے، اور اس حوالے سے ملک بھرمیں مختلف تقریبات اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں تاکہ اللہ کا شکر ادا کیا جائے اور قومی اتحاد کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج آئینی اور جمہوری ہے، مگر چونکہ آج کا دن یومِ تشکر کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے احتجاج کو مؤخر کر دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آج کا دن خالصتاً شکر گزاری، وحدت، اور قومی ہم آہنگی کے جذبے کے ساتھ منایا جائے۔

اپنے خطبے میںنے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا انیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بالکل حقائق پر مبنی ہے، اور ہم اس کی پوری حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو گرفتاریاں حالیہ دنوں میں عمل میں لائی گئی ہیں، وہ پرامن ماحول کےلئے نیک شگون نہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو علاقے کو ایک بار پھر احتجاج یا انتشار کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

آغا صاحب نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ گرفتاریوں کے سلسلے کو فوری روکے اور جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، انہیں فی الفور اور مکمل طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات صرف عوام کے اشتعال اور بداعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں، جو کسی بھی طور پر ملک و قوم کے حق میں نہیں۔

ترجمان مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء احسان ایڈوکیٹ سمیت دیگر افراد کی گرفتاریوں کے خلاف ہنزہ میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹ...
15/05/2025

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء احسان ایڈوکیٹ سمیت دیگر افراد کی گرفتاریوں کے خلاف ہنزہ میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کا احتجاج .

عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں، کامریڈ احسان، انجینئر محبوب اور مسعود الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف آج شام 4 بج...
15/05/2025

عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں، کامریڈ احسان، انجینئر محبوب اور مسعود الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف آج شام 4 بجے سکوار ناد علی چوک، شہیدِ ملت روڈ اور امپھری زیرو پوائنٹ پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ تمام محب وطن، حق پرست شہریوں اور سیاسی و سماجی کارکنان سے اپیل ہے کہ ان احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

ریاست پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے احسان علی، محبوب علی اور مسعودالرحمن سمیت کئی رہنماؤں کی گرفتا...
15/05/2025

ریاست پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے احسان علی، محبوب علی اور مسعودالرحمن سمیت کئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔
پختون تحفظ مومنٹ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بعد اب عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان پر کریک ڈاؤن پنجابی جرنیلوں کی محکوم قوموں کے خلاف استعماری پالیسیوں کی تسلسل ہے۔
گلگت بلتستان کے اپنے تمام بہن بھائیوں اور بزرگوں کو ہمارا پیغام ہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ آپ کے ساتھ ہے۔ہم مشکل حالات میں ہمیشہ گلگت بلتستان کی آواز اٹھائینگے۔
محکوم پشتون، بلوچ، سندھی، مہاجر، کشمیری اور گلگت بلتستانی سب ایک دوسرے کے غم و درد میں شریک ہوکر متحد ہو۔

14/05/2025

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل پورے گلگت بلتستان میں احسان علی ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان!

Address


Telephone

+923158522023

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan valley's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share