Tariq Jadoon

Tariq Jadoon Political & social worker| advocating for justice & humanity. President PTI Youth Wing Teh Puran. Ex-member KP National Youth Assembly
(1)

🛑Political & social worker| advocating for justice & humanity.
🛑President PTI Youth Wing Teh Puran.
🛑Ex-member KP National Youth Assembly
🛑Software Developer, AI Jr. Engineer & Digital Marketer

Quote:
"Compromise for your Dream but NEVER Compromise on your Dream.” — Imran Khan. Social Media Links: 👇

X/Twitter 👉 https://x.com/TariqMJadoon1?s=09

Instagram 👉https://www.instagram.com/tariqjadoon19

47/

TikTok 👉https://www.tiktok.com/

Thread 👉https://www.threads.net/

Bluesky 👉https://bsky.app/profile/tariqjadoon.bsky.social

Linkedin
https://www.linkedin.com/in/tariqjadoon/

08/02/2025
08/02/2025

پہلے پاکستان کی تاریخ کا یوم سیاہ 16 دسمبر 1971 تھا، وہ کیوں ہوا وجوہات سمجھ میں نہیں آتی تھیں-
لیکن جب 8 فروری 2024 کو عوام کے حقوق پر کھلا ڈاکہ ڈالا گیا تو تب سمجھ آئی کہ تب بھی کیسے مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا-

07/02/2025
‏بانی چیئرمین عمران خان کا "یوم یکجہتی کشمیر" کے حوالے سے خصوصی پیغام‏یوم یکجہتئ کشمیر پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ...
05/02/2025

‏بانی چیئرمین عمران خان کا "یوم یکجہتی کشمیر" کے حوالے سے خصوصی پیغام

‏یوم یکجہتئ کشمیر پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم من حیث القوم کشمیریوں کے حقوق کے حصول تک ان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ 7 دہائیوں سے کشمیر پر تسلط اور جبر و فسطائیت کا راج ہے اس کے باوجود کشمیریوں کا جذبہء آزادی ماند نہیں پڑ سکا۔ اس میں عقل والوں کے لیے یہ پیغام پنہاں ہے کہ بندوق کے زور سے نظریات تبدیل کئے جا سکتے ہیں نہ جذبہ آزادی کو مٹایا جا سکتا ہے۔ اس سے میرے اس بیانیے کو بھی تقویت ملتی ہے کہ فوجیں تعینات کرنے سے کبھی بھی سول مسائل کا حل ممکن نہیں ہوتا۔

‏کشمیریوں کو اقوم متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ اس خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جس کے لیے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ میں ایک مرتبہ پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

‏بطور وزیراعظم میں نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے سفارتی سطح پر مسلسل کوششیں کیں۔ میرا شروع دن سے یہی موقف ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دوستانہ تعلقات کا قیام اقوم متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

‏پاکستان میں جب بھی تحریک انصاف کی حکومت واپس آئی کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد کو اسی سرے سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ بحیثیت قوم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تب تک کھڑے رہیں گے جب تک ان پر آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوتا۔ انشاء اللہ وہ دن آ کر رہے گا جب میری کشمیری قوم کو آزاد فضا میں سانس لینا نصیب ہو گااور اس جنت نظیر وادی میں بندوقوں کی بجائے آزادی کے نغمے گونجیں گے، انشاء اللہ

ہم اور باقی دنیا . فرق واضح ہے۔
04/02/2025

ہم اور باقی دنیا . فرق واضح ہے۔

03/02/2025

‏فتنہ یوسف کذاب اور زید زمان حامد!

اصل نام یوسف علی تھا فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں پیدا ہوا، والد کا نام وزیر علی تھا ایف ایس سی پاس کی اور فوج میں کمشینڈ آفیسر بھرتی ہوا لیکن اپنی قبیح حرکات کی وجہ سے کیپٹن بنتے ہی نکال دیا گیا، فوج سے لات پڑنے کے بعد اسلامیات میں ایم اے کیا اور مزید تعلیم کیلئے ایران چلا گیا، ایران سے واپس آیا تو گلبرگ گرلز کالج لاہور کی اسسٹنٹ پروفیسر طیبہ سے شادی کر لی، ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ نے یوسف علی کی مدد کی اور اسے سعودی عرب نوکری کے لیے بلا لیا، یوسف علی کچھ عرصہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ صاحب کے گھر جدہ میں ہی رہا، کچھ ہی دنوں میں غلام مرتضیٰ کو اس کے باطل عقائد و نظریات کی بھنک پڑ گئی اور 1988 میں اسے سعودی عرب سے واپس بھیج دیا، واپس آ کر یوسف علی نے لوگوں کو بتایا کہ وہ سعودی عرب میں سفیر رہ کر آیا ہے.

یوسف علی نے خود کو علامہ یوسف علی کہلوانا شروع کیا اور مختلف اخبارات و رسائل میں مضامین لکھے، پھر کچھ عرصے تک ابو الحسین کے نام سے سیرت النبی لکھنی شروع کر دی، 1992 میں زید حامد یوسف علی سے مل گیا زید حامد کا اصل نام زید زمان حامد ہے اس کا باپ فوج کا ریٹائرڈ کرنل تھا، اس کا نام زمان حامد تھا، یوسف علی اور زید حامد دونوں نے لاہور کے علاقے شادمان کی ایک مسجد میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا لیکن اہل محلہ نے کچھ ہی دنوں میں ان دونوں کو مسجد سے نکال دیا، آخرکار ملتان روڈ پر دربار بیت الرضا اور اسی کے ساتھ مسجد میں بیٹھ گئے، یہاں آنے والے اکثر لوگ انپڑھ تھے لہٰذا یہاں ان دونوں کی دوکانداری چل نکلی، ہر جمعرات کو لنگر کا انتظام کیا جاتا آنے والے لوگوں کو بٹھا کر گھنٹہ بھر زید حامد اور یوسف علی کی تقریریں سننی پڑتیں اور پھر کھانا ملتا، آہستہ آہستہ انہوں نے لوگوں کو نبی اکرمﷺ کے دیدار کا جھانسہ دینا شروع کیا، ڈھول تاشے بجائے جاتے جس میں مرد عورت اکٹھے دھمالیں ڈالتے، لوگوں نے زکوٰۃ، خیرات، صدقات، چندے اور لنگر کے نام پر کروڑوں روپے دیئے جس سے یوسف علی نے ڈیفنس لاہور میں عالی شان کوٹھی خرید لی قیمتی گاڑیاں نوکر چاکر اس کے علاوہ تھے۔

یوسف علی نے 28 فروری 1997 کو "ورلڈ اسمبلی آف مسلم یونائٹی" کے نام سے بیت الرضا میں ایک بڑا جلسہ کیا اور اسی جلسے میں اس کذاب نے نبوت کا دعوی کیا، جلسے میں شریک سو سے زائد مریدوں کو صحابہ اور زید زمان کو اپنا خلیفہ قرار دے دیا اور کہا کہ زید زمان حامد (نعوذ باللہ) سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ جیسا خلیفہ ہے، اس واقعے کے ایک مہینے بعد 29 مارچ 1997 کو دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث اور شیعہ مکاتب فکر کے کچھ علماء جمع ہوئے اور سیشن کورٹ لاھور میں یوسف علی کے خلاف توہین رسالت کی درخواست دے دی۔

زید زمان حامد یوسف علی کا وکیل بنا اور اسکو چھڑانے کی کوششیں کرتا رہا یہ کیس تقریباً تین سال تک چلتا رہا، 5 اگست 2000 کو سیش کورٹ جج جناب میاں محمد جہانگیر نے یوسف علی کو سزاۓ موت کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور اس کے نام سے "علی" کا لاحقہ حذف کر کے "کذاب" لکھنے کا حکم دیا.

یوسف علی، یوسف کذاب بن گیا، زید زمان حامد نے اس فیصلہ کو عدل و انصاف کے منافی قرار دیا اور یوسف کذاب کے حق میں پریس کانفرنسیں کرنی شروع کر دیں، زید حامد نے امریکی اور برطانوی سفارت خانوں کے بہت چکر لگائے، یورپی یونین کو درخواستیں دی گئیں اور اسائیلم مانگتا رہا، یوسف کذاب کو بھگانے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئی تھیں کہ یہ خبر لیک ہو گئی. کوٹ لکھپت جیل کے ہی ایک قیدی طارق نے اسے قتل کر دیا.

یوسف کذاب کے جہنم واصل ہونے کے بعد زید زمان حامد انڈر گراؤنڈ چلا گیا، پھر ایک مخصوص ایجنڈے اور مشکوک فنڈنگ کے ساتھ دوبارہ ٹی وی چینلز پر نمودار ہوا، براس ٹیکس (Brass Tacks) نامی پروگرام سے مشہور ہوا اور پھر لال ٹوپی پہنے دفاعی تجزیہ نگار، مذہبی اسکالر اور اعلیٰ دانشور بنا پاکستانیوں کو غزوہ ہند کی تیاریاں کراتا رہا۔

جس تقریب میں یوسف کذاب نے زید حامد کو نعوذباللہ شرفِ صحابیت سے نوازا اس کی آڈیوز یو ٹیوب پر موجود ہیں جبکہ زید حامد کے قریبی دوست اور رفقا اس تقریب کے عینی شاہدین میں‌ سے ہیں‌، زید حامد نے آج تک اپنے کفریہ کلمات اور عقائد سے برات کا اعلان نہیں کیا اس کی اعلانیہ توبہ اور برات کی ویڈیو کسی کو ملے تو ضرور شیئر کریں۔

02/02/2025

مخبوط الحواس مسٹنڈا

02/02/2025

Hazrat Usman Ghani (RA), the third Caliph of Islam, purchased a well in Medina and dedicated it as a charitable endowment (waqf) for the benefit of the community. Over time, this endowment has grown to include a hotel in Medina, known as the Waqf Outhman Bin Affan Hotel. The profits generated from this hotel continue to support various charitable causes, maintaining Hazrat Usman's legacy of generosity.

بلا عنوان
01/02/2025

بلا عنوان

01/02/2025

عمران بھائی شکریہ کس بات کا، ایک بھائی نے بھائی کا فرض نبھایا ہے آپ ہمارے مہمان تھے اور آپ کی جان و عزت کی حفاظت ہم پر فرض تھی، اپنے ساتھیوں، قبیلے اور افغان بھائیوں کا تاحیات شکر گزار و مقروض رہوں گا کہ انہوں نے ہمیشہ کیطرح مجھے عزت دی اور میرے بھائی کی حفاظت کی، سلامت رہیں 🙏

01/02/2025

وطن کی مٹی گواہ رہنا!!

ڈیل کرکے لوٹا ہوا مال اٹھا کر خصوصی طیاروں سے فرار ہونے میں اور اپنے مؤقف پر ڈٹے رہ کر جان ہتھیلی پر رکھ کر ہجرت کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ مجھےفخر ہے کہ میرے رب نے ہر ظلم کے خلاف مجھے استقامت عطا فرمائی۔میں نے بدترین تشدد اور خوفناک قید کاٹی ہے۔ 10گرفتاریاں اور درجنوں مقدمےہوئے۔ حج تک سے زبردستی روکا گیا مگر میرے رب نے مجھے صبر دیا۔

*_عمران ریاض خان_

Address

Shangla

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tariq Jadoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tariq Jadoon:

Share