نئے سال کا تحفہ ۔
پیٹرول دس روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کردی گئی ۔
31/12/2025
Happy New Year...
31/12/2025
گلگت:
بالائی غذر سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد نے گلگت میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کے بعد سیکٹر کمانڈر ایس سی او کے اسسٹنٹ کمانڈ آفیسروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے تحصیل پھنڈر کے تمام موضعات میں گزشتہ ایک ہفتے سے ایس کام سگنلز کی بندش، انٹرنیٹ سروس کی معطلی اور صارفین کو درپیش شدید مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
وفد نے ذمہ داران کو بتایا کہ نیٹ ورک کی بندش کے باعث طلبہ، کاروباری حضرات اور عام عوام سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ اس پر ایس سی او حکام نے مسئلے کو تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر سروس بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وفد نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) گلگت بلتستان زون کے دفتر بھی دورہ کیا، جہاں حکام کو ایس سی او سسٹم میں مسلسل پیش آنے والی خرابیوں سے آگاہ کیا گیا اور فوری نیٹ ورک بحالی پر زور دیا گیا۔ وفد نے پی ٹی اے کو ایک تحریری درخواست بھی جمع کرائی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل پھنڈر میں ایس سی او کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیلی کام کمپنیو، یو فون، ٹیلی نار، ژونگ اور جاز ، کی ٹاورز بھی نصب کیے جائیں تاکہ عوام کو متبادل اور بہتر سروس فراہم ہو سکے۔
پی ٹی اے حکام نے اس درخواست پر مثبت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلد ایک مشترکہ میٹنگ بلا کر تمام کمپنیوں کو علاقے میں سروس فراہمی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جائے گی۔
وفد میں خان اکبر خان، صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ، نادر خان ایڈووکیٹ، کیپٹن ریٹائرڈ شہباز خان، صوبیدار ریٹائرڈ شیرفراز خان اور سماجی کارکن امتیاز حسین شامل تھے۔
31/12/2025
ایک ورق میری ڈائری کا
یاد ماضی عزاب ہے یا رب
حافظہ مجھ سے چھین لے میرا ۔
یوں تو ماضی کے قصے کون یاد کرتا ہے ہاں البتہ اگر کچھ لمحات اور یادیں انمٹ ہوں تو کہانی کے طور پر یاد کرکے بچوں اور دوستوں کو سنایا جاکر نہ صرف لطف بلکہ سبق بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مارچ 1975 کا واقعہ ہے جب میری دادی مرحومہ نے مجھے دادا جان نمبردار روشتی خان کے کہنے پر گورنمنٹ پرائمری سکول راوشن میں داخلہ کرایا یہ وہ دور تھا جب لوگ زیادہ تر مال مویشی کے ساتھ مصروف ہوتے اور اولاد کوتعلیم کے لئے کم ہی سکول بھیجا کرتے تھے۔بچیوں کی تعلیم کم و بیش مذہبی و ثقافتی اقدارکے منافی سمجھا جاتا تھا۔جب راقم سکول گیا تو نئے نئے دوستوں سے ملاقات ہوئی اور وہاں عابد علی نعیم بھائی بھی پہلے ہی داخلہ لے چکے تھے کزن ہونے کے ناطے تعلق مزید پختہ ہوا
اور1980کے بعد دونوں نےپرائمری پاس کرکے ششم میں گورنمنٹ ہائی سکول گوپس میں داخلہ لیکر7 کلومیٹر روانہ پیدل آنا جانا کرنا شروع کردئے۔صبح ایک ساتھ سکول جاتے اور شام کو اکھٹے گھر لوٹتے تھے۔زمانہ قحط کا تھا اختر حسین چچا اور میں عابد بھائی کے دادا جان مرحوم اور چچا جان جوکہ دونوں سرکاری ملازم تھےکے حصے میں ملنے والی کمسریٹ یعنی سول سپلائی ڈپو کے 10 ،10 کلو چینی ماہوار راشن کمر ہے اٹھائےہوئے راستے میں چینی چوری کرتے گھر کا راہ لیتے اور عابد بھائی سےجھگڑے کا بھی سامنا کرتے تھے۔ کبھی ایک دوسرے کی چوپاٹی(سکول میں کھانے کی روٹی) میں خیانت پر کبھی تفریح میں ایم - او ہاؤس سےاڑو لاکر حصہ برابر نہ کرنے پر جھگڑا رہتا اور استاد محترم سجاد صاحب کے پاس پیشی لگتی مگر چھٹی ہوتے ہی سب کچھ بھول کے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے گھر لوٹتے۔
سال 1985کو میٹرک کے بعد بالآخر 10 سالہ تعلیمی قربت اختتام پذیر ہوا۔بھائی نےگلگت جاکر فیڈرل بورڈ سے ایف اے کی اور درس و تدریس سے منسلک ہوئے۔پہلے آغا خان ایجوکیشن ما بعد سرکاری محکمہ تعلیم سے منسلک ہوکر زیور علم کی ترویج میں درکوت سے پونیال، سمال اور گلگت تک کی خاک چھانی جس باعث ہی طلبہ نفسیات کے ساتھ ساتھ عمومی مردم شناسی میں بھی وسیع تجربہ حاصل کیا۔ تدریس کےمختلف مراحل سے گزر کر دیار غیر کے سفر اور تجربات کی حصول کے بعد ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں اعلیٰ مقام و عہدہ حاصل کرنےکے بعد اج تحت ملکی ملازمتی قوانین کے باعزت سبکدوش ہوئے۔
جو کہ مبارکباد کے مستحق ہے۔
اج اگرچہ انکے دفتری ساتھی یا ہم شعبہ دوست رنجیدہ ہونگے کیونکہ اب انکا ایک ہنس مکھ ساتھی انہیں روزانہ دفتر میں نظر نہیں آئینگے مگر ہم اہل علاقہ اور خاص کر میری فیملی کوخوشی اس لئے ہے کہ جو آج تک کبھی ہمارے بچوں کو پڑھانے اور سیکھانے کے تدابیر بنارہے ہوتے تھے اسکی آج کے حالات میں بچوں سے زیادہ ہم والدین کو سیکھنے سیکھانے کی ضرورت پڑی ہے جو عام معلم کے بس کی بات نہیں۔ہمیں عصر حاضر کے ضروریات سے روشناس کرانےکے لئے عابد بھائی کا ساتھ درکار ہوگا جسکی زندگی حصول تعلیم میں وسائلی مالی نشیب و فراز سے گزر کر ایسی شکل اختیار کر چکی ہے جیسے سونا آگ میں جل کر کندن ہو۔ مجھے یقین ہے کہ عابد بھائی نہ صرف ہمیں بھولے ہوئے دوستوں سے ملانے میں مددگار ہو گا بلکہ اس وادی جنت نظیر میں تعلیم عام کرنےاور مستحق طلبہ کو مالی دشواریوں سے نکالنے کے طور طریقے والدین و طلبہ کو سیکھانے میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے تاکہ مالی کمزوری کے خطرات ایک قابل طالب علم کی منزل تک رسائی میں مشکلات حائل نہ کرسکیں۔اگرچہ آپ اج سال 2025 کے اواخر میں باضابطہ سبکدوشی اختیار کرینگے مگر قوی امکان ہے کہ محکمہ تعلیم آپکی تجربات سے فائدہ اٹھانے مزید کسی اسائمنٹ میں مصروف کرے گی جبکہ آپ اور ہماری فیملی محکمہ تعلیم کے اکابرین کی باضابطہ شکرگزاری کا بھی اہتمام کرینگے۔یوں اک سلسلہ انجام پذیر تو دوسرے دور کا آغاز ہوگا۔
میری دعا ہے کہ بھائی عابد علی نعیم صاحب کو ماضی کیطرح مستقبل میں بھی عزت و احترام اور کامیاب زندگی نصیب ہو۔ امین۔
اور میں امید کرسکتا ہوں کہ 40 سال بعد ہم اپنی بچپن کی یاری کو ایک بار پھر روانہ کی بنیاد پر زندہ کرسکیں گے اور ایک دوسرے کو وقت دیتے ہوئے زندگی کے سنجیدہ لمحات
و مراحل باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سےطے کر لینگے.
شکریہ پھنڈر ٹائمز اور
G.News
25/12/2025
اسسٹنٹ کمشنر گوپس-پھنڈر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوپس یاسین کی ہدایت کے مطابق فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ خلتی نالہ میں انسداد تجاوزات کی کارروائی کی۔اس آپریشن میں مقامی باشندوں کی طرف سے لگائے گئے پودے اور دیواروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 50-100 فٹ لمبی دیوار اور پودوں سمیت تمام تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ اس سے قبل عوام کو سیلاب کے زون میں تجاوزات پہ پابندی کےحوالے سے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے ۔ عوام کو ہدایت کی گئی کہ وہ مستقبل میں کسی بھی خطرے سے بچنے کے لئے سیلابی راستوں میں تجاوزات سے باز رہیں۔ مقامی کمیونٹی نے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئے حکام کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
25/12/2025
خان اکبر خان نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے فوراً بعد پنیال اور گوپس پھنڈر کے لیے گلگت بلتستان اسمبلی میں الگ نشست کی منظوری لی جائے گی اور عوام کے اس دیرینہ مطالبے کے لیے ہر آئینی و سیاسی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جذباتی نعروں اور غیر سنجیدہ سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، خطے کے مسائل کا حل برداشت، سماجی ہم آہنگی اور عملی سیاسی حکمتِ عملی میں ہے۔ امن کو ترقی کی پہلی شرط قرار دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں کو نفرت اور تشدد سے دور رکھ کر پرامن اور تعمیری سیاست کی طرف لایا جائے گا، جس کے لیے یوتھ کنونشنز، عوامی جرگے، کارنر اجلاس اور بلدیاتی نظام کے ذریعے نئی قیادت سامنے لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی آگہی اور عوامی رابطہ مہم پورے گلگت بلتستان میں ہر ضلعے تک پھیلائی جائے گی۔ بجلی، پانی اور صحت کے سنگین مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے حل کے لیے واضح اور قابلِ عمل پالیسی دی جائے گی۔
خان اکبر خان نے کشمیر طرز کے فنانشل ایگریمنٹ پر مبنی پانچ سالہ ترقیاتی بجٹ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئینی حیثیت کے بغیر این ایف سی ایوارڈ محض نعرہ ہے۔ معدنی وسائل اور لینڈ ریفارمز پر انہوں نے مقامی عوام کے حقِ ملکیت اور زمینوں کے تحفظ کو لازمی قرار دیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ مقصد اقتدار نہیں بلکہ باوقار، پرامن اور اصولی قیادت کو فروغ دینا ہے جو گلگت بلتستان کو جذباتی سیاست سے نکال کر عوام دوست اور عملی سیاست کی طرف لے جائے۔
24/12/2025
غذر کی صحت کی امید: ڈاکٹر افضل سراج کی واپسی کی پُراثر پکار:
_________________________
ڈاکٹر افضل سراج کو ایک بار پھر ضلع غذر کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مقرر کیا جائے—یہ غذر کے درد مند دلوں کی متفقہ صدا ہے۔
وہ دور آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے جب ڈاکٹر افضل سراج کی قیادت میں محکمہ صحت صرف فائلوں میں نہیں بلکہ پہاڑوں کی اوٹ میں بسنے والی دور افتادہ بستیوں تک بھی متحرک نظر آتا تھا۔ مرکزی علاقوں سے لے کر پسماندہ وادیوں تک، ہر جگہ صحت کے مراکز میں زندگی کی رمق محسوس ہوتی تھی، مریضوں کو بروقت سہولت ملتی تھی اور نظام میں نظم و ضبط کی خوشبو رچی بسی تھی۔
ڈاکٹر افضل سراج صرف ایک افسر نہیں، بلکہ خدمت کا وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں امید کی روشنی بانٹتا ہے۔ ان کی محنت، اخلاص اور فیلڈ میں موجودگی نے غذر کے صحت کے نظام کو نئی جان بخشی۔ آج بھی عوام اسی روشنی کی واپسی کے منتظر ہیں۔
ہم اربابِ اختیار سے مودبانہ مگر پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ عوامی مفاد، انسانی ہمدردی اور بہتر صحت سہولیات کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ڈاکٹر چودھری افضل سراج کو دوبارہ ضلع غذر کا ڈی ایچ او مقرر کیا جائے، تاکہ غذزایک بار پھر صحت کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے ۔کاپی م )
20/12/2025
غذر ۔
امیدوار صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان خان اکبر خان نے اپنی عوامی روابط مہم کا باقاعدہ آغاز ضلع غذر کے حلقہ نمبر دو کے بالائی گاؤں بارست سے کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے کے معززین، بزرگوں اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں اور عوامی مسائل، ضروریات اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
عوامی روابط مہم کے دوران خان اکبر خان کے ہمراہ اکابرینِ غذر صوبیدار میجر (ریٹائرڈ) پینین جان صاحب، معروف ٹھیکیدار شاہ حسین شاہ صاحب، غذر یوتھ کے بشیر احمد خان سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ وفد نے بالائی غذر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں عوام نے امیدوار کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے مسائل و تجاویز سے آگاہ کیا۔
دورے کے دوران خان اکبر خان اور ان کے ہمراہ معززین نے علاقے میں مختلف مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کے لواحقین اور خاندانوں کے معزز افراد کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر خان اکبر خان نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خان اکبر خان نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ان کی سیاست کا محور ہے اور وہ غذر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، سڑکوں کی بہتری، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے، اور کامیابی کی صورت میں عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
علاقہ مکینوں نے خان اکبر خان کی عوامی روابط مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
18/12/2025
انسان جو چاہتا ہے وہی بن سکتا ہے یہ کہاوت سنی تو تھی۔
مگر اج ہمارے دوست نے یہ ثابت بھی کر دکھایا۔
صلاح الدین اپنے سولہ سالہ تعلیم کے مکمل ہوتے ہی کٸ بار AKES میں بحثیت ٹیچر اپوانٹ ہوگٸے مگر ان دنوں کم تنخواہوں اور گھریلو سپورٹ کی بناپر صلاح الدین نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور کنسٹیبل قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جو کہ انکے لٸےان دنوں ایک مشکل فیصلہ تھا۔
صلاح الدین انتہاٸی رحم دل اور نفیس طبیعت کے مالک ہیں۔ نوکری کے ہم جماعت ہونے کے بناپر ہم نے ایک ساتھ پولیس ٹریننگ کالج مشکل ترین تربیتی کورس مکمل کر لیا۔
ٹریننگ کے بعد سے ہم نے نوکری کے قریب 6 سے سات سال کا عرصہ ایک ہی تعیناتی پر اکھٹے گزارا۔
صلاح الدین کا ہمیشہ سے ایک پروفیشل ٹیچر بننے کا خواب تھا۔
وہ ہمیشہ ساتھ بیٹھتے سوتے جاگتے سیکھنے اور سکھانے میں مصروف رہا کرتے تھے۔
پچھلے سال اچانک سے صلاح الدین کی زندگی میں ایک اور مشکل ٹرننگ پوانٹ اگیا۔
وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سلیکٹ ہوگٸے۔
مگر اتنی اچھی اچیومنٹ بھی صلاح الدین کا خواب پورا نہیں کر سکی۔
وہ ہمیشہ ایک باصلاحیت استاد بننا چاہتے تھے۔ جو کہ انکی قابلیت اور صلاحیتوں کے عین مطابق تھا۔
یہاں پر صلاح الدین نے ایک اور مشکل ترین فیصلہ کیا جو کہ بلکل بھی ایک عام انسان کی بس کی بات نہیں تھی۔۔
وہ معاشرتی واہ واہ اور پریشر کے باوجود بطور اے ایس آٸی لاہور ٹریننگ سنٹر جانے پر رضامند نہیں ہوٸے۔
ہم جیسے بہت سارے دوستوں کے اصرار پر صلاح الدین نے بتایا کہ انکا خواب ایک پرفیشنل ٹیچر بننے کا ہے اور وہ بن کر دنیا کو دکھاٸیں گے۔ کنٹرول روم ٹورسٹ پولیس میں بطور کنسٹیبل فرض شناسی کے ساتھ خدمات دیتے اپنے خواب کی تکمیل کے لٸے کتابیں ٹٹولتے رہے۔ بلاآخر ایک آدھ سال کے اس مختصر عرصے میں صلاح الدین نے وہ ثابت کر دکھایا جنکا انہیں خود پرکامل یقین تھا۔
انتہاٸی خوش ہوں اج میرے دوست FPSC ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر BPS 16 اپواٸنٹ ہوگٸے۔
اور یہ انکا خوابیدہ منزل کی پہلی سیڑھی ہے۔
اللہ اپکو مزید کامیابیوں ہمکنار فرمائیں۔ آمین
18/12/2025
گلگت بلتستان انتخابات ملتوی
گلگت:چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد 24 جنوری کو انتخابات سے متعلق جاری شیڈول کو واپس لیتے ہوئے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔۔
14/12/2025
بِنَصْرِ اللَّهِ ۚ يَنصُرُ مَن يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
In the victory of Allah. He gives victory to whom He wills, and He is the Exalted in Might, the Merciful.
12/12/2025
ضلح غذر: شوائب سلطان کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یوتھ ونگ کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا
غذر
شعیب سلطان کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے یوتھ ونگ ضلع غذر کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس اہم ذمہ داری کے ملنے پر شعیب سلطان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے صدر جناب رانا بشارت علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی۔ شعیب سلطان کا کہنا تھا کہ وہ پوری محنت، دیانت داری اور خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آخر میں انہوں نے تمام دعاؤں اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مل جل کر ضلع غذر میں انسانی حقوق کے بہتر فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when The Times Of Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.