Banah Valley Fast News

  • Home
  • Banah Valley Fast News

Banah Valley Fast News تیزی سے بڑھتے ہوئے نیوز نیٹورک کا حصہ بنیں
اور ہر خبر سے رہیں باخبر۔ہمارا پیج لائک اینڈشیئرکریں

شادی والا گھر ماتم میں تبدیل۔۔۔نکیال کے نواحی گاؤں جاوہ کھنڈ ہار میں خوشیوں بھرا گھر اچانک غم و اندوہ میں بدل گیا۔ دس سا...
31/10/2025

شادی والا گھر ماتم میں تبدیل۔۔۔
نکیال کے نواحی گاؤں جاوہ کھنڈ ہار میں خوشیوں بھرا گھر اچانک غم و اندوہ میں بدل گیا۔ دس سالہ اریب فیاض ولد محمد فیاض ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد فیاض کے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران روایتی ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی۔ اچانک ایک گولی دس سالہ اریب فیاض کے پیٹ میں آ لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نکیال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے کوٹلی ریفر کیا گیا، تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

خوشیوں سے بھرپور گھر میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ نکیال موقع پر پہنچ گئی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ نکیال گل نواز چوہدری کے مطابق ضابطے کی کارروائی جاری ہے، فائرنگ میں ملوث ملزم کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

رپورٹ ابرار عالم.

۔اِنٌَالِلٌٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْن❤انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حلقہ سہنسہ کے سابق وزیرِ حک...
12/10/2025

۔اِنٌَالِلٌٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْن❤
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
حلقہ سہنسہ کے سابق وزیرِ حکومت محترم راجہ نصیر صاحب قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

04/10/2025
04/10/2025

Kashmir

04/10/2025
اراکین کور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میٹنگ روم میں براجمانکچھ ہی دیر میں وزراء حکومت پاکستان اور حکومت آ...
24/09/2025

اراکین کور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میٹنگ روم میں براجمان
کچھ ہی دیر میں وزراء حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر پر مشتمل کمیٹی سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکراتی عمل شروع ہوگا
منجانب
شعبہ نشر واشاعت
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

20/09/2025

کوٹلی سے افسوسناک خبر
بائی پاس فلائی اوور گلہار شریف تیز رفتار ڈمپر (ٹرک) پیپلز پارٹی کے جلوس پر چڑھ دوڑا ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 افرد زخمی متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا

کھوئی رٹہ (شاہین آباد) جامع مسجد شریف میں سالانہ عظیم الشان حفل جشن عیدمیلاد النبی 🌷 کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں نقابت کے ...
08/09/2025

کھوئی رٹہ (شاہین آباد) جامع مسجد شریف میں سالانہ عظیم الشان
حفل جشن عیدمیلاد النبی 🌷 کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں نقابت کے فرائض علامہ جمیل احمد سلطانی صاحب نے اد ووا کیے۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام رحمن سے حافظ حبیب سلطانی صاحب نے کیا۔ ہدیہ نعت بارگاہ رسالت مآب میں صاحبزادہ اسدکریمی نقشبندی صاحب اور حافظ عبد الستار نیازی صاحب نے پیش کیا ۔تقریب سے خصوصی خطاب پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قبلہ پیر سید ارشاد حسین شاہ صاحب (چڑہوئی) نے فرمایا ۔اس موقع پر حافظ حبیب سلطانی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی ۔محفل پاک میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول سیاسی سماجی کاروباری شخصیت اور دیگر نے شرکت کی ۔لنگر شریف کا بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔

06/09/2025

کھوئی رٹہ بھروٹ گالہ🌷🥰💞💯
مرکزی ینگ میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 1500 سوسالہ جشن ولادت 12ربیع الاول کے خصوصی مناظر ۔۔۔تمام عاشقان رسول کو شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اور تمام احباب کا ❤️ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔طالب دعا:- مرکزی ینگ میلاد کمیٹی بھروٹ گالہ عاشقان رسول بھروٹ گالہ انجمن تاجران بھروٹ گالہ
H Rizwan Zahdi Kareemia News

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Banah Valley Fast News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Banah Valley Fast News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share