Saanwal Network is one of the Biggest Web Media Infrastructure in Pakistan
01/11/2025
کل 2 نومبر کو عیدگاہ شمالی جنڈانوالہ میں عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگی
کانفرنس میں علامہ احمدعلی لدھیانوی،علامہ عطاء محمد دیشانی ودیگر علمائے کرائم شرکت کرینگے
کانفرنس کا انعقاد نوجوانان سیرتِ مصطفی کمیٹی جنڈانوالہ کی طرف سے کیا گیا ہے
01/11/2025
گریڈ سٹیشن بھکرکے دفتر سےجاری کردہ شٹ ڈاؤن شیڈول کے مطابق 4 نومبر 2025 کو فاضل، ہیتو،رکھ خسور، جنڈالوالہ اور ایمان پورجوئیہ جبکہ 6 نومبر 2025 کو عنایت آباد، جہان خاں، سرائے کرشنا، بھکر سٹی، جھکڑ، گلشنِ مدینہ، جیل، عمر فاروق، اویس شہید، مجوکہ، کوٹلہ جام، سیال اور عالم آباد میں برقی تاروں کی سالانہ ضروری مرمت کے سلسلے میں شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی #
01/11/2025
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کا مؤثر ایکشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ عارف انجم نے چک نمبر 57 ڈی بی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ایکڑ سرکاری اراضی جس کی مالیت تقریباً 56 لاکھ روپے ہے غیر قانونی قبضہ سے واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لے لی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
01/11/2025
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے سرسبز و شاداب پنجاب ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے جھنگ موڑ پر روڈ ڈیوائیڈر میں پودوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ روڈ ڈیوائیڈرز میں لگائے گئے پودوں کی روزانہ بنیادوں پر دیکھ بھال، آبپاشی اور صفائی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ سرسبزوخوبصورت ماحول برقرار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کے صاف ستھرا اور سرسبز پنجاب پروگرام کے اہداف کی تکمیل کے لیے تمام متعلقہ زمہ داران اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں اس سلسلہ میں ہرگز کوتاہی نہ برتی جائے
01/11/2025
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 1 روپیہ 22 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے نافذ رہیں گی
01/11/2025
پنجاب حکومت نے صوبے میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔
حکومت پنجاب کے جاری کردہ وضاحتی بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب نے واضح تردید کی ہے اور حکومت نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کہا کہ آئمہ مساجد و علمائے کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔
31/10/2025
شہزاد رفیق اعوان اور ایس ڈی پی او صدر سرکل منصور علی صاحب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ پولیس سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر اکرم اللہ کی جانب سے سب انسپکٹر صابر حسین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والے افسران نے دورانِ سروس سب انسپکٹر صابر حسین کی ایمانداری، خوش اخلاقی، فرض شناسی اور شہریوں کے لیے دی جانے والی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او اکرم اللہ صاحب کی جانب سے مہمانوں کے لیے بہترین کھانے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا
، جبکہ
ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی بھکر چوہدری سہیل طفیل اور دیگر اسٹاف نے بھی شرکت کی۔
شرکاء کی جانب سے سبکدوش ہونے والے افسر کو یادگاری گفٹ پیش کیے گئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک سرکاری ملازم کا باعزت طور پر ریٹائرڈ ہونا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔
محکمہ کے تمام افسران کو چاہیے کہ وہ ایمانداری، ڈسپلن اور خوش اخلاقی کو اپناتے ہوئے دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنواریں۔
31/10/2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع لیہ میں عوامی سہولت اور روزگار کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی کاوش سے ماڈل کارٹ بازار قائم کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طور پر 38 ریڑھی بانوں کو جدید ماڈل کارٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔
یہ اقدام ضلع کونسل لیہ کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا اور منظم بازار فراہم کرنا اور ریڑھی بانوں کو بہتر روزگار کے مواقع دینا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ، شبیر احمد ڈوگر نے لیہ مائنر پل پر قائم ماڈل کارٹ بازار کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام نہ صرف ریڑھی بانوں کی معاشی حالت بہتر بنائے گا بلکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش بھی دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کا وژن عوامی سہولت اور روزگار کے فروغ پر مبنی ہے، اور لیہ میں ماڈل کارٹ بازار اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ شہریوں نے بھی حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف روزگار میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر میں صفائی اور نظم و ضبط کی فضا بھی بہتر ہوگی
رپورٹ: رفیق تھہیم لیہ
31/10/2025
سجاد حسین خان بلوچ نے سید برادری لوہار برادری بھنڈاری برادری میں صلح کرادی دشمنی کو دوستی میں بدل دیا عرصہ دراز سے سید اظہر حسین شاہ سید اعجاز حسین شاہ کا گلزار احمد لوہار امیر حسین لوہار اور بھنڈاری برادریوں میں زمین کے تنازع پر دشمی چلی آرہی تھی اور ضلع بھر کے مختلف سیاسی اکابرین نےصلح کی کوششیں کی جو کہ بار آور نہ ہوسکیں گزشتہ روز سابق تحصیل نائب ناظم سردار سجاد حسین خان بلوچ نے دونوں فریقوں میں صلح کرادی اور دشمنی کو دوستی میں بدل دیا اور دونوں فریقوں کے رقبہ کا تنازعہ دونوں فریقین کی رضامندی سے حل ہوگیا اور فریقین کو رقبہ کا قبضہ باہمی رضا مندی سے دے دیا گیا تمام کیسیز تھانہ اور عدالتوں میں چل رہے تھے فریقین نے واپس لے لیے سردار سجاد حسین خان کے اس اقدام سے علاقہ میں کشیدگی کا خاتمہ ہوگیا اہلیان بہل نے سردار سجاد حسین خان کے صلح جو کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے جن کی بدولت علاقہ کسی بڑے سانحہ سے بچ گیا
31/10/2025
ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی مہم
گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بھکر۔۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،آر پی او سرگودھا، ڈی پی او بھکر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عدنان علی انور نے ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس بھکر کے ہمراہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بھکر کا وزٹ کیا۔طلبہ کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کے متعلق لیکچر دیا گیا تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ ون ویلنگ سے اجتناب ،روڈ دیکھ کر کراس کرنے، اوور سپیڈنگ سے اجتناب ،ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کروانے، ہیلمٹ کے استعمال اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کرنے سے متعلق ہدایات دیں ۔۔۔
31/10/2025
لیلا فاؤنڈیشن کی اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب مہمان خصوصی ملک سلیم گورچھا
لیلا فاؤنڈیشن تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ کی جانب سے 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام دلہنوں کو مکمل جہیز کا سامان فراہم کیا گیا، جب کہ بارات، ولیمہ اور دیگر تمام انتظامات کا خرچ بھی لیلا فاؤنڈیشن نے خود برداشت کیا۔
تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی بانی و سرپرستِ اعلیٰ الامین ویلفیئر سوسائٹی بھکر، ملک سلیم گورچھا نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ملک سلیم گورچھا نے کہا کہ:
"غریب اور نادار گھرانوں کی بیٹیوں کی شادیاں کروانا ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔ لیلا فاؤنڈیشن نے جس جذبے، خلوص اور تنظیم کے ساتھ یہ نیک کام سرانجام دیا ہے، وہ معاشرتی خدمت کی بہترین مثال ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس نیکی کے کام کے پیچھے لیلا فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کی محنت اور لگن شامل ہے، اور بالخصوص ظفر اقبال باجوہ جنہوں نے اس تقریب کو بھرپور انداز میں منظم کیا، وہ واقعی لائقِ تحسین ہیں۔
اس موقع پر ملک سلیم گورچھا کے ہمراہ
جائنٹ سیکریٹری الامین ویلفیئر سوسائٹی بھکر غلام غازی،
سوشل میڈیا ہیڈ سنی جویہ، اور صدر: وسیب نیشنل تحریک وقاص اصغر علی اعوان بھی موجود تھے۔
ملک سلیم گورچھا نے لیلا فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم اور ظفر اقبال باجوہ صاحب کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھا سکیں۔
تقریب میں علاقہ معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لیلا فاؤنڈیشن کی اس فلاحی سرگرمی کو بھرپور انداز میں سراہا۔
رپورٹ:وقاص علی اصغر
31/10/2025
چیف ایگزیکٹو سانول میڈیا گروپ محمد حفیظ اللہ شاہ ہاشمی اور
ڈاکٹرمحمدزبیراللہ شاہ ہاشمی کے بھائی
کرائم رپورٹر بھکرٹائمز محمد سمیع اللہ شاہ کو ہم سے بچھڑے 3 برس ہوگئے
ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور محفل کا انعقاد کیا گیا
عزیزواقارب اور ادارہ سانول میڈیا گروپ کے اراکین کی شرکت
خصوصی رپورٹ:خالد ملک
Be the first to know and let us send you an email when Saanwal Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.