Voice Of Mohsin Ihsas

  • Home
  • Voice Of Mohsin Ihsas

Voice Of Mohsin Ihsas News, Media And Interviews. This Platforme is Special For Needy And Poor Peoples

بنوں: مون سون شجرکاری مہم کے تحت 120 پھلدار پودے لگائے گئے۔ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں آج گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈ...
17/07/2025

بنوں: مون سون شجرکاری مہم کے تحت 120 پھلدار پودے لگائے گئے۔

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں آج گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی جالندھر میں مون سون شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے ھوا ۔ اسی سلسلے میں آج گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی جالندھر میں ایک خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل جناب سعد اللہ جان صاحب اور کالج اسٹاف نے ملکر مختلف پودے لگائے۔

اس موقع پر پرنسپل سعداللہ جان صاحب نے کہا "شجرکاری صرف ماحول کی بہتری کا ذریعہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ ہمیں مل کر اس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا تاکہ بنوں لنڈی جالندھر کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،  گاؤں ڈھنڈی کلہ کے رہائشی خاجی قاسم خان اچانک شدید بیماری کی وجہ سے ٹاؤن خلیفہ گل نواز ...
16/07/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

گاؤں ڈھنڈی کلہ کے رہائشی خاجی قاسم خان اچانک شدید بیماری کی وجہ سے ٹاؤن خلیفہ گل نواز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ وہ پانچ، چھ معصوم بچوں کے غریب باپ ہیں، جن کے پاس روزگار کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں۔ معمولی آمدنی کے باعث وہ مشکل سے اپنے بچوں کی پرورش کر تا ہے، لیکن اب بیماری نے انہیں مکمل طور پر بے بس کر دیا ہے۔

لہٰذا تمام احباب، رشتہ داروں اور ہمدردوں سے التماس ہے کہ اس کی مالی مدد کر کے ان کے علاج اور بچوں کی کفالت میں حصہ ڈالیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے، اور ہر مشکل میں آپ کی مدد کرے۔ آمین. مجید اللہ! ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر=(03415697881)

15/07/2025

انعام اللہ ماسٹر کی سربراہی میں گنڈی چوک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند۔۔۔

گمشدگی😪👈تقریبااپریل 2025سے شاہ زیب ولد دوست عمل سکنہ میرعلی خیسور شوگی گھر میں کچھ ناراضگی کیوجہ سے لاپتہ ھوگیا ہے ملنے ...
15/07/2025

گمشدگی😪
👈تقریبااپریل 2025سے شاہ زیب ولد دوست عمل سکنہ میرعلی خیسور شوگی گھر میں کچھ ناراضگی کیوجہ سے لاپتہ ھوگیا ہے ملنے پر ذیل نمبروں پر رابطہ کریں 03319795592+03009795592+03339740677

جماعت ہشتم 8th، جماعت نہم 9th اور جماعت دہم 10th کے طلباء اس ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ naنوٹ۔ضلع بنوں کے تمام سکولوں کے...
14/07/2025

جماعت ہشتم 8th، جماعت نہم 9th اور جماعت دہم 10th کے طلباء اس ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ na
نوٹ۔ضلع بنوں کے تمام سکولوں کے طلباء بھی اس ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہمارے سکول کے طلباء کیلٸے یہ ٹیسٹ فری ہوگا۔کوٸی داخلہ فیس نہیں ہوگی۔

 # # # 🔶 **BCU EPI معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا آغاز – RHC ڈومیل** آج **RHC ڈومیل** اور اس سے ملحقہ **یونین کونسلز** ...
14/07/2025

# # # 🔶 **BCU EPI معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا آغاز –
RHC ڈومیل**

آج **RHC ڈومیل** اور اس سے ملحقہ **یونین کونسلز** میں **BCU EPI معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم** کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

اس مہم کے دوران:

📍 **آؤٹ ریچ ٹیمیں** گاؤں، حجرہ جات اور گھروں کا دورہ کریں گی 👶 **پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں** کو **12 اقسام کے حفاظتی ٹیکے** مفت لگائے جائیں گے 💳 ہر بچے کو **EPI ویکسینیشن کارڈ** بھی دیا جائے گا، جو آئندہ کسی بھی ضرورت کے وقت کام آئے گا

# # # 💉 شامل ویکسینز:
- BCG، OPV، Penta، PCV، IPV، Hep B، Measles-1 & 2، اور دیگر 12 بنیادی ویکسین

# # # ⚠️ نوٹ:
حفاظتی ٹیکے معمولی بخار یا درد پیدا کر سکتے ہیں جس کے لیے **پیناڈول یا بروفن** کا استعمال کیا جا سکتا ہے
-
والدین، علما کرام، اور علاقے کے معزز افراد سے گزارش ہے کہ وہ **سہولت کار ٹیموں** سے تعاون کریں


# # # 👥 آگاہی اور سماجی رابطے:

**UCSSO
شمس الرحمن** اور **
COMNet
ٹیمز** نے مہم سے قبل:
-
آگاہی سیشنز
-
کارنر میٹنگز
-
سوشل میڈیا دوستوں اور معززین سے ملاقاتیں

-
اور **سپورٹو سپروژن** شروع کر دی ہے


# # # 🗓️ دورانیہ:

یہ مہم **12 دن** تک جاری رہے گی۔

# # # 📢 والدین سے گزارش:

اگر آپ کا بچہ کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکے سے محروم رہ گیا ہے، تو قریبی **EPI مرکز** یا **ٹیم** سے رابطہ کریں اور اس اہم سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

**"ٹیکہ ہر بچے کا حق ہے – اسے ہرگز محروم نہ رکھیں"**
Regards shams Ur Rehman Union Council Communication Support Officer Domel 1

اج منگل میلا کراچی مارکیٹ میں عطا ء ٹیوب ویل پائپ اینڈ AC,DC سمرسیبل سٹور کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا یاد رہے کہ عطا ء ٹیو...
13/07/2025

اج منگل میلا کراچی مارکیٹ میں عطا ء ٹیوب ویل پائپ اینڈ AC,DC سمرسیبل سٹور کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا یاد رہے کہ عطا ء ٹیوب ویل پائپ اینڈAC,DC سی مرسیبل سٹور بالمقابل نیشنل بینک حیبر پلازہ سے کراچی مارکیٹ شفٹ کر دیا گیا ہےپرو #پرائٹر: #حیدر خان 03014341680/03451405851پتہ: کراچی مارکیٹ منگل میلہ

دعوت نامہتمام معزز علماء کرام اور اہل علم حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہمورخہ: 18 جولائیوقت: سہ پہر 3 بجےمقام: حافظ جی مسج...
12/07/2025

دعوت نامہ

تمام معزز علماء کرام اور اہل علم حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ

مورخہ: 18 جولائی
وقت: سہ پہر 3 بجے
مقام: حافظ جی مسجد

فیملی پارک کے حوالے سے ایک اہم علماء پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ سعادت و برکت ہوگی آپ سے گزارش ہے کہ بروقت تشریف لا کر محفل کی رونق بڑھائیں,

کنوینر حافظ مولانا احمد اللہ
انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع بنوں

خیبر پختونخواہ کے انسانی حقوق کے جنرل سیکرٹری زوھید رحمان نے مولانا خانزیب خان کی ش۔ہادت پر گہرے غم ورنج کا اظہار کرتے ہ...
11/07/2025

خیبر پختونخواہ کے انسانی حقوق کے جنرل سیکرٹری زوھید رحمان نے مولانا خانزیب خان کی ش۔ہادت پر گہرے غم ورنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں علماء کرام۔پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اللہ سے خصوصی دعا کرےکہ اللہ تعالیُ ہمارے ملک کو امن کاگہوارہ بنائے۔مذید کہس کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بھی عوام کو اعتماد میں لیکرامن کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے کیونکہ پے درپے واقعات انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور ناکامی ہے کہ یہ سب کچھ کس تناظر میں ہورہاہے ۔ہم سب کو ذاتی اورسیاسی اختلافات بھلاکر پوری قوم کو متحد ہوکریکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگاانہوں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیُ مولانا خانزیب کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے

ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج آف منیجمنٹ سائنسز ز بنوں ٹاؤن شپ پروفیسر اکنامکس جناب فرید اللہ خان نے آج اپنے ہونہار ...
10/07/2025

ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج آف منیجمنٹ سائنسز ز بنوں ٹاؤن شپ پروفیسر اکنامکس جناب فرید اللہ خان نے آج اپنے ہونہار شاگرد محمد کاشف وزیر آڈیٹ آفیسر ڈی سی آفس بنوں کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ شاگرد نے اپنے استاد محترم کو اپنی کرسی پر بیٹھا کر اپنی شاگردی کا حق ادا کیا۔ کاشف صاحب نہایت فرض شناس، ملنسار اور حدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے اور ہر فورم پر کرپشن اور کرپٹ لوگوں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ موصوف کو مزید کامیابیاں عطا کرے۔ آمین

"""""انا للہ وانا الیہ راجعون""""""عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان ...
10/07/2025

"""""انا للہ وانا الیہ راجعون""""""
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان زیب کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔ واقعہ تحصیل خار کے ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر شنڈئی موڑ کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں مولانا خان زیب اور ان کے ساتھی ڈاکٹر طارق موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا خان زیب 13 جولائی کو باجوڑ میں ہونے والے "امن پاسون" کے لیے مہم چلا رہے تھے کہ اچانک نشانہ بن گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مولانا خان زیب اور ان کے ساتھی کی شہادت کو امن دشمنوں کی سازش قرار دیا ہے، اور حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

قرت العین وزیر (BPS-18)  ایڈیشنل کلیکٹر مردان اور مالاکنڈ ریجن تعینات خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردی...
09/07/2025

قرت العین وزیر (BPS-18)
ایڈیشنل کلیکٹر مردان اور مالاکنڈ ریجن تعینات

خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی
نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

مس وزیر اس سے پہلے بطور ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ریوینیو اتھارٹی خدمات سرانجام دے رہی تھی۔

Address


Telephone

+923329649007

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Mohsin Ihsas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Mohsin Ihsas:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share