Ghanjera
TikTok tiktok.com/
Gmail [email protected]
Snack video ghanjerapindanaly112
15/05/2026
کندیاں محلہ عالم اباد عزیزاں بی بی نامی عورت کےفحاشی کے اڈے پر ریڈ
ایس ایچ او کندیاں کی بہترین کاروای ھے کافی عرصے سے اسکی نشاندہی کر رھے تھے ایسی گند پھیلانے والے اڈوں پر کاروای ھونی چاھیے
13/05/2026
پنجاب میں اپنا کھیت۔ اپنا روزگار سکیم میں ضلع میانوالی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
کل 58 خسرہ جات میں تقریبا 74 ایکڑ تقسیم کے لئے دستیاب ہیں۔
سکیم کے مطابق فی کسان پانچ ایکڑ زمین حاصل کرنے کا اہل ہو گا اس طرح ضلع بھر میں صرف 15 کسان اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
بے زمین کاشت کار یہ زمین حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
13/05/2026
میانوالی کے بارڈر ضلع لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں آج د_ھما_کہ ہوا۔ ڈی پی او لکی نذیر خان کے مطابق بھاٹک بازار میں ہونے والے د_ھما_کے میں 10 افراد شہ_ید ہوگئے۔
سرائے نورنگ، لکی مروت کے فہیم اللہ لکھتے ہیں کہ:
”میرے ماموں کا بیٹا ریاض ولد کریم خان (گنڈی خانخیل) نورنگ بلاسٹ میں شہ_ید ہو گیا ہے ۔اِس سے پہلے ان کے والد صاحب فو_ت ہوئے، پھر چند مہینے بعد اس کے چھوٹے بھائی کو د_ہشتگر_دوں نے مارا اور آج اسے بھی شہ_ید کر دیا گیا۔ یہ ایف سی میں ملازم تھا پھر اس کی والدہ نے اس سے نوکری چھڑوائی کہ تم میرے پاس ایک رہ گئے ہو، میں تمہیں کھونا نہیں چاہتی۔ پھر یہ یہاں اپنا لوڈر رکشہ خرید کر نورنگ بازار میں مزدوری کرتا تھا اور ظا_لموں نے آج اسے بھی نہیں چھوڑا جو ماں کا واحد سہارا تھا۔ اس کے گھر میں اب کوئی مرد باقی نہیں رہا۔“
13/05/2026
محکمہ ایجوکیشن پنجاب کا اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ایک ماہ کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ، اسلیبس مکمل کروانے کے لیے سمر کیمپس صبح 7:30 سے 9:30 بجے تک لگ سکیں گے
13/05/2026
افسوسناک خبر ۔
موچھ ۔ دسویں جماعت کا طالبعلم عنصر عباس ولد گل نواز قوم کالےخیل ڈیرہ کالے خیل نزد ہندال والا، دھپ سڑی سی پیک پل کے قریب دریائے سندھ میں ڈو۔ب گیا۔
13/05/2026
وہی ہوا جسكا ڈر تھا ۔۔۔
مہنگائی۔ بلوں اور ٹیکسز میں پھنسے عوام پر ایک اور بل تھوپ دیا گیا ۔
کچھ عرصہ پہلے بننے والے ادارے واسا میانوالی نے سیوریج اینڈ سینٹیشن سروسز کے بل شہر میں گھر گھر تقسیم کرنے کا کام شروع کر دیا۔
ہر گھر کو دو سے چار ہزار روپے کا بل بھیجا جا رہا ہے۔
پہلے ہی بتا دیا تھا کہ واسا آ گیا ہے اب بل بھی آئیں گے۔
13/05/2026
مکڑوال: کوئلہ کان کی چھت گرنے سے کان کن جاں بحق،
تفصیلات کے مطابق مکڑوال کول ورکس کمپنی کے زیرِ انتظام چلنے والی سیکشن اے ’پڑتاب کول مائن نمبر 10‘ میں کانکن معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان کی چھت کا ایک بڑا حصہ نیچے آ گرا جس کے نتیجے میں کانکن نظام الدّین ولد سیال محمد ساکن سلطان خیل ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔
حا_دثے کے بعد سیکرٹری مائنز نے مذکورہ کول مائن سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
13/05/2026
آئی ایم ایف سے وفاقی حکومت کو 1.3 ارب ڈالر مل گئے ۔
آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق جنوری 2027ء تک گیس صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق اب 140 ارب وصولی گیس کےبلوں کا حصہ بنے گی۔
سبسڈی کے خاتمے کے بعد گیس کا کم از کم بل پانچ ہزار روپے سے شروع ہوگا۔
13/05/2026
داؤدخیل۔
لاری اڈہ مسجد قباء کے قریب قریشی کلاتھ ڈپو اینڈ الیکٹرونکس کے مالکان پر موٹر سائیکل سواروں کی فا_ئر_نگ.
صداقت قریشی دکاندار اور امان علی ولد شفاء اللہ اللہ خیل کو فائر لگنے کی اطلاعات۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کپڑوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا۔
12/05/2026
میانوالی تھانہ صدر پولیس نے بس سٹینڈ میانوالی سے پی ٹی آئی شادیہ کے پانچ کارکنوں کو اڈیالہ جاتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔گاڑی بھی تھانے میں بند کر دی۔
Address
Chack 8 No DB P/O Pathi Joiyan Wali Tehsil Piplan District Mianwali
Be the first to know and let us send you an email when Ghanjera kigs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.