
18/04/2025
ایک عام شخص کو روزانہ اپنے فی کلوگرام وزن کے حساب سے 0.8 گرام پروٹین درکار ہوتے ہیں۔
مطلب ایک شخص جس کا وزن 60 کلو گرام ہے اُس کو ایک دن میں 48 گرام پروٹین کے درکار ہوتے ہیں۔
ایک انڈہ اپنے اندر چھ گرام پروٹین رکھتا ہے
سو گرام چکن میں 25-30 گرام پروٹین ہوتے ہیں
ایک روٹی میں تین سے چھ گرام پروٹین ہوتے ہیں
جبکہ دالوں اور نٹس کے سو گرام میں بھی بیس گرام کے لگ بھگ پروٹین ہوتے ہیں
پروٹین کی کمی غریب ممالک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں مشکل ہو جاتی ہیں۔
پروٹین کی کمی کی وجہ سے آپ کا مسل ماس کم ہو جاتا ہے یہ کم مسل ماس آپ کے صحت مند مسلز میں کمی پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو ہر وقت نقاہت محسوس ہوتی ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ آپ کے چہرے کے خدوخال تیزی کے ساتھ بدلتے ہیں جس کی وجہ سے بڑھاپا جلدی آتا ہے۔
پروٹین سے بھرپور خوراک اپنے اندر کم کیلوریز رکھتی ہے لیکن پروٹین ہضم ہونے میں وقت لیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جسم کو بھرے پیٹ کا احساس دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ جن کی خوراک میں پروٹین کم ہوں ان میں ذیابطیس، موٹاپہ اور دل کی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں۔ کیونکہ دوسری صورت میں آپ زیادہ سے زیادہ کاربوہائیڈریٹ یا فیٹ لے کر اپنا پیٹ بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسی لئے جب آپ کو وزن کم کرنا ہو تو کم کھانے کی بجائے زیادہ تر نیوٹریشنسٹ آپ کو پروٹین سے بھرپور اور کاربوہائیڈریٹس کم رکھنے والی خوراک ریکمنڈ کرتے ہیں۔
بذات خود کاربوہائیڈریٹس بھی نقصاندہ نہیں ہیں بلکہ آپ کے جسم کی پچاس سے ستر فیصد انرجی ان سے حاصل ہوتی ہے۔ لیکن پروٹین کی عدم دستیابی میں ہم حد سے زیادہ کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس لیتے ہیں جو کہ موٹاپے، ذیابطیس اور دوسری پیچیدگیوں کی وجہ بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ پروٹین کی کمی بچوں کی بڑھوتری پہ اثر انداز ہوتی ہے۔ وہ ممالک جہاں کوالٹی پروٹین جو کہ بیف، مٹن یا مچھلی ہے، زیادہ کھایا جاتا ہے وہاں کے لوگوں کا قد پانچ فٹ گیارہ انچ سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش یا افریقہ میں اوسط قد کے کم ہونے کی وجہ یہاں پروٹین کا دستیاب نا ہونا ہے۔
اسی طرح ان کی کمی کی وجہ سے آپ کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں ہڈیاں ٹوٹنے یا ایسی دوسری کنڈیشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اور کم پروٹین کی وجہ سے آپ کے جسم میں کم ہیموگلوبن بنتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو آئرن کی کمی ہوتی ہے۔
آخر میں پروٹین کی کمی آپ کی ذہنی صلاحیتوں پہ اثر ڈالتی ہے۔ جس کے نتیجے میں کم آئی کیو، ذہنی گروتھ کا نا ہونا، موڈ ڈس آرڈر جیسا کہ جلدی غصے میں آجانا اور متشدد ہونے جیسی علامات بھی سامنے آتی ہیں۔
اس لئے اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو اپنی خوراک میں اور خاص طور پر اپنے بچوں کی خوراک میں پروٹین کا انٹیک زیادہ کریں۔ اگر چکن مہنگا ہے تو دالوں سے کمی پوری کرنے کی کوشش کریں لیکن دن میں کم سے کم 0.6 گرام پروٹین فی کلو کے حساب سے ضرور دیں۔
جبکہ میرے خیال سے ابھی یہ شرح 0.2 یا 0.3 گرام فی کلو کی ہے۔
یہ پوسٹ اپنے گھر والوں کو ضرور پڑھائیں خاص کر بیویوں کو!
ضیغم قدیر