Faisalabad TV

  • Home
  • Faisalabad TV

Faisalabad TV اب بولے گا فیصل آباد
Faisalabad TV first ever community channel of Faisalabad

سی سی ڈی مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاکعباس پور روڈ پر سی سی ڈی پولیس مقابلے کے دوران تین خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والو...
14/08/2025

سی سی ڈی مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

عباس پور روڈ پر سی سی ڈی پولیس مقابلے کے دوران تین خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اختر، قاسم اور فرید شامل ہیں جو 13 اگست کو سی سی ڈی کی حراست سے فرار ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ علی الصبح ایئرپورٹ چوک سے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ تک لوٹ مار میں ملوث تھا۔ واقعے کے وقت ملزمان چھ ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر جا رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں کے روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس دوران چھ ملزمان فرار ہوگئے جبکہ اختر، قاسم اور فرید زخمی حالت میں گرفتار ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم خبروں سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں
📲 https://whatsapp.com/channel/0029VameIJbKbYMJqEFDNZ1r

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰پاکستان کا کردار ہمیشہ اتحاد، قربانی اور محنت کی شاندار مثال رہا ہے۔ 🇵🇰فیصل آباد ٹی وی کی جانب سے اہل...
13/08/2025

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
پاکستان کا کردار ہمیشہ اتحاد، قربانی اور محنت کی شاندار مثال رہا ہے۔ 🇵🇰
فیصل آباد ٹی وی کی جانب سے اہلِ پاکستان کو 78واں یومِ آزادی مبارک ہو۔

13/08/2025

مفت کھانا نہ دینے پر فائرنگ

فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد کے علاقے میں مفت کھانا نہ دینے پر اوباش نوجوان نے دکان کے باہر فائرنگ کر دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اسلحہ لہراتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم با آسانی فرار ہو گیا، جبکہ پولیس تاحال ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ متاثرہ شہری نے پولیس سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

11/08/2025

فیصل آباد کی واحد بچوں کی اینڈوسکوپی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے جانیے کہ ایمرجنسی میں والدین کب اور کہاں ان سے رابطہ کریں! 🏥📞

گینگ ریپ کا جھوٹا مقدمہ، خاتون گرفتارفیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے گینگ ریپ کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خ...
09/08/2025

گینگ ریپ کا جھوٹا مقدمہ، خاتون گرفتار

فیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے گینگ ریپ کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون اقصیٰ بی بی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے وکلاء کے ساتھ مل کر تین افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں عدنان نامی شہری اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ تفتیش انسپکٹر ثناء نزیر کے سپرد ہوتے ہی فوری کارروائی کی گئی، تاہم جب ملزمان کی ضمانت کے سلسلے میں وکٹم کو عدالت پیش کیا گیا تو خاتون نے بیان دیا کہ یہ ملزمان بے گناہ ہیں اور میڈیکل و ڈی این اے ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نامزد ملزم سے دو لاکھ روپے وصول کیے جبکہ عدالت میں بیان دینے کے لیے مزید تین لاکھ کا مطالبہ بھی کیا۔ گرفتاری کی کوشش پر ملزمہ اور ساتھیوں نے مزاحمت کی، جبکہ اس نے فیک شناختی کارڈ اور جعلی معلومات فراہم کر کے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

🌤️ فیصل آباد کا موسم آج کیسا رہے گا؟ جانئے مکمل تفصیل!فیصل آباد میں آج موسم کی صورتحال جاننے کے لیے اپڈیٹ رہیں۔صحت مند ز...
09/08/2025

🌤️ فیصل آباد کا موسم آج کیسا رہے گا؟ جانئے مکمل تفصیل!
فیصل آباد میں آج موسم کی صورتحال جاننے کے لیے اپڈیٹ رہیں۔

صحت مند زندگی کے لیے روزانہ کی موسمی اپڈیٹس سے باخبر رہیے!

📺 فیصل آباد کا پہلا کمیونٹی چینل جو شہر کی ہر دھڑکن آپ تک پہنچائے!

📢 آپ کی آواز، آپ کا شہر

فیصل آباد کا اپنا پہلا کمیونٹی چینل 🖥️

🟩 WhatsApp: https://tinyurl.com/Faisalabad-TV

🟥 𝕐𝕠𝕦𝕥𝕦𝕓𝕖: https://youtube.com/c/FaisalabadTv41

⬛ 𝕏 https://x.com/FSDTv41

🟪 𝕀𝕟𝕤𝕥𝕒𝕘𝕣𝕒𝕞: https://www.instagram.com/FSDTV41

🔳 𝕋𝕚𝕜𝕋𝕠𝕜: https://tiktok.com//

🟫 𝕎𝕖𝕓𝕤𝕚𝕥𝕖: https://FaisalabadTV41.com/

08/08/2025

آتش بازی کے سامان سے بھرا گودام پکڑا گیا

فیصل آباد میں تھانہ ریل بازار پولیس کی بڑی کارروائی کے دوران جھنگ بازار گلی نمبر 3، موتی مسجد کے قریب واقع ایک گودام سے آتش بازی کے سامان کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے وقت سرکل سول لائن ڈی ایس پی عامر وحید، ایس ایچ او عبدالجبار اور سی او کارپوریشن موقع پر موجود تھے۔ پولیس نے سامان گاڑیوں میں منتقل کر کے گودام سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ سامان دیگر شہروں میں بھیجنے کے لیے گودام میں رکھا گیا تھا۔

فیصل آباد میں اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے!!پنجاب حکومت نے موسم کی شدت کے پیش نظر فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے تمام نجی و س...
07/08/2025

فیصل آباد میں اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے!!

پنجاب حکومت نے موسم کی شدت کے پیش نظر فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اب 14 اگست کے بعد اسکول فوری طور پر نہیں کھولے جائیں گے بلکہ تمام تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

شریٰ جمیل ایس ایس پی آپریشنز تعینات!!پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطحی تقرریوں و تبادلوں کے سلسلے میں بشریٰ جمیل کو ایس ایس پی ...
05/08/2025

شریٰ جمیل ایس ایس پی آپریشنز تعینات!!
پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطحی تقرریوں و تبادلوں کے سلسلے میں بشریٰ جمیل کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل فیصل آباد میں خدمات سرانجام دینے والی ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی کو ڈی پی او خوشاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور بشریٰ جمیل جلد فیصل آباد میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

پانچ دن تک ایک بچی کے گلے میں کانچ کی چوڑی پھنسی رہی!ڈاکٹروں نے چوڑی کیوں نہیں نکالی؟اگر خدانخواستہ آپ کے بچے کے ساتھ ای...
05/08/2025

پانچ دن تک ایک بچی کے گلے میں کانچ کی چوڑی پھنسی رہی!
ڈاکٹروں نے چوڑی کیوں نہیں نکالی؟

اگر خدانخواستہ آپ کے بچے کے ساتھ ایسا کچھ ہو جائے — تو کیا آپ جانتے ہیں سب سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟

مکمل ویڈیو دیکھیں، شئیر کریں، اور والدین میں آگاہی پھیلائیں — کیونکہ احتیاط، زندگی بچا سکتی ہے۔

🔗 https://youtu.be/50oJLfaq9D0

A 10-month-old baby girl had a glass bangle stuck in her throat for five days — a case that could have turned deadly.Dr. Nagina Shahzadi, the only doctor in ...

05/08/2025

پانچ دن تک ایک بچی کے گلے میں کانچ کی چوڑی پھنسی رہی۔۔۔
فیصل آباد کی واحد ڈاکٹر جو بچوں کی اینڈوسکوپی کرتی ہیں نے اپنی مہارت سے یہ چوڑی نکالی — اور بچی کی جان بچالی۔
اگر خدانخواستہ آپ کے بچے کے ساتھ ایسا کچھ ہو جائے — تو کیا آپ جانتے ہیں سب سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟
مکمل ویڈیو دیکھیں، شئیر کریں، اور والدین میں آگاہی پھیلائیں — کیونکہ احتیاط، زندگی بچا سکتی ہے۔
https://youtu.be/50oJLfaq9D0

فیصل آباد میں آج کا تازہ گوشت🍗 اور انڈوں🥚 کا ریٹاپنے شہر کی تازہ ترین قیمتوں سے باخبر رہیے!اگر قیمتوں میں کسی قسم کی زیا...
05/08/2025

فیصل آباد میں آج کا تازہ گوشت🍗 اور انڈوں🥚 کا ریٹ
اپنے شہر کی تازہ ترین قیمتوں سے باخبر رہیے!

اگر قیمتوں میں کسی قسم کی زیادتی یا خلاف ورزی دیکھیں تو فوری اطلاع دیں۔📞 ٹول فری نمبر: 080002345
📱 یا "Qeemat Punjab" ایپ پر شکایت درج کریں۔
✅ عوامی آگاہی آپ کا حق ہے — مہنگائی کے خلاف آواز بنیں!

Address


Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00

Telephone

+923001177041

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisalabad TV:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share