
05/08/2025
نو تعینات ایس ایچ او کاٹلنگ سب انسپکٹر اعجاز خان ایک ایماندار، فرض شناس اور پیشہ ور نوجوان آفیسر ہیں۔ وہ قانون کی بالادستی، عوام کی خدمت اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی سابقہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہر ذمہ داری کو خلوص نیت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ نبھاتے ہیں۔پولیس کے اعلی حکام کا یہ فیصلہ علاقے کے عوام کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔ہم پرامید ہیں کہ نوتعینات ایس ایچ او تھانہ کاٹلنگ علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کی سدباب اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔