16/07/2025
📢 خانیوال کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما رحیم گل خان خٹک کو "افواجِ پاکستان جانثار موومنٹ" پنجاب کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد !!!
(✍️ سید ثاقب نقوی)
خانیوال کی سیاست اور سماجی خدمات کا ایک روشن نام , رحیم گل خان خٹک کو "افواجِ پاکستان جانثار موومنٹ" پنجاب کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس اہم تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس پر خانیوال سمیت پنجاب بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے 🌠
رحیم گل خان خٹک کا شمار خانیوال کی ان نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور محروم طبقات کے حقوق کی جدوجہد کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کی سیاست کا مرکز ہمیشہ عام آدمی، مزدور، کسان اور پسے ہوئے طبقات رہے ہیں۔ خانیوال کے حلقہ پی پی 209 میں وہ ایک مضبوط سیاسی و سماجی حیثیت کے حامل ہیں اور ایک وسیع ووٹ بینک رکھتے ہیں جو عوامی سطح پر انکی خدمات کا برملا اعتراف ہے
💢 رحیم گل خان خٹک نے نہ صرف خانیوال بلکہ نواحی علاقوں میں بھی سماجی بہبود، تعلیم، صحت اور خدمتِ خلق کے متعدد منصوبوں میں سرگرم کردار ادا کیا۔ انہی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس سے قبل "افواجِ پاکستان موومنٹ" کی جانب سے ضلع خانیوال کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے غیر معمولی تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اب ان کی انتھک محنت، قیادت کی صلاحیتوں اور خلوص کو سراہتے ہوئے تنظیم نے انہیں پنجاب بھر کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
🌐 پنجاب بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری !!!
اس تقرری کے بعد افواج پاکستان جانثار موومنٹ کے مرکزی چیف کوارڈینیٹر سلیم ممتاز بوبی اور مرکزی سینئر وائس چیئرمین سید ثاقب نقوی نے رحیم گل خان خٹک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے افواج پاکستان جانثار موومنٹ کے عہدیداران، کارکنان، اور ہمدردوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ دوسری طرف خانیوال میں ان کے مداحوں نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں، اور سوشل میڈیا پر ان کی تقرری کو بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے۔
سیاسی و سماجی حلقوں کا ردعمل !!!
خانیوال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ:
"رحیم گل خان خٹک ایک باکردار، مخلص اور خدمت گزار شخصیت ہیں، جو اس عہدے کے نہ صرف اہل ہیں بلکہ وہ اسے مزید عزت و وقار بخشیں گے۔ ان کا انتخاب تنظیم کے لیے ایک خوش آئند اور نتیجہ خیز قدم ہے۔"