#پشین
پاکستان تحریک انصاف پشین ضلعی سیکٹریٹ میں اج ایک اہم میٹنگ ضلعی صدر شاہ نواز کھرل کی صدارت میں ہوٸی
جس میں پشین کی منشیات فروش کے خلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران قباٸلی عماٸدین کے ساتھ رابطہ کرکے بہت جلد لاٸحہ عمل طے کرینگے
صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پشین
قمر جمال کاکڑ
21/08/2025
مکمل ویڈیو
۔16-اگست کو بروز اتوار، میونسپل کارپوریشن پشین میں عوامی حق کی ایک بھرپور آواز بلند ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف پشین کے ضلعی صدر سید شاہنواز کھرل، تحصیل صدر قمر جمال کاکڑ، جنرل سیکریٹری حاجی محمد کاکڑ، تحصیل پشین سوشل میڈیا ہیڈ فضل الرحمان علیزئی سٹار یونٹ صدر نور محمد آزاد انصاف رکشہ یونین صدر اصغر ترین اور سینکڑوں کارکنان عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ٹھیکدار آصف کی طرف سے شروع کیے گئے ناقص اور عوام دشمن کام کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ اپنے مضبوط احتجاج سے روک بھی دیا۔ کیڈٹ کالج سے پشین بازار تک تراٹہ مین روڈ کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس بھی پہنچی، تھانے کی نوبت بھی آئی، مگر کارکنان ڈٹے رہے۔ یہ احتجاج پیغام ہے کہ تحریک انصاف پشین کسی کو عوامی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔ ہم عوام کے حق کے لیے لڑتے تھے، لڑ رہے
ہیں اور لڑتے رہیں گے۔
اس ویڈیو کو نیٹ بند ہونے کی
وجہ سے وقت پر شائع نہ کر سکا
صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پشین قمر جمال کاکڑ
21/08/2025
آج 14 اگست کے موقع پر پشین کی غیرت مند دھرتی پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سید شاہ نواز کھرل نے جشنِ حقیقی آزادی ریلی کے بعد ایک ولولہ انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کس قربانی اور جدوجہد سے یہ وطن حاصل کیا، اور آج ہم عمران خان کی قیادت میں ایک نئی جنگ لڑ رہے ہیں—یہ جنگ انصاف، آئین کی بالادستی اور عوام کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ سید شاہ نواز کھرل نے پشین کے عوام کے جوش و خروش کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی جبر، دھونس یا سازش کے آگے نہیں جھکیں گے، اور جب تک اس ملک کا ہر شہری آزاد اور بااختیار نہیں ہو جاتا، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پشین قمر جمال کاکڑ
12/08/2025
اڈیالہ جیل کے سامنے سے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خانم کی گرفتاری فسطائیت، بزدلی اور ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے۔ یہ اس ٹوٹے ہوئے نظامِ انصاف کا کھلا ثبوت ہے جہاں ظالم آزاد اور حق کی آواز بلند کرنے والے پابندِ سلاسل ہیں۔ ہم اس شرمناک اور غیر آئینی حرکت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضح کر دیتے ہیں کہ یہ آمرانہ ہتھکنڈے نہ ہمیں خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ ہمارے حوصلے توڑ سکتے ہیں۔ سچ کی یہ مشعل بجھانے والے خود تاریخ کے کوڑے دان میں جائیں گے، جبکہ عمران خان اور ان کے چاہنے والے سرخرو ہوں گے۔
صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پشین قمر جمال کاکڑ
12/08/2025
#بلوچستان
بلوچستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری انٹرنیٹ کی بندش کو نہ صرف غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتا ہوں بلکہ اسے عوام کے بنیادی حقوق پر ایک کھلا حملہ سمجھتا ہوں۔ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران سچ سے خوفزدہ ہیں اور عوامی شعور کو دبانے کے لیے ہر حد پار کر رہے ہیں۔ اس ظالمانہ پابندی نے طلبہ کے تعلیمی سلسلے کو توڑا، مریضوں کو بروقت علاج سے محروم کیا، کاروبار کی معیشت کو مفلوج کر دیا اور عوام کو دنیا سے کاٹ دیا ہے۔ میں واضح کرتا ہوں کہ بلوچستان کی باشعور عوام کسی بھی جبر کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف ہر محاذ پر عوام کی آواز بن کر اس ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہے گی، کیونکہ ہم حق، آزادی اور انصاف کی جدوجہد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پشین
قمرجمال کاکڑ
06/08/2025
شکریہ
PTI ٹائیگرز
&
PMAP
05/08/2025
آج پشین کی تاریخ کا ایک اور سنہرا دن!
پاکستان تحفظ آئین کے تحت پاکستان تحریک انصاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان، پُرامن اور کامیاب احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا، جس کی قیادت پاکستان تحریک انصاف ضلع پشین کے صدر سید شاہ نواز خان کھرل اور پشتونخواں ملی عوامی پارٹی پشین کے ضلعی صدر عمر خان ترین نے کی۔
پشین کی باشعور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے آئین کی بالادستی، عمران خان کی رہائی، اور عوامی حقوق کے تحفظ کا بھرپور پیغام دیا۔
یہ تصویریں صرف ایک ریلی کی نہیں بلکہ عوام کی بیداری، جمہوریت کی بحالی اور ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کی دلیل ہیں۔
اپنے دوستوں تک یہ پیغام پہنچائیں، اور ان تاریخی لمحوں کا حصہ بنیں۔
صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پشین قمر جمال کاکڑ
05/08/2025
شکریہ پشین غیور عوام
شکریہ پاکستان تحریک انصاف ٹائیگرز
شکریہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پشین قمرجمال کاکڑ
05/08/2025
#پشین
ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پشین شاہ نواز کھرل صاحب 5 اگست پشین احتجاجی ریلی سے خطاب کرہے ہیں
صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پشین قمر جمال کاکڑ
Address
Nazd Norani Masjid Haji Jamaluddin Kaloni Killi Trath
Be the first to know and let us send you an email when Qamar Jamal Kakar Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.