30/05/2025
ڈڈیال (وقاص چوہدری سے)
ڈڈیال شہر کے نواحی علاقے خادم آباد میں ایک شخص نے چوہدری ظفر اقبال پر گولی چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے گولی زخمی کے ٹانگ پر لگی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مقامی افراد نے ظفر اقبال کو تیزی سے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہےذرائع کے مطابق، مفرور مشتبہ شخص زخمی کا رشتہ دار ہے تاہم فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو سکی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈڈیال پولیس ہسپتال پہنچی اور زخمی سے ابتدائی بیان حاصل کیا پولیس نے مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقامی افراد نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔