گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی آپ بھی سینکڑوں پوسٹیں دیکھ رہے ہونگے جن میں درختوں کی اہمیت اور شجرکاری پر بہت زور دیا جارہا ہے۔ درخت یہ درخت وہ درخت بہت ضروری ہیں، درخت نہ اُگائے گئے تو کراچی رہنے کے قابل نہیں رہے گا، کراچی کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے۔ ابھی سے درخت لگائے جائیں تو اگلے دس بیس سال میں ماحول کچھ بہتر ہوگا۔
مزے کی بات یہ ہے جیسے ہی ایک دو دن بادل آئے گرمی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہو یہ سارے فیس بکیے غائب ہوجائیں گے۔ پھر کسی دوسری ٹرینڈنگ میں لگ جائیں گے۔ ہاں یاد آیا عیدالضحیٰ آنے والی ہے، ہفتہ دس دن میں سب جانوروں کی طرح طرح کی ویڈیوز اپلوڈ کریں گے جانور بھاگ گیا،کسائی کو لات مار دی، چھتوں سے کرین کے ذریعے جانور اُتریں گے، گریں گے چوٹیں لگیں گی۔ پھر کچھ اور!!
اب یہ جتنے بھی فیس بکیے چمپیئن ہیں ذرا بتائیں اِن میں سے کتنے ہیں جنھوں نے عملی میدان میں اپنا کردار ادا کیا ہو؟ کتنے ہیں جنھوں نے کوئی ایک پودا کوئی ایک درخت لگایا ہو؟ کیا صرف دوسروں کو اُکسانے سے کام بن جائے گا؟ کیا صرف فیس بک پر ٹرینڈنگ بنانے سے کام بن جائے گا؟ نہیں ہر گز نہیں ہمیں عملی میدان میں آنا ہوگا۔ کم از کم ایک درخت اپنے گھر کے سامنے یا کسی مناسب جگہ پر لگائے اُس کی تصویر فیس بک پر ڈالیں آپ کی بات میں اثر بھی ہوگا مزید لوگوں کو ترغیب بھی ملے گی۔
18/04/2024
Big savings
26/03/2024
Mezan Canola Oil 1Ltrx5 at Amazing Price 😍
LIMITED TIME OFFER!!
Be the first to know and let us send you an email when RB Rice Traders Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.