Khabar Ba Asar

  • Home
  • Khabar Ba Asar

Khabar Ba Asar KhabarBaAsar is an Urdu language news and current affairs Web Channel.

دنیا کے 10 گندے ترین شہروں میں سب سے اوپر کون ہے؟ویسے تو پاکستانی شہروں خاص طور پر کراچی میں صفائی کے معیار پر کافی باتی...
01/12/2025

دنیا کے 10 گندے ترین شہروں میں سب سے اوپر کون ہے؟

ویسے تو پاکستانی شہروں خاص طور پر کراچی میں صفائی کے معیار پر کافی باتیں کی جاتی ہیں مگر دنیا کا گندہ ترین شہر یورپ میں واقع ہے۔

کم از کم ریڈیکل اسٹوریج نامی کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے صاف اور گندے ترین شہروں کی فہرست میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس فہرست کے مطابق اگر آپ صاف ستھرے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں تو ہنگری کے شہر بداپسٹ میں جانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ دنیا کا گندہ ترین شہر ہے۔

اس فہرست کی تیاری کے لیے ریڈیکل اسٹوریج نے یورو مانیٹر کے ٹاپ 100 شہروں کے انڈیکس کو لیا اور ان تمام شہروں کے حوالے سے گوگل ریویوز کا تجزیہ کیا۔

گزشتہ سال کے 70 ہزار حقیقی آن لائن ریویوز کے تجزیے میں کلین اور ڈرٹی جیسے الفاظ کے ذریعے تعین کیا گیا کہ کسی شہر میں صفائی کے معیار کی کتنی تعریف یا برائی کی گئی ہے۔

کمپنی نے ان تمام شہروں کو نکال دیا جن کے بارے میں ریویوز کی تعداد 100 سے کم تھی۔

آخر میں دریافت ہوا کہ 37.9 فیصد ریویوز میں بڈاپسٹ کے صفائی کے معیار پر تنقید کی گئی تھی اور وہاں گرد و غبار کی شکایات کی گئیں۔

اٹلی کا شہر روم دنیا کا دوسرا گندہ ترین شہر قرار دیا گیا کیونکہ 35.7 فیصد ریویوز میں وہاں مٹی کی بھرمار کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

امریکی شہر لاس ویگاس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا جبکہ اٹلی کا شہر فلورنس چوتھے، فرانس کا شہر پیرس 5 ویں، اطالوی شہر میلان چھٹے، اٹلی کا ایک اور شہر ویرونا 7 ویں، جرمن شہر فرینکفرٹ 8 ویں، بیلجیئم کا شہر برسلز 9 ویں اور مصری شہر قاہرہ 10 ویں نمبر پر رہا۔

اگر دنیا کے صاف ترین شہروں کی بات کی جائے تو پولینڈ کا شہر Krakow اس حوالے سے سرفہرست ہے۔

اس کے بعد متحدہ عرب امارات کا شہر شارجہ دوسرے جبکہ سنگاپور تیسرے نمبر پر رہا۔

پولینڈ کا ایک اور شہر وارسا چوتھے، قطر کا شہر دوحا 5 ویں، سعودی شہر ریاض چھٹے، چیک ری پبلک کا شہر پراگ 7 ویں، عمان کا شہر مسقط 8 ویں، یو اے ای کا شہر دبئی 9 ویں جبکہ جاپانی شہر Fukuoka کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے: سینیٹر فیصل واوڈااسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا  نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج ک...
01/12/2025

بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے: سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیےخیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے کہوں گا وہ اپنی حکومت چلائیں، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی ان کی نا اہلی کا سبب بن سکتی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے، اگرآپ نے غنڈہ گردی کرنی ہےتو پھرہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں، اگر کسی اور نام کا قرعہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں ہوسکتا، فیصل کریم کنڈی کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اگر اب بھی انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکریں مارتے رہیں، دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے کہ آپ سیاسی طور پر وزیراعظم اور صدر مملکت کے پاس جائیں، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے سے ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا، ہر مسئلے کی چابی صدر آصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیان اور اسمبلی میں آنا بتاتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔

ابھیشیک شرما کی دھوں دار بیٹنگ..!12 گیندوں پر ففٹی اور 32گیندوں پر سنچری بنا ڈالیبھارت کے  جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما ...
01/12/2025

ابھیشیک شرما کی دھوں دار بیٹنگ..!
12 گیندوں پر ففٹی اور 32گیندوں پر سنچری بنا ڈالی

بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اور 32 پر سنچری بناکر مخالف ٹیم کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

ابھیشیک شرما نے اتوار کو سید مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگال کے خلاف اپنی جارحانہ بیٹنگ سے ایک بار پھر سب کو متاثر کیا اور متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر ابھیشیک شرما نے بنگال کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں میں 50 رنز مکمل کیے، جو مینز 20 کرکٹ میں کسی بھارتی بیٹر کی مشترکہ طور پر دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔

25 سالہ ابھیشیک شرما نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کو جاری رکھا اور صرف 32 گیندوں میں اپنی 8ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر چھٹی تیز ترین سنچری ہے۔

ابھیشیک شرما نے بنگال کے خلاف 52 گیندوں پر 148 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

اس دھواں دار اننگز کی بدولت پنجاب نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 310 کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا، جو سید مشتاق علی ٹرافی کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگال کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 198 رنز بناسکی۔

01/12/2025

کے پی میں گورنر راج !وفاقی اورکے پی حکومت آمنے سامنے..!
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا دھما کے دار اعلان

غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی...
01/12/2025

غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے ای چالان کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل کا سبب بننے والی غیرقانونی پارکنگ کے ای چالان کیے جائیں گے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ تمام مخدوش پیڈسٹرین پلوں کی مرمت کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 20 پلوں کی مرمت کی جارہی ہے۔

اجلاس میں ٹریفک کے دباؤ کا سبب بننے والی پارکنگ کے حوالے سے تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ کو فعال بنانے اور شاپنگ مال کی بیسمنٹ پارکنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک دباؤ کو دور کر نے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی جنوبی نے کہا کہ صدر میں 22 تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ سے تجاوزات ختم کرکے پارکنگ کے لیے خالی کروالی گئی ہیں۔

عازمین حج کیلئے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ..!وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے جانے والے عزام کرام کے لیے طبی ما...
01/12/2025

عازمین حج کیلئے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ..!

وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے جانے والے عزام کرام کے لیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کم سے کم عمر25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک ہوگی، حج مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس، 196 پیرا میڈیکس اسٹاف درکار ہے، دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے۔

طبی عملے کے طور پر جانے کے خواہشمند امیدوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا، حج مشن میں درخواست کل تک دی جا سکتی ہے، امیدواروں کا این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق میڈیکل حج مشن کے لیے کم ازکم تین سال کا سرکاری سروس تجربہ لازمی ہے، ریٹائرڈ اہلکار میڈیکل حج مشن کے لیے نااہل ہوں گے، صرف حاضر سروس اہلکار طبی عملے کے لیے اہل ہوں گے۔

منتخب افراد حج کے دوران سعودی عرب میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، میڈیکل مشن کی تعیناتی وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ہو گی، خواتین میڈیکل اسٹاف کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑےگئے..!سیکڑوں افرادکا ضمانتوں کیلئے عدالتوں میں رش لگ گیالاہور  میں ٹریفک  قوانین...
01/12/2025

لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑےگئے..!
سیکڑوں افرادکا ضمانتوں کیلئے عدالتوں میں رش لگ گیا

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے سیکڑوں افراد کا ضمانتوں کے لیے عدالتوں میں رش لگ گیا، پکڑے جانے والوں میں متعدد نوجوانوں کی عمریں 16 سال سے بھی کم ہیں۔

لاہور پولیس نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 روز کے دوران پکڑے گئے 750 سے زائد افراد کو ضلع کچہری میں پیش کیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے 415 ملزموں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

گرفتار ہونے والوں میں متعدد نوجوانوں کی عمریں 16 سال سے بھی کم ہیں۔

ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے انہیں ہتھکڑیاں لگا دیں، پولیس سےکہا تھا کہ چالان کردیں مگر مقدمہ درج کرکےگرفتار کرلیا گیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ نے 415 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 ہزار 970 چالان ہوئے
خیال رہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان ہوئے اور 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپےکے جرمانےکیےگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 23904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں بندکی گئیں، ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزار چالان ہوئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4312 افرادکے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

اسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکا دعویٰدنیااسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہ...
01/12/2025

اسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکا دعویٰ

دنیااسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکا دعویٰ
اسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکا دعویٰ
فوٹو: فائل
اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صیہونی فوج نے گزشتہ ہفتے کے دوران 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکادعویٰ کردیا۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حماس جنگجو رفح میں سرنگوں کےخلاف آپریشن کےدوران مارے گئے۔

خبرایجنسی کے مطا بق جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں، سرنگوں کے اوپرکے علاقے اسرائیلی فوج کےکنٹرول میں ہیں، جنوبی غزہ کےٹنل نیٹ ورک میں موجود جنگجوؤں سےمتعلق مذاکرات جاری ہیں۔

حماس نے جنگجوؤں کے محفوظ راستے کے لیے ثالث ممالک سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

راستہ تبدیل نہیں ہوگا،اسلام آباد کا رخ کریں گے؟مولانا فضل الرحمان نے بڑی دھمکی لگادی مردان :  سربراہ جمعیت علما اسلام(ج...
01/12/2025

راستہ تبدیل نہیں ہوگا،اسلام آباد کا رخ کریں گے؟
مولانا فضل الرحمان نے بڑی دھمکی لگادی

مردان : سربراہ جمعیت علما اسلام(جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے بابوزئی میں تکمیل حفظ القرآن کریم الجامعہ الاسلامیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی اُمیدوں والا ملک ہونا چاہیے تھا.

ہم نے ایسا ملک چاہا تھا جہاں آزادی کے ساتھ دینی اعمال کی ادائیگی ممکن ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک امن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت ہونا چاہیے تھا، حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دیں، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے، عوام کی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ عوام کی خواہشات پر شب خون مارا جا رہا ہے، 27ویں ترمیم کیلئے لوگوں کو خرید کر دو تہائی اکثریت بنائی گئی، کھوکھلی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک آج بھی بند پڑا ہے،افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی،جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے،ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو اَمن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے،مسلح کارروائیوں کے حق میں نہیں ہوں، مسلح گروہ جنگ ترک کریں،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، دوران گفتگو انہوں نے کہا اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

اچانک  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ..!دبئی : متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔متحدہ...
01/12/2025

اچانک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ..!

دبئی : متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول 2.70 درہم (206 پاکستانی روپے ) فی لیٹر جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول 2.58 درہم (197 پاکستانی روپے) فی لیٹر مقرر ہوگیا۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت 2.85 درہم (218 پاکستانی روپے) فی لیٹر تک بڑھ گئی ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہےکہ نئی قیمتیں نافذ العمل ہوگئی ہیں۔

دسمبر میں ایک ساتھ دو چھٹیاں آگئیں..! رواں سال کے آخری مہینے کا آغاز کل سے ہورہا ہے اس ماہ یوم قائد اعظم کی چھٹی کے ح...
01/12/2025

دسمبر میں ایک ساتھ دو چھٹیاں آگئیں..!

رواں سال کے آخری مہینے کا آغاز کل سے ہورہا ہے اس ماہ یوم قائد اعظم کی چھٹی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں کہ 25 دسمبر کو چھٹی ہوگی اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی جبکہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کوہاٹ نے اعلان کیا ہے کہ 25 دسمبر2025 کو چھٹی کی وجہ سے پیپر اب 30 دسمبر کو ہوگا اور رزلٹ 31 دسمبر کو ہوگا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ محترم جناب ظہور خان کی طرف سے پرائمری تا مڈل فال سمسٹر ڈیٹ شیٹ میں ترمیمی مراسلہ جاری کیا۔

آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، پوپ لیوعیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے آزاد فلسطینی ریاست کو ...
01/12/2025

آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، پوپ لیو

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل قرار دیدیا۔

ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، ہم دو ریاستی حل کو ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مرکزی قیادت ہولی سی نے2015 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabar Ba Asar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabar Ba Asar:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share