13/10/2022
الحمد للہ، ہم مڈل کلاس لوگ زندگی کو پوری طرح انجوائے کرتے ہیں،، ہمیں ناک سکیڑ کر،، منہ ٹیڑھا کر کے انگلش بولنی نہیں پڑتی، ہم پنجابی،، اردو، مکس کر کے بات سمجھا لیتے ہیں ،، ہمیں فورک سے کھانے کی فکر نہیں ہوتی ہم ہاتھوں سے کھا لیتے ہیں،، ہمیں پاؤں گندے ہونے کا ڈر نہیں ہوتا ہم ننگے پاؤں سارے گھر میں گھوم لیتے ہیں،، ہمیں کپڑے گندے ہونے کی فکر نہیں ہوتی ہم زمین پر لوٹ پوٹ لیتے ہیں،، ہمیں خاطر داری کے لیے اسٹینڈرڈ دیکھنا نہیں پڑتا ہم آلو کے چپس اور چائے سے بھی خوش ہو جاتے ہیں،، ہمیں جراثیم کا ڈر نہیں ہوتا ہم مریض کو بھی گلے لگا کر حوصلہ دے لیتے ہیں،، ہمیں برانڈڈ کپڑوں کا لالچ نہیں ہوتا ہم سیلوں سے خرید کر خود ویسا بنا لیتے ہیں،، ہمیں گاڑیوں کا لالچ نہیں ہوتا ہم. چنگچی کو اپنی کرولا سمجھ لیتے ہیں،، ہمیں مڈل کلاس ہونے پہ فخر ہے ہم زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارتے ہیں...