30/08/2025
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
پانچ سال قبل میں نے "وائس آف کنور" کے نام سے ایک سفر کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد صرف اور صرف اپنے گاؤں کنور شریف کی پہچان، اس کی خوبصورتی، روایتوں اور مسائل کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔ میں نے اپنی بساط کے مطابق کوشش کی کہ یہ پلیٹ فارم مثبت سوچ اور بھائی چارے کا ذریعہ بنے۔
تاہم، انسان ہونے کے ناطے اگر میری کسی بات، پوسٹ یا رویے سے کسی بھائی یا بہن کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ معافی دینا بڑی شان والا عمل ہے، جیسا کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص معاف کر دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی عزت میں اضافہ فرما دیتا ہے۔"
(مسلم شریف)
آج میں ایک اہم فیصلہ کر رہا ہوں۔ نہ صرف اس پیج "وائس آف کنور" سے بلکہ اپنی ذاتی فیس بک آئی ڈی سے بھی ہمیشہ کے لیے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔ یہ فیصلہ میں نے بہت غور و فکر کے بعد کیا ہے، تاکہ اپنی زندگی کو ایک نئے رخ پر ڈال سکوں اور اپنی توانائیاں بہتر مقاصد کے لیے صرف کر سکوں۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے، آپ کے گھروں میں سکون، محبت اور رحمت نازل فرمائے، اور ہمارے گاؤں کو ہمیشہ خیر و برکت کا گہوارہ بنائے۔
میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی۔
جزاکم اللہ خیراً
خاکسار: شاکر عزیز
Village Kanoor
Voice of Kanoor