17/07/2025
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ایمرجنسی کے تحت بحالی کے کاموں کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکو مت کی اولین ترجیح ہے، ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی کے تحت پینے کیلئے پانی کی فراہمی، آپ پاشی چینلز، بجلی اورشاہراہوں کی بحالی یقینی بنائی جا ئے،کمشنر اورڈپٹی کمشنر کے پاس موجود فنڈ ز کو بھی استعمال کیا جا ئے،وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کی جانب سے بحالی کے کام ایمر جنسی پورٹل پر آپ لوڈ کرنے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہو ئے کہا کہ بحالی کے کاموں میں غیر ضروری تاخیر ناقابل برداشت ہے،اعلیٰ آفیسران متاثرہ علا قوں کا بروقت دورہ کریں اورمقررہ ٹائم لائنز کے مطابق بحالی کے کاموں پر ایمر جنسی کے نفاذ کیلئے بروقت پورٹل پر اپ لوڈ کریں،وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکر یٹری اور سیکر یٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ ایمر جنسی کے نفاذ کیلئے جمعہ کے روز متعلقہ فورم کا اجلاس طلب کریں اورتمام ڈپٹی کمشنر ز کو پا بند بنایا جا ئے کہ فورم کے انعقاد سے قبل بحالی کے کاموں کیلئے ایمر جنسی نافذ کرنے کیلئے متعلقہ پورٹل پر آپ لوڈ کریں اور ان کی بحالی کے کاموں پر ایمر جنسی نافذ کیا جائے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا آپ پاشی کے چینلز متاثرہونے کی وجہ سے مقامی زمینداروں کو فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثریں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ آفیسران ایمانداری سے اپنی صلاحتیں بروئے کا رلا ئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صو بائی حکو مت سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد علی قائد، صد رپا کستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و ممبر اسمبلی امجد ایڈووکیٹ، ایڈیشنل چیف سیکر یٹری،سیکر یٹری برقیات،صوبائی سیکر یٹری داخلہ سمیت محکمہ خزانہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ موصلات و تعمیرات اور دیگرمحکموں کے آفیسران اجلاس میں شریک تھے۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز نے بھی بذریعہ ویڈیولنک وزیر اعلیٰ کو متعلقہ اضلا ع میں سیلاب کے نقصانا ت کے متعلق آگاہ کیا۔