DTV NEWS

DTV NEWS MISSION VISION
DTV NEWS HD shall be the leading news and public information channel in Azad Jammu
(12)

19/08/2025

*سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں 745 دن ہو گئے*

*اسلام آباد میں مسجد کے معاملے پر علماء اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا* سی ڈی اے 4 ماہ میں مدنی مسجد کی دوبارہ تعمی...
19/08/2025

*اسلام آباد میں مسجد کے معاملے پر علماء اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا*

سی ڈی اے 4 ماہ میں مدنی مسجد کی دوبارہ تعمیر مکمل کرے گی

50 مساجد سے متعلق جو سوشل میڈیا پر وائرل نیوز فیک ہے، یہ محض افواہ ہے

اسلام آباد میں آئندہ مساجد کے کسی بھی معاملہ میں انتظامیہ علماء ایکشن کمیٹی سے مشاورت کرے گی

18/08/2025

افسوس ناک خبر
پونچھ یونیورسٹی کی لیکچرر گل لالہ کی گاڑی برساتی نالہ میں بہہ گئی مقامی صحافی ساجد محمود کے مطابق محترمہ انتقال کر گئیں

عباس پور سے انے والی مہران گاڑی ڈھلی ناوی موڑ پر حادثہ کا شکار ہوئی۔  پولیس کنٹرول و انتظامیہ ریڑہ سے اطلاع ملتے ہی ریسک...
18/08/2025

عباس پور سے انے والی مہران گاڑی ڈھلی ناوی موڑ پر حادثہ کا شکار ہوئی۔ پولیس کنٹرول و انتظامیہ ریڑہ سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر روانہ ہوئ مقامی افراد محکمہ صحت کی ایمبولینس اور ریسکیو 1122 نے تین زخمیوں کو ہاسپٹل شفٹ کر دیا ۔جبکہ ایک شخص کی death ہو گی ہے

16/08/2025

*🟣خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے سے سیلاب، اموات کی تعداد 340 تک جاپہنچی*

*🔵صرف ضلع بونیر میں 48 گھنتوں کے دوران 204 اموات ریکارڈ، 120 افراد زخمی، 50 لاپتا، 74 گھروں کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ*

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال سے 48 گھنٹے میں ہونے والی اموات کی تعداد 340 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کو بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، خصوصاً شدید متاثرہ بونیر سے مزید ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس تعداد میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں، جہاں سیلاب نے کم از کم 21 جانیں لے لی ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھیانک مناظر دیکھنے کو ملے، جب جمعہ کے روز مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے صرف ایک دن میں 200 سے زائد زندگیاں نگل لیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے 5 عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، جو مہمند میں امدادی کارروائیوں کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بونیر صوبے کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا، جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 204 جانوں کا زیاں ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 120 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم خان کے دفتر کے مطابق 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ (جو ڈان ڈاٹ کام نے آج صبح دیکھی) کے مطابق شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21، بٹ گرام میں 15، لوئر دیر میں 5 جبکہ ایبٹ آباد میں ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 11 مکانات مکمل طور پر تباہ جب کہ 63 جزوی طور پر متاثر ہوئے، سوات کے دو اور شانگلہ کے ایک اسکول کو بھی نقصان پہنچا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے شدید متاثرہ پہاڑی اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور بٹ گرام کو آفت زدہ علاقے قرار دے دیا ہے۔

کے پی حکومت نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پی ڈی ایم اے کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں تاکہ بر وقت معاوضہ/تیاری اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ردِ عمل ممکن بنایا جا سکے۔

اسی طرح حکومت نے اپنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی مختص کیے ہیں، تاکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں شاہراہوں اور پلوں کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

16/08/2025

*🔴مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے*

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔

یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس کے بعد امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، اضافی 25 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

ٹیرف کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے کیوں کہ بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کررہا ہے۔

چند روز قبل امریکی وزیرخزانہ نے بھی خبردارکیا تھا اگر ٹرمپ اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔

12/08/2025

باغ آزاد کشمیر
لاہور سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی جاں بحق

ابتدائی معلومات کے مطابق رکشہ ڈرائیور ایک 18 سالہ لڑکی کو باغ ضلع ہسپتال میں لایا۔ لڑکی سے ابتدائی معلومات لی گئی تو لڑکی نے بتایا اس کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ باغ میں ٹیسٹ دینے ائی ہے۔ دوران علاج لڑکی جانبر نا ہو سکی۔ ہسپتال انتظامیہ نے باغ پولیس کو آگاہ کیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس نے لڑکی کے ورثاء سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد ورثاء میت لینے لاہور سے باغ آ رہے ہیں۔ لڑکی باغ میں کس کا انٹرویو دینے آئی تھی یہ تاحال کنفرم نہیں ہوسکا۔ ورثاء کے آنے کے بعد ہی ان کی اجازت سے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

*🔴حج درخواستوں کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع*اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے ...
10/08/2025

*🔴حج درخواستوں کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع*

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے متجاوز ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی اور دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کر سکیں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کے لیے داخلہ کروا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

*📍 مظفرآباد، آزاد کشمیر*کل پیرچناسی روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چند او...
10/08/2025

*📍 مظفرآباد، آزاد کشمیر*

کل پیرچناسی روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چند اوباش نوجوانوں نے ایک لڑکی کو ہراساں کیا، جس پر وہ خوف اور ذہنی دباؤ کے عالم میں جان و عزت بچانے کے لیے بھاگی۔ بدقسمتی سے پاؤں پھسلا اور وہ ڈھلوان سے نیچے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ 💔

یہ سانحہ نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پورے ملک کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔
کیا آج بھی ہماری بیٹیاں، بہنیں اور مائیں اپنی عزت و جان کے تحفظ کے لیے غیر محفوظ ہیں؟
کیا ہمارا معاشرہ اس قدر بگڑ چکا ہے کہ عورت کو اکیلے گھر سے نکلنا خطرہ محسوس ہو؟

بطور صحافی ہم صرف خبر نہیں دیتے بلکہ معاشرے کو آئینہ بھی دکھاتے ہیں۔ یہ واقعہ ہر نوجوان لڑکی اور خاندان کے لیے ایک تلخ سبق ہے:

سفر ہمیشہ اپنے محرم یا قابلِ اعتماد قریبی رشتہ دار کے ساتھ کریں۔

ایسے افراد سے گریز کریں جو آپ کی حفاظت کی صلاحیت یا نیت نہ رکھتے ہوں۔

کسی بھی خطرناک صورتِ حال میں فوراً پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی افراد کو اطلاع دیں۔

سوشل میڈیا پر اپنا مقام یا منصوبہ شیئر کرنے سے پرہیز کریں، کیونکہ یہ معلومات غلط لوگوں کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔

اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

08/08/2025

لاہور ۔
سیکورٹی فورس نے بھارت کے ایک ڈرون مار گرایا ۔ذرائع

06/08/2025

سید عمران عباس نقوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی کارروائی،
مرغ سپلائر جو آج 418 روپے فی کلو کے حساب سے پرچون فروشوں کو مرغ سپلائی کر رہا تھا کو گرفتار کر تے ہوئے گاڑی بھی ضبط کر لی۔ یاد رہے 418 روپے مرغ کی پرچون قیمت مقرر ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ایسے سپلائرز جومظفرآباد میں مرغ سپلائی کرتے ہیں اور مصنوعی مہنگاہی کا باعث بن رہے ہیں پر خصوصی نظر رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

05/08/2025

ریڑہ
بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حثیت کے خاتمے پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم استحصال منا رہے ہیں
سب ڈویژن ریڑہ میں 370 اور 35A کے خاتمے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیا
شرکاء نے بھارت مخالف شدید نعرے بازی کی اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کر دیا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DTV NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DTV NEWS:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share