Khyber Media

Khyber Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khyber Media, Media/News Company, .
(3)

"Journalist Can Never Be Silent "
Khyber Media Page will always be the voice of the oppressed people, convey the problems to the relevant authorities and convey the factual news to the people.ان شاء اللہ.

کوئٹہ: خود کش بمبار تیار کرنے والے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 3 دہشت گرد گرفتارقانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ ر...
18/08/2025

کوئٹہ: خود کش بمبار تیار کرنے والے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے کے سہولت کار کی نشاندہی پر گرفتار کیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے کے سہولت کار کی نشاندہی پر خود کش بمبار تیار کرنے والے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی پروفیسر سمیت فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں نے جشن آزادی کی تقریبات میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جولائی کے آخری ہفتے میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اگست کے آغاز سے ہی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی اور صوبے بھر میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 11 اگست کو کوئٹہ سے ایک خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا، جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اسے خود کش حملے کے لیے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی نے تیار کیا تھا جبکہ اور بھی بمبار تیار کیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار بمبار کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار تیار کرنے والے بیوٹیمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی کو افنان ٹاؤن سے گرفتار کرلیا اور اس کی نشاندہی پر مزید ایک اور بمبار کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار بمبار نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فتنہ الہندوستان کے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مجید برگیڈ کے لیے کام کرتا ہے اور نوجوانوں کو خود کش حملوں کے لیے تیار کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ماسٹر مائنڈ نے انکشاف کیا کہ 9 نومبر 2024 کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش حملے میں سہولت کاری کی جبکہ سیکورٹی فورسز پر خود کش حملوں اور یوم آزادی کی تقریبات کے دوران کوئٹہ اور دیگر شہروں پر حملہ کرنے کے لئے مزید بمبار تیار کیے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گروں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، جس میں اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

17/08/2025

سوات میں تاجروں کا بھی شدید نقصان ہوا
سوات چائنہ مارکیٹ کے مناظر ملاحظہ کریں

ضلع خیبر: ضبط شدہ منشیات پر عوامی شکوک، آزاد لیبارٹری ٹیسٹنگ کا مطالبہضلع خیبر میں حالیہ مہینوں کے دوران مختلف کارروائیو...
17/08/2025

ضلع خیبر: ضبط شدہ منشیات پر عوامی شکوک، آزاد لیبارٹری ٹیسٹنگ کا مطالبہ

ضلع خیبر میں حالیہ مہینوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں ضبط کی گئی منشیات کے حوالے سے عوامی سطح پر شدید شکوک و شبہات سامنے آ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مال خانوں میں محفوظ منشیات کو تبدیل کیے جانے کا خدشہ موجود ہے۔

سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ذمہ دار حلقوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس سے مطالبہ کیا ہے کہ ضبط شدہ منشیات کا دوبارہ آزاد اور غیر جانبدار لیبارٹری سے تجزیہ کرایا جائے تاکہ اصل نوعیت کی تصدیق ہو سکے۔

عوامی نمائندوں نے کہا کہ جب تک لیبارٹری رپورٹ سے مکمل تصدیق نہ ہو، منشیات کو تلف نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق شفاف اور غیر جانب دارانہ عمل ہی عوامی اعتماد بحال کر سکتا ہے۔ کیونکہ مال خانے میں پڑے منشیات اصل سے تبدیل شدہ ہے۔

بونیر کے متاثرین کے لیے نقد امداد اور راشن کی ضرورت ہے بونیر کے متاثرین سیلاب کو اس وقت سب سے زیادہ نقد امداد کی ضرورت ہ...
17/08/2025

بونیر کے متاثرین کے لیے نقد امداد اور راشن کی ضرورت ہے

بونیر کے متاثرین سیلاب کو اس وقت سب سے زیادہ نقد امداد کی ضرورت ہے۔ اگر امداد کے ساتھ خوراک کا سامان لایا جائے تو پکی پکائی چیزیں نہ لائی جائیں کیونکہ یہ جلد خراب ہو جاتی ہیں۔

بہت سے متاثرین کے اپنے گھر تباہ ہو چکے ہیں اور وہ رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہیں۔ اس صورتحال میں راشن دینے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ساتھ میزبان رشتہ داروں کو بھی آسانی ہوگی۔

علاقہ گوکند میں سکن انفیکشن کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے کوٹ درہ میں ادویات کی فوری ضرورت ہے۔

امدادی تنظیموں اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ نقد امداد، خشک راشن اور ضروری ادویات فراہم کر کے متاثرین اور ان کے میزبان خاندانوں کی مشکلات کم کریں۔

بونیر: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بونیر میں الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کےلئے قائم کردہ میڈیکل کیمپ...
17/08/2025

بونیر: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بونیر میں الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کےلئے قائم کردہ میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک نے سیلاب کے نقصانات اور الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائی۔
انہوں نے الخدمت کی دکھی انسانیت کےلئے بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے ادویات کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔

افریدی میڈیکل کمپلیکس فاؤنڈیشن کی طرف سےقدر نگر، بونیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں سیلاب ...
17/08/2025

افریدی میڈیکل کمپلیکس فاؤنڈیشن کی طرف سےقدر نگر، بونیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں سیلاب متاثرین کا علاج ہوا۔کیمپ میں مفت ادویات کے ساتھ ساتھ فوڈ پیکج بھی متا ثرین میں تقسیم کئے گئے۔سیلاب میں متاثرہ خاندانوں کے شہداء کیلئے تعزیت دُعا بھی ہوئی۔۔

فیکس ایٹ کی ٹیم شروع دن سیلاب سے نہایت متاثرہ علاقے بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ گھر گھر خوراکی س...
17/08/2025

فیکس ایٹ کی ٹیم شروع دن سیلاب سے نہایت متاثرہ علاقے بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ گھر گھر خوراکی سامان پہنچا رہے ہیں

تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پیر بالا میں فائرنگ کا واقعہ/ ایک شخص جاں بحق تین زخمی۔۔۔جس کے نتیجے میں فرہان ولد جان اکبر عمر 2...
17/08/2025

تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پیر بالا میں فائرنگ کا واقعہ/ ایک شخص جاں بحق تین زخمی۔۔۔

جس کے نتیجے میں فرہان ولد جان اکبر عمر 26 سال سکنہ پیر بالا جاں بحق جبکہ تین افراد صدیق اکبر ، اسماعیل اور بھٹو زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او قاسم علی خان، ایس ایس پی خان زیب خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال اور دیگر پولیس افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

عوامی نیشنل پارٹی  کی زیرِ اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس نے پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جاری بدامن...
17/08/2025

عوامی نیشنل پارٹی کی زیرِ اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس نے پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جاری بدامنی، دہشت گردی اور آئینی حقوق کی پامالی کو ماضی کی ناقص داخلی و خارجی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ تمام شریک جماعتیں اس امر پر متفق ہیں کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور صوبوں کے جائز حقوق کے بغیر پاکستان میں پائیدار امن و ترقی کا حصول ممکن نہیں۔ اس سلسلے میں کانفرنس نے درج ذیل نکات پر اتفاق کیا:

1۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ان کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔
2۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جاری تمام فوجی آپریشنز کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ انسانی و مالی نقصانات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے عدلیہ کی نگرانی میں ایک ٹروتھ کمیشن تشکیل دیا جائے۔
3۔ نام نہاد "ڈیتھ اسکواڈز" اور غیر قانونی مسلح جتھوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
4۔ 18ویں آئینی ترمیم پر اس کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کیا جائے تاکہ صوبوں کو ان کے جائز اختیارات حاصل ہوں۔
5۔ غیر آئینی اداروں، خصوصاً اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔
6۔ نیشنل فنانس کمیشن (NFC) ایوارڈ پر آئین کے مطابق مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
7۔ معدنیات اور وسائل کے حوالے سے 18ویں آئینی ترمیم کے مطابق صوبوں کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔
8۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹس اور انتقالات کو منسوخ کیا جائے اور قبائلی عوام کے تاریخی اراضی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔
9۔ بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی تجویز کی مخالفت کی جاتی ہے۔ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔
10۔ ضم اضلاع میں تمام اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں اور "ایکشن ان ایڈ آف سول پاور" جیسے قوانین کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
11۔جبری گمشدگیوں کو آئین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
12۔ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے۔ سردار اختر جان مینگل پر عائد سفری پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے۔
13۔ تھری ایم پی او، فورتھ شیڈول اور اس نوعیت کے دیگر غیر منصفانہ قوانین کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
14۔ آزاد میڈیا اور صحافت پر پابندیوں کو ختم کیا جائے اور "پیکا ایکٹ" جیسے قوانین کو مسترد کیا جائے۔
15۔ عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما مولانا خان زیب، مفتی منیر شاکر اور دیگر شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ مولانا خان زیب کی شہادت کے حوالے سے قومی امن جرگہ خیبرپختونخوا کے فیصلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
16۔ پاکستان کو غیر ملکی جنگوں میں ملوث کرنے سے گریز کیا جائے اور استعماری طاقتوں کے تنازعات میں غیر جانبداری اختیار کی جائے۔
17۔ پاکستان کے تاریخی تجارتی راستوں کو دوبارہ کھولا جائے اور سرحدی تجارت کو صوبوں کے دائرہ اختیار میں لایا جائے۔
18۔فوجی آپریشنز اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کی جائے۔ اندرون خانہ بے گھر افراد (IDPs) کی واپسی اور ان کے لیے معاوضہ، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں۔
19۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو فیڈرل کانسٹیبلری میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی جاتی ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
20۔ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔
21۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کے زیرِ تحویل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔
23۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تمام عمائدین نے خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات اور بدترین سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اے پی سی اس نتیجے پر پہنچی کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر 23 اگست کو پختونخوا میں جاری آپریشنز اور دہشت گردی کے خلاف اسلام آباد امن مارچ کو کچھ وقت کے لیے مؤخر کیا جائے۔ اس تناظر میں اے پی سی نے فیصلہ کیا کہ اسلام آباد امن مارچ کی نئی تاریخ باہمی مشاورت سے طے کی جائے گی۔
24۔ ضلع کرم میں ڈیڑھ سال سے بند سڑکوں کو کھولا جائے اور حالات بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
25۔ افغان مہاجرین کی جبری واپسی کی مذمت کی جاتی ہے اور اس عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
26۔ اے پی سی بلوچستان میں واحد زرعی یونیورسٹی کو ریاستی اداروں کو سپرد کرنے کی شدید مخالفت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اسے فوری طور پر تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بحال کیا جائے۔

یہ آل پارٹیز کانفرنس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی آئین کی بالادستی، صوبوں کے مساوی حقوق اور شفاف جمہوری عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتیں اپنی مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔

17/08/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کررہے ہیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان کے ہمراہ سوات میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک...
17/08/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان کے ہمراہ سوات میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر سوات سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ سرکاری و نجی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تفصیلی سروے جلد مکمل کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کا عمل تیز کیا جا سکے۔مزید برآں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ معاوضوں کی ادائیگیاں متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ ان کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی مناسب نہیں، کٹیگریز طے کی جائیں: مولانا فضل الرحمانپشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ...
17/08/2025

افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی مناسب نہیں، کٹیگریز طے کی جائیں: مولانا فضل الرحمان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی کٹیگریز طے کی جائیں، بہت سے افغان برسوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جبکہ بہت سے افغانی طلباء پاکستان سے انجینئر اور ڈاکٹر بنے ہیں، یہ ہماری مہارت (سکلز) ہیں جنہیں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ افغان طلباء کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ مثبت کردار ادا کر سکیں۔

Address


Telephone

+923118331002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Media:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share