Talagang Times

  • Home
  • Talagang Times

Talagang Times تلہ گنگ میڈیا ہاوس ، دنیا نیوز ، 92 نیوز ، ابتک نیوز، بول

04/11/2025
جن لوگوں کو نقشوں کے نوٹس آ رہے ہیں وہ وقت ضائع نہ کریں۔کمرشل نقشہ صرف آرکیٹکٹ نایاب اشرف سے بنوایں، ، کام بلکل آرام سے ...
04/11/2025

جن لوگوں کو نقشوں کے نوٹس آ رہے ہیں وہ وقت ضائع نہ کریں۔
کمرشل نقشہ صرف آرکیٹکٹ نایاب اشرف سے بنوایں،
، کام بلکل آرام سے اور قانون کے مطابق ہو گا۔
نہ چکر، نہ پریشانی۔
یہ تلہ گنگ اور چکوال کی رجسٹرڈ آرکیٹیکٹ ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے تو بس انہی سے رابطہ کریں۔
📞 0331-5630936

29/10/2025

تلہ گنگ:
ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ کا پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا مشترکہ اجلاس محبوب حسین جراح اور محمد عمران رسول کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محسن قیوم شیخ کے خلاف موصول تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی نمائندگی سے معطل کر دیا گیا۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے سربراہ مقصود الحسن جمیل ایڈووکیٹ جبکہ ممبران ملک آفتاب اور ملک شفاعت ہوں گے۔ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی کہ محسن قیوم شیخ کو بحال کیا جائے یا پریس کلب کی بنیادی رکنیت سے فارغ کیا جائے۔

اجلاس میں قیصر عباس جعفری کو ایوان کی منظوری سے دوبارہ پریس کلب گروپ میں شامل کر لیا گیا۔
مزید برآں، پریس کلب اور اس کے عہدیداران کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پوسٹس لگانے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قراردادِ مذمت بھی منظور کی گئی۔

27/10/2025

تلہ گنگ کے معروف تاجر سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمود آف مورت کے صاحبزادے علی محمود ملک نے سافٹ ویئر انجینئرنگ(Cs)کی ڈگری حاصل کر لی

چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چوہدری غلام ربانی ، قاضی عبدالقادر ، ملک ریاض اعوان موگلہ ایڈووکیٹ ، ملک سلیم بلال اعوان سمیت دوست احباب کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

معروف تاجر سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمود آف مورت کے صاحبزادے علی محمود ملک نے سافٹ ویئر انجینئرنگ(Cs)کی ڈگری حاصل کر لی۔علی محمود ملک نے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ڈگری فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی۔اس موقع پر علی محمود ملک نے اپنی کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کے ثمر کا نتیجہ قرار دیا۔چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چوہدری غلام ربانی ، قاضی عبدالقادر ، ملک ریاض اعوان موگلہ ایڈووکیٹ ، ملک سلیم بلال اعوان ، معروف سماجی شخصیت حاجی ظفر اکوال ، چودھری نذر حسین ،ڈاکٹر محبوب حسین جراح ،ڈاکٹر مدثر بھٹی جھاٹلہ ، بلال شیخ ، چودھری محمد جمیل ، شیخ انجم شہزاد ، خواجہ ظاہر حسین بلواور حافظ امتیاز پچنند سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے ملک محمود آف مورت اور انکے صاحبزادے علی محمود ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

27/10/2025

ماسٹر ملک احمد نواز آف اکوال کا اساتذہ اکرام کو خطاطی کی تعلیم اور اس کے اصول و ضوابط کے متعلق گرومنگ سیشن کے دوران لیا گیا گروپ فوٹو

27/10/2025

چھوٹی مکھی کا خالص دیسی جنگلی بیری والا شہد دستیاب (کرک کا )
ہر سیزن میں شہد خریدنے والے احباب جلدی رابطہ کریں کیونکہ اس دفعہ شہد کا سٹاک محدود۔۔
پیکنگ500 گرام 4800 روپے
پیکنگ 250 گرام 2500 روپے
(نوٹ ۔سٹاک محدود آدھا کلو سے زیادہ کسی بھی کسٹمر کو نہی ملے گا)
ملنے کا پتہ ۔ذوالفقار میڈیکل سٹور جھاٹلہ
فون نمبر 03015297137

27/10/2025

بہتر طریقہ علاج حجامہ ہے

تحریر: ڈاکٹر عامر نواز اعوان
(ہومیو و ہربل فزیشن، گولڈ میڈلسٹ)

محترم قارئین! دنیا بھر میں جدید ترین طبی سہولیات اور مشینوں کے باوجود آج بھی لوگ قدرتی اور روایتی طریقہ علاج کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ جس کی خاص وجہ یہ ہے کہ قدرتی طریقہ علاج میں سائیڈ ایفکٹ نہیں ہے۔ بس اہم بات یہ ہے کہ علاج ہمیشہ کسی مستند معالج سے کرائیں۔ بحرحال انہی قدیم اور مؤثر طریقہ علاج میں سے ایک ’’حجامہ‘‘ بھی ہے، جو نہ صرف طب نبوی ﷺ کا حصہ ہے بلکہ ایک آزمودہ، محفوظ اور سستا علاج بھی ہے۔ حجامہ ایسا طریقہ علاج ہے جو دراصل جسم سے فاسد اور زہریلے مادوں کے اخراج کا قدرتی طریقہ ہے۔ اس عمل میں مخصوص مقامات پر کپ لگائے جاتے ہیں، جن کے ذریعے خون کے وہ اجزاء نکالے جاتے ہیں جو جسم میں بیماریوں، درد اور سستی کا باعث بنتے ہیں۔ رسولِ اکرم ﷺ نے خود بھی مختلف مواقع پر حجامہ کروایا اور اپنی امت کو اس کی ترغیب دی۔ بخاری شریف کی ایک حدیثِ مبارکہ میں آپ ﷺ نے فرمایا: "تمہارے علاج کے طریقوں میں سب سے بہتر طریقہ حجامہ ہے۔" ماہرین کے مطابق حجامہ نہ صرف دردِ کمر، جوڑوں کے درد، بلڈ پریشر، شوگر، موٹاپا اور جلدی امراض میں مفید ہے بلکہ اعصابی تناؤ، ذہنی دباؤ اور معدے کے مسائل میں بھی بہترین نتائج دیتا ہے۔ اس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور جسم میں تازگی محسوس ہوتی ہے۔ حجامہ کے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے اہم بات یہ ہے کہ حجامہ ہمیشہ تربیت یافتہ معالج سے، حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کروایا جائے۔ صاف ستھرے آلات، سینیٹائزڈ کپ اور مناسب طبی نگرانی اس کے مؤثر نتائج کے لیے ضروری ہیں۔ آج کے اس تیز ترین دور میں جب انسان مختلف امراض اور ذہنی دباؤ کا شکار ہے، حجامہ ایک ایسی سنتِ نبوی ﷺ ہے جو جسم و روح دونوں کے لیے شفا کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس سنت کو اپنائیں، آگاہی پھیلائیں اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیں۔

27/10/2025

ڈاکٹر نعمان ضیاء جو اصل میں چکوال سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت نوکیا فن لینڈ اور ٹیمپیرے یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں کو عالمی Photonics100 فہرست میں شامل کیا گیا ہے یہ فہرست دنیا بھر کے اُن صفِ اوّل کے سائنسدانوں اور موجدین کو تسلیم کرتی ہے جو آپٹکس اور فوٹونکس کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ اعزاز اُن کی فوٹونک ٹیکنالوجیز اور انٹیگریٹڈ آپٹیکل سسٹمز کے شعبے میں شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔ یہ نہ صرف ڈاکٹر نعمان ضیاء بلکہ چکوال اور پاکستان کے لیے بھی فخر کا لمحہ ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی محققین جدید سائنسی میدانوں میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

Address

AL Karam Plaza Near GPO

48100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talagang Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Talagang Times:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share