Sahil wrrites

  • Home
  • Sahil wrrites

Sahil wrrites - _ہــؔمــؔیــؔشــؔہ یــؔاد رکھــؔو، ہــؔر تــؔاخــؔیر اور ہــؔر مشکــؔل کــؔے پیــؔچھــؔے اک مــؔقــؔصــؔد ہــؔوتــؔا ہــؔے۔ 🌸🌿𔗫_

19/05/2026

‏وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور عمران خان کی بہنوں سمیت پورے قافلے کو 26 نمبر چونگی کے قریب اسلام آباد پولیس نے زبردستی روک لیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پرامن طریقے سے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے اڈیالہ جیل جا رہا تھا۔

جعلی حکومت اور اسلام آباد پولیس کی فسطائیت کے باعث ایک پرامن اور جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عوامی نمائندوں، سیاسی کارکنان اور عمران خان کی فیملی کو روکنا بنیادی جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

‏🚨 سائفر کی اوریجنل کاپی سامنے آ گئیڈونلڈ لوُ نے پاکستانی سفیر کو کہا کہ “اگر تحریک عدم اعتماد سے وزیراعظم (عمران خان) ک...
18/05/2026

‏🚨 سائفر کی اوریجنل کاپی سامنے آ گئی

ڈونلڈ لوُ نے پاکستانی سفیر کو کہا کہ “اگر تحریک عدم اعتماد سے وزیراعظم (عمران خان) کو ہٹا دیا گیا تو “سب معاف کر دیا جائے گا” کیونکہ روس کا دورہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا-
ورنہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مزید سختی سے isolate/اکیلا کر دیا جائے گا”

ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ‎ تھا اور عمران خان سچا تھا اور سچا ہے!!
خان صاحب پھر سرخرو

17/05/2026

*🚨اسراـ ئیل کی دفاعی کمپنی کے قریب دھماکا، آگ کے شعلے دور تک دکھائی دیے*

اسرا- ئیل کی دفاعی کمپنی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے آگ کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

عبرانی میڈیاکے مطابق دھماکا مقبوضہ بیـت المـقـدس کے مغربی علاقے بیت شمیش میں ہوا اور فوج نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکا حساس تنصیب میں ہوا ہے، بعض اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں ہیوی اور لائٹ راکٹ انجن بنائے جاتے ہیں جن میں ایرو ٹو، ایرو تھری ، سلور اینکر راکٹ انجن، براک ایٹ اور براک ایم ایکس میزائلوں کے انجن بھی شامل ہیں

جبکہ دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے اس بارودی ٹھکانے پر ڈرون اٹیک کیا جو کہ کامیاب رہا

15/05/2026

‏دنیا جانتی ہے کہ گزشتہ انتخابات میں یہ پارلیمنٹ کس طرح وجود میں لائی گئی۔ جنابِ اسپیکر پارلیمنٹ کی باقاعدہ بولی لگی، کروڑوں میں سیٹیں بیچی گئیں، وہ پارٹی جو سب سے پاکستان کی پاپولر پارٹی تھی، پھر بھی پتہ نہیں ڈیڑھ سو نشستوں پہ یا دو سو نشستوں پہ اس پارٹی نے الیکشن لڑا اور وہ سارے پروگرام کو برباد کر دیا، خدا بھلا کرے پاکستان کی یوتھ کا۔
اس کے بعد جب پارلیمنٹ بنی اس میں اسپیکر صاحب، ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ کی توجہ چاہیے۔ جی بولیں۔
اچھا، یہ ہمارے سب سے سینئر پارلیمنٹیرین ہیں، جنابِ اسپیکر پھر اسمبلی میں جو حالت تھی آپ کو یاد ہے، چار مہینے تک اس اسمبلی میں وہ ہنگامہ تھا کہ کسی کو کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔ اس کے باوجود کہ ایک غلط پارلیمنٹ، ناروا پارلیمنٹ، ہم نے کوشش کی، تحریکِ انصاف کے لوگوں نے کوشش کی کہ اس ماحول کو ذرا اچھائی کی طرف لے جایا جائے۔"

14/05/2026

‏عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر جا چکی ہے اس بات کی تصدیق سلمان اکرم راجہ نے کر دی ہے
اتنی بڑی خبر تھی جو اب ان خبروں کے نیچے آ کر دب چکی ہے کہ PTI کی ڈیل ہو رہی ہے
سابقہ وزیراعظم کی آنکھ کا علاج نہ ہونے اور جیل کے انتظامات کیوجہ سے چلے جانا ایک سانحہ ہے
مطیع اللہ جان

12/05/2026

"عمران خان نے 128 دن کا دھرنا دیا ۔ آپ سب کو بھی ہمت کرنی پڑے گی۔ جدوجہد کرنی پڑے گی۔" علیمہ خان
پارلیمنٹرینزز کو انہوں نے سبز باغ دکھائے ہوں گے کہ عمران خان نے جیل سے نکلنا نہیں۔
ان کو سوچنا چاہیے کہ ان کی عزت تبھی بنے گی جب وہ اسمبلی میں مزاحمت کریں گے اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے

نورین خان آن فائر 🔥

11/05/2026

🚨کپاس کا شعبہ بے مثال سپلائی بحران کا شکار صنعتیں بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئیں..!!

ڈان اخبار کیمطابق ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جننگ سیزن کے آغاز سے قبل ملک میں کپاس کا ذخیرہ 10 ہزار گانٹھوں سے بھی کم رہ گیا ہے خدشہ ہے کہ چند ہفتوں میں کپاس کی شدید قلت کے باعث بعض ٹیکسٹائل ملز جزوی طور پر بند ہو سکتی ہیں پاکستان افغانستان سرحد کی بندش کے باعث افغانستان سے تقریباً 5 لاکھ کپاس کی گانٹھیں پاکستان نہ آ سکیں، جبکہ بعد ازاں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ نے کپاس کی درآمدات کو مزید متاثر کیا، جس کے نتیجے میں مقامی ٹیکسٹائل ملز کے لیے سپلائی بحران مزید سنگین ہو گیا..!!

10/05/2026

‏حکومتی ترجمان کہتا ہے:

عوام ٹیکس نہیں دیتی، اسلئے ہم نے پٹرول پر لیوی لگا دی

ٹیکس کون نہیں دیتا؟
۱- پچھلے چار سال میں جن کے سو ارب ڈالر اُڑ کر با حفاظت دبئی پہنچ گئے
۲- وہ جنکے نام دبئی لیکس، پنڈورا لیکس، پانامہ لیکس اور سوئس لیکس میں ہیں
۳- وہ جو ارب پتی ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے
۴- وہ جو کاروبار سے کروڑوں کماتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے
۵- وہ جنکی جائیداد ایون فیلڈ، دبئی، بلجیم، آسٹریلیا، نیو یارک، لندن، سوئزرلینڈ اور فرانس میں ہے

ٹیکس کون دیتا ہے؟
۱- وہ جو سرکاری ملازم ہے
۲- وہ جو منی لانڈرنگ نہیں کرتا
۳- وہ جو رزق حلال کماتا ہے
۴- اور ہر غریب آدمی جو نجلی اور پٹرول استعمال کرتا ہے،

یعنی پانچ فیصد اشرافیہ جو اربوں کی ناجائز کمائ پر ٹیکس نہیں دیتے، اُن سے ٹیکس لینے کیلئے پٹرول پر لیوی لگا دیا اور بجلی مہنگی کر دی

کیا ڈفر، پٹواری اور جاہل جیسے الفاظ ایسی پالیسی بنانے والے کیلئے استعمال ہونے چاہیے؟ آپ بتائیں

09/05/2026

*پاک فوج کا سیاست میں کوئی تعلق نہیں, ڈی جی آئی ایس پی آر*

*اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈائری برانچ سے ملک کے مقبول ترین لیڈر کو کس نے بغیر وارنٹ اغواہ کیا؟وہ کون تھا جو ہائیکورٹ سے پوری سی ڈی آر چوری کر کے لے گیا؟ اور پھر اس گرفتاری کو سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا تھا*💔🔥

ماشاءﷲ کیا ہی کہنے ۔۔۔🤷پنجاب کا پہلا نمبر __________شکریہ کس کا ادا کریں؟ فیل ہونے والے 5لاکھ میں سے 3لاکھ 58ہزار کا تعل...
08/05/2026

ماشاءﷲ کیا ہی کہنے ۔۔۔🤷
پنجاب کا پہلا نمبر __________شکریہ کس کا ادا کریں؟
فیل ہونے والے 5لاکھ میں سے 3لاکھ 58ہزار کا تعلق پنجاب سے
نظام تعلیم کا بڑا غرق کردیا
اساتذہ اکرام کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

ایرانی بحریہ:امریکی دہشت گرد فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بندرگاہ جاسک کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر پر جارحی...
08/05/2026

ایرانی بحریہ:
امریکی دہشت گرد فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بندرگاہ جاسک کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر پر جارحیت، اور امریکی دہشت گرد فوج کے ڈسٹرائرز کے آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے کے بعد، مختلف بیلسٹک میزائلوں اور اینٹی شپ کروز میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے ایک وسیع اور انتہائی درست مشترکہ آپریشن کیا گیا، اور ایک طاقتور وار ہیڈ کے ساتھ دشمن کے ڈسٹرائرز پر فائر کھول دیا گیا۔

انٹیلیجنس مشاہدات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی دشمن کو شدید نقصانات پہنچے، اور دشمن کے تین گیس ٹینکر تیزی سے آبنائے ہرمز سے فرار ہو گئے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahil wrrites posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahil wrrites:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share