ظلم کرپشن مہنگائی اور ہر معاشرتی برائی کے خلاف آواز
ہم?
27/08/2022
انا للہ وانا اليہ راجعون اک عہد کا اختتام ہوا یاروں کا یار ، ہر مشکل میں ہر دوست کی دل جوئی کرنے والا ، عزت دینے میں تمہارا کوئی ثانی نہ تھا سب کو پیار کرنے والا پیار بانٹنے والا میرا ساتھی، مجھے صحافت کی دنیا سے متعارف کروانے والا دنیا صحافت سے وابسطہ میرے ادارے میں مجھ سے اصطلاحات کروانے والا بیٹھے بیٹھے خواب کو ادارے میں تبدیل کروا دینے کی صلاحیت رکھنے والا میرا تا حیات چیف ایڈیٹر جفا اور وفا کا پیکر دلیر و نڈر ساتھی آہ ! کے آج میری آنکھوں کو نم کر گیا میرا چوہدری یوسف امین دنیا فانی سے کوچ کر گیا
26/08/2022
26/08/2022
Haji Muhammad Yousaf Amin sahab inteqal farma gy hain Allah pak unk darjat buland kry or unk ghar walon ko sabar dy ameen sum ameen 😥
26/05/2022
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ
*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا*
25/05/2022
کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
25/05/2022
25/05/2022
یسین ملک نے عدالت میں جج سے مکالمہ:
بھارتی تحقیقاتی اداروں نے عدالت سے سزائے موت دینے کی درخواست کی۔
یسین ملک نے جواب دیتے ہوئے عدالت سے کہا:
’میں یہاں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا۔ آپ نے جو سزا دینی ہے دے دیجیے۔‘
لیکن میرے کچھ سوالات کا جواب دیجیے:
2/4
’اگر میں دہشت گرد تھا تو ملک(انڈیا) کے سات وزیراعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟‘
’اگر میں دہشت گرد تھا تو اس پورے کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟‘
’اگر میں دہشت گرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟‘
3/4
’اگر میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا سمیت دیگر ملکوں میں اہم جگہوں ہر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیا گیا؟‘
عدالت نے یسین ملک کے سوالات کو اگنور کیا اور کہا کہ ان باتوں کا وقت گزر گیا، اب یہ بتائیں کہ آپ کو جو سزا تجویز کی گئی ہے اس پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو بولیے:
4/4
یسین ملک: میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا۔ جو عدالت کو ٹھیک لگتا وہ کرے۔
عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جو انڈیں وقت کے مطابق 25 مئی 2022 (بدھ) کو سہ پہر ساڑھے تین بجے سنایا جائے گا۔
سورس : اے بی پی نیوز انڈیا
09/05/2022
*وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹا دیا* نوٹیفکیشن جاری
07/05/2022
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ / 15سالہ بچہ تلاش کے بعد ورثاء کے سپرد
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے ہدایات پر بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار۔
15سالہ محمد عمران علی گھریلو ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے چلا گیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی۔
انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ نے ہمراہ ٹیم محمد عمران کو تلاش کیا،ایس پی انویسٹی گیشن۔
بچے کے والد نے تھانہ شاہدرہ میں اس کے اغواء کے مقدمہ درج کروایا تھا،ایس پی۔
شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس پی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔
04/05/2022
وزیراعظم شہباز شریف کی سروسز چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو
وزیراعظم کی چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو فن کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک دی
وزیراعظم نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کو بھی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک دی
04/05/2022
وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو عیدالفطر کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
وزیراعظم شہباز شریف کا ریاست
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو ٹیلی فون، اہل جموں وکشمیرکو عید کی مبارک باد
مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت، کشمیریوں کو حق استصواب رائے ملنے تک بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف کی فون پر سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرا اعلی، قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی مبارک
سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کال کی وہ بیرون ملک تھے
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کی بات نہ ہوسکی
وزیراعظم شہباز شریف کے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین، وزراء اعلی کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا
وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا اور عید کی مبارک دی
سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو مبارک دی اور فون کرنے پر شکریہ ادا کیا
وزیراعظم شہباز شریف کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی فون پر گفتگو، عید کی مبارک اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب دوروں پر وزیراعظم کو مبارک دی
وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک دی، دونوں راہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا
وزیراعظم کی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی، سردار اختر مینگل، علامہ ساجد میر اور خالد مگسی سے بھی فون پر گفتگو، عید کی مبارک دی
وزیراعظم شہباز شریف نے محمود خان اچکزئی، علی نواز شاہ، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، چوہدری سالک حسین سے بھی فون پر بات کی اور عید کی مبارک دی
وزیراعظم نے چوہدری سالک حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی مزاج کرسی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
01/05/2022
*— مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد —*
*پنجاب سمیت ملک بھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔ چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان *
*کل ملک بھر میں 30 واں روزہ ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی *
*اسلام آباد ۔۔انشاء اللہ تعالی عید الفطر یکم شوال بروز منگل 3 مئی کو ہوگئی، چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد *
Be the first to know and let us send you an email when CFP News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.